Tag: CM punjab announce

  • سردارعثمان بزدار کا فیصلہ عمران خان کا ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، عبد العلیم خان

    سردارعثمان بزدار کا فیصلہ عمران خان کا ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، عبد العلیم خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ سردارعثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ عمران خان نے کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو پوری پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، یہ فیصلہ عمران خان نے کیا ہے اس پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کیخلاف الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں ووٹ عمران خان کے نظریے کی وجہ سے ملا ہے، پاکستان کے عوام نے عمران خان کی وجہ سے ہی ہم پر اعتماد کیا ہے۔

    عمران خان نے جس شخص کا انتخاب کیا پارٹی اس کے پیچھے ہے، قائد کےحکم کے مطابق عثمان بزدار کو کامیاب کرائیں گے۔ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    انہوں نے مزید کہا کہ22سال کی جدوجہد کے بعد آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، عمران خان نے قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا بھی کریں گے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا آرمی پبلک اسکول کے طالبعلم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا آرمی پبلک اسکول کے طالبعلم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مانچسٹر میں زیر علاج آرمی پبلک اسکول کے طالبعلم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ احمد نواز اے پی ایس پشاور میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے، انکا کہنا ہے کہ انہیں فزیو تھراپی اور ری ہبیلیٹیشن کی ضرورت ہے.

    احمد نواز نے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ انکا علاج مکمل ہو چکا ہے اور اب انہیں وطن واپس جانا ہو گا، احمد نواز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جس حکومت ان کے دیگر ساتھیوں کا مزید علاج کرا رہی ہے ان کا بھی بیرون ملک مکمل علاج کرایا جائے.

    احمد نواز کے والد کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت نے انہیں بیرون ملک رہنے کے اخراجات دئیے تھے، جن میں سے ابھی ڈیڑھ ماہ کا خرچہ انکے پاس ہے .

    اے آر وائی نیوز پر احمد نواز کی خبر چلنے پر وزیرِاعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ا نکی حکومت احمد نواز کے تمام اخراجات برداشت کرے گی.