Tag: cm punjab-buzdar

  • وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے متحرک، مشاورت جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے متحرک، مشاورت جاری

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب تحریک عدم اعتمادسےنمٹنے کے لیے متحرک ہوگئے اور کہا اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں رہنماؤں سے اہم مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئےحکمت عملی پر غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عدم اعتماد ناکام بنانے سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعظم کو تجاویز دیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہرصورت ناکام بنائیں گے، ہم عمران خان کےکھلاڑی ہیں ، پنجاب میں پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اتحادیوں ،ناراض ممبران سےملاقاتیں کرکےانکےتحفظات دورکئے، ایک ہفتےمیں200سےزائدممبران سےملاقاتیں کرچکےجن کامکمل اعتماد ہے۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اچھی تعداد ساتھ ہے، جو ن لیگ کیساتھ چلنے کو تیار نہیں۔

    خیال رہے متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ایک سو پچیس سے زائد ارکان نے دستخط کیے ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی چودہ دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

  • ‘تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا’

    ‘تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان اتفاق ہوا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میںً سیاسی امور،امن اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کی اپوزیشن کی سیاسی انارکی پھیلانےکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کےروز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا اور 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔

    کامیاب اوآئی سی اجلاس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم، شیخ رشید اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام کی جان ومال کےلیےتمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں، اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سےامن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، قانون ہاتھ میں لینےکی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔

  • پاکستانی نوجوانوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ، بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستانی نوجوانوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ، بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیےایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ لے جارہےہیں اور ملازمتوں پرعمر کی حد میں 2سال رعایت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمیڈیا گریجویٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کیے۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوانوں کے لیےایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کرڈیڑھ لاکھ لے جارہےہیں ، با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کومیرٹ پرملازمتیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملازمتوں پرعمر کی حد میں 2سال رعایت دی جائے گی، پی ایم ایس کےامتحان میں عمر میں 2سال کی رعایت دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 740ارب کاترقیاتی بجٹ دینےکااعزازصرف موجودہ حکومت کوہے، گراس روٹ لیول پر ترقی لیے360 ارب کاڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا، عوام کی بہتری کے لیےحکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے، کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک سےآگاہی ضروری ہے، پروگرام کامقصد میڈیا گریجویٹس کو جدید تقاضوں سےروشناس کرانا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے ، ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کے لئے مفید ثابت ہو گی، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اقدار کی ترویج میں کردار اداکر رہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے، ڈی جی پی آرکاحکومتی کی کارکردگی عوام تک پہنچانے میں اہم کردارہے، حقائق کومن وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی ذمےداری ہے۔

  • حکومت کیخلاف لابنگ کرنے کا الزام ، عون چوہدری کا استعفیٰ منظور

    حکومت کیخلاف لابنگ کرنے کا الزام ، عون چوہدری کا استعفیٰ منظور

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےعون چوہدری کااستعفیٰ منظورکرلیا، عون چوہدری پر ارکان اسمبلی سے حکومت کے خلاف لابنگ کرنےکاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی سے حکومت کے خلاف لابنگ کرنے کے الزام کے بعد وزیر اعلیٰ کے معاون برائے سیاسی امورعون چوہدری سےاستعفیٰ طلب کرلیا گیا ،عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ کے متحرک رہنما رہے ہیں۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عثمان بزدار نے عون چوہدری کا استعفیٰ منظورکرلیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کےسیاسی مشیرعون چوہدری کے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں نےدل و جان سےپی ٹی آئی کی خدمت کی، خدمت کاصلہ یہ ملاکہ مجھے حلف اٹھانے سے پہلےعہدے سےہٹا دیا گیا۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مشیرکےعہدےسےبھی مجھےبغیربتائےہٹایاگیا، آج وزیر اعلی پنجاب نےمجھے طلب کیا تھا، مجھےترین گروپ سےالگ ہونے کے لیے کہا گیا اور الگ نہ ہونےکی صورت میں مجھے عہدےسےہٹانےکی بات کی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہر شخص جانتاہےجہانگیرترین کی پارٹی کےلیےگراں قدر خدمات ہیں ، میں نےجہانگیرترین کواسپیشل کوآرڈینیٹرکے عہدے پرفوقیت دی ، میں جہانگیرترین اوراپنےگروپ کےساتھ کھڑاہوں۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے  تنخواہوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی

    سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ میں سوشل سیکٹرکیلئےزیادہ فنڈزمختص کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کرکے اچھی خبردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ترقیاتی منصوبوں،مالیاتی امورکاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں شفافیت ،معیاریقینی بنانے کے لئے اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی سڑکوں کی بحالی کاخصوصی پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم پیکیج برائےبحالی روڈزکی منظوری دیتے ہوئے کہا ٹوٹ پھوٹ کاشکارسڑکوں کومکمل طورپربحال کیاجائےگا، سڑکیں بحال کرکے عوام کےلئےآسانیاں پیداکرنےکی حکمت عملی بنا لی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خطیررقم خرچ کرنےکے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہوناافسوسناک ہے ، سرکاری وصولیوں میں20فیصداضافہ شفاف پالیسیوں کاثمرہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے زیرتکمیل منصوبوں کےلئےفنڈزترجیحی بنیاد وں پرجاری کرنےحکم دیتے ہوئے کہا فنڈزکےدرست استعمال کیلئےماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائےگی، پی ایس ڈی پی کےتحت خوشاب،میانوالی سرگودھاروڈتعمیرکیاجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وےبنائی جائےگی، گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کوموٹروےسےمنسلک کیاجائےگا، جنوبی پنجاب شہروں میں نکاسی آب کےلئے10منصوبےلائےجائیں گے ۔

    عثمان بزدار نے بجٹ میں سوشل سیکٹرکیلئےزیادہ فنڈزمختص کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تعلیم، صحت اور فراہمی ونکاسی آب کے لئے بجٹ بڑھایا جائے، سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کرکے اچھی خبردیں گے۔

  • ‘بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں  ملیں گی’

    ‘بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزیدکمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عام آدمی کو ریلیف دینے  کے  لئے  جامع پروگرام وضع کیا جارہا ہے، بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال بھی وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے جبکہ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔

    عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزیدکمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا اور ہرسطح پراخراجات کنٹرول کرکےکفایت شعاری کوفروغ دیاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس پرکام کی رفتار کو تیزکرناہوگا، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کے بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کابجٹ کامحورعام آدمی ہوگا، کاشتکاروں اور صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے گا، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم نے کمزور طبقوں کا تحفظ کرناہے۔

  • بڑا بریک تھرو ، جہانگیر ترین گروپ کا وزیراعلیٰ پنجاب  کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

    بڑا بریک تھرو ، جہانگیر ترین گروپ کا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

    لاہور : جہانگیرترین گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، رکن سعیداکبرنوانی نے کہا ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال،زوار وڑائچ،نذیر چوہان ، عمر آفتاب اور عون چوہدری جہانگیرترین گروپ کے وفد میں شامل تھے۔

    وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بیوروکریسی،حلقوں کےمسائل اور پالیسی سازی پرمؤقف پیش کیا۔

    جہانگیرترین گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، رکن سعیداکبرنوانی نے کہا ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے ، آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

    سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور آپ کے پاس مسائل کےحل کیلئےآئےہیں، پی ٹی آئی ہماری جماعت ہے اور اس سےغیر مشروط وابستگی برقراررہے گی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا میرے دروازے آپ سب کےلیے کھلے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ، کبھی کسی سے ناانصافی نہیں کی اور نہ کریں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ، آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا ، پارٹی کانام تحریک انصاف ہے اورہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔

  • کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے احتیاط کی اپیل

    کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے احتیاط کی اپیل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوبا خطرناک صورتحال اختیارکررہی ہے، شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتناہی کیسز میں کمی آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے، رمضان کےآخری عشرے میں عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل سے وبا پھیلاؤ روکنے میں مددملےگی، حکومت نے صورتحال کے تناظر میں لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا، شہری بلا ضرورت گھر وں سے نہ نکلیں، شہری جس قدر احتیاط کریں گے اتنا ہی کیسز میں کمی آئےگی۔

    کورونا ویکسی نیشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، 50 سال سے زائدعمر کے شہری ویکسین کی سہولت سےفائدہ اٹھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 40سال سےزائدعمرکےافرادکی بھی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے، شہری ویکسین ضرورلگوائیں ، جو کورونا سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 109 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.54 فی صد رہی۔

  • مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر

    مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر

    لاہور : پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت20ہزارروپے مقرر کردی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بھی مزدوروں کیلئے تاریخ ساز اقدامات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مزدور کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی محنت کش طبقےکی خدمات کا دن ہے، حکومت پسماندہ اور محنت کش طبقےکی فلاح و بہبودکیلئےکوشاں ہے، اسپتالوں میں مزدوروں، انکےاہلخانہ کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    ،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ بھی مزدوروں کیلئےتاریخ سازاقدامات کرےگی، 7.25ارب سےٹیلنٹ اسکالرشپ،شادی،اموات پرگرانٹ دی جا رہی ہے جبکہ لاہور،ملتان،ننکانہ صاحب میں مزدوروں میں 1296 فلیٹس الاٹ کئے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوروناکےپیش نظرمحنت کشوں کادن سادگی سےمنارہےہیں، وطن عزیزہم سےگھروں میں رہنےکاتقاضاکرتاہے، محنت کش ہمارےہیروہیں جورزق حلال کماکرمعیشت مضبوط کرتےہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 1886کو شکاگومیں محنت کشوں نے حقوق کیلئےلازوال قربانیاں دیں، یہ دن جبرواستبدادکےخلاف شکاگوکےشہداکی جدوجہدیاددلاتا ہے، دین اسلام محنت کش کی عظمت اورفلاح وبہبودکادرس دیتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان محنت کشوں اورمزدوروں کاپاکستان ہے، ماضی میں محنت کشوں کووعدوں پرٹرخایاگیا، سابق ادوارمیں مزدوروں کی فلاح کیلئےعملی اقدامات نہیں کئے گئے۔

  • ‘پاکستان میں کورونا صورتحال خطرناک رخ اختیار کرنے لگی ، ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار’

    ‘پاکستان میں کورونا صورتحال خطرناک رخ اختیار کرنے لگی ، ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم دباؤکاشکارہوچکا ہے، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے نمائندوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کام ہوں گے، ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔

    ماضی کی حکومتوں کے حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کویکسر نظر انداز کیا، عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور ماضی میں حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، حکومت کی عوام کےبنیادی مسائل کےحل پرتوجہ ہے اور تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

    کورونا صورتحال سے متعلق انھوں نے کہا کہ کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم دباؤکاشکارہوچکا ہے، کورونامریضوں کیلئے وسائل استعمال اورممکنہ اقدامات کررہےہیں، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی،صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے، ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، کوروناکنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرناہوں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کمہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہی ہے، اپوزیشن نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔