Tag: CM punjab back

  • وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، شہباز شریف

    وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ انقلاب لانے والے یاد رکھیں کہ یہ ملک دو طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے اور اگر وسائل سے محروم طبقہ باہر نکل آیا تو نہ جاتی عمرہ رہے گا اور نہ ہی بنی گالہ بچے گا۔

    وزیراعلی ہاوس میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، ورکرز اور الائیڈ سٹاف کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے عوام کی حالت پر رحم کھائیں ،انہوں نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محروم اور وسائل رکھنے والے طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے، وسائل رکھنے والے محروم لوگوں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے ۔

    انہوں نے انقلاب کی بات کرنے والوں پر واضح کیا کہ اگر وسائل نہ رکھنے والے باہر نکل آئے تو ملک میں کچھ نہیں بچے گا، وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن والے قوم کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے ہوش کے ناخن لیں، وزیراعلی نے کہا کہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے باون ہزار ملازمین کو مستقل کرنے میں اگرچہ تاخیر ہوئی مگر انہیں انکا حق مکمل طور پر ملے گا۔

  • سیاسی بحران , وزیراعظم نے شہباز شریف کو وطن واپس بلالیا

    سیاسی بحران , وزیراعظم نے شہباز شریف کو وطن واپس بلالیا

    اسلام آباد: سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو چین کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ایک جانب ملک میں جاری سیاسی بحران حل ہونے کا نام نہیں لے رہا تو دوسری طرف وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہے۔ دورے میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے زیر غور ہوں گے۔

    تاہم ملک کی ابتر صورتحال کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلٰی پنجاب کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب آج شام تک چین کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔