Tag: CM punjab shahbaz sharif

  • خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، شہباز شریف

    خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، عمران خان کس بنیاد پر 2018ء کا الیکشن لڑیں گے؟

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور کے عوام کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں میٹرو بس دی جائے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پونے دو سال ضائع نہ کیے جاتے تو اورنج لائن ٹرین سروس شروع ہوجاتی، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر ایک اینٹ نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی ناکامیوں کا غصہ اورنج لائن منصوبے پر نکالا۔

    یہ پڑھیں: ملک کوخونی انقلاب سے بچانا ہے تو اورنج انقلاب لانا پڑے گا، شہباز شریف

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پورا پاکستان سی پیک کا حصہ ہے، ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر بائیکس ایمبولینس ساؤتھ ایشیاء کا پہلا منصوبہ ہے، دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ کے اسپتال میں زچہ بچہ کیئر سینٹر بنارہے ہیں، اسپتال میں جدید الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے کل ایک بھاشن دیا، سر سے پاؤں تک کرپٹ لوگ بھاشن دے رہے ہیں، آصف زرداری سر سے پاؤں تک چور ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور:  10 ارب روپے کی رشوت کی پیشکش، عمران خان کو تیسری بار نوٹس جاری

    لاہور: 10 ارب روپے کی رشوت کی پیشکش، عمران خان کو تیسری بار نوٹس جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے  وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے پانامہ پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی درخواست پر عمران خان کو تیسری بار  نوٹس جاری کر دیا۔

    لاہور کی مقامی عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی نوٹسز کے باوجود عمران خان کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

    عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو  9ستمبر کیلئے تیسری بار نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    گذشتہ سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو اکیس اگست کے لئے دوسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تھا۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر


    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا ، جس پر عدالت نے عمران خان کو 21 جولائی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر مجھے خاموش رہنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری

    شہباز شریف پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری

    لاہور: مقامی عدالت نے وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے پانامہ پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی درخواست پر عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول عدالت کے جج اظفر سلطان نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

    صطفی رمدے نے مزید کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا،سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی، جس سے وزیر اعلی کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کے خاندان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا .

    شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔

    عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو اکیس اگست کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر


    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا ، جس پر عدالت نے عمران خان کو 21 جولائی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر مجھے خاموش رہنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کیمپ، وزیراعلیٰ کے مختلف نام تجویز

    پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کیمپ، وزیراعلیٰ کے مختلف نام تجویز

    لاہور : پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جیالے اورجیالیاں ہاتھ کے پنکھے لے کرنعرے بازی کرتے رہے، گونوازگو کے نعرے اورنظمیں بھی چھائی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لاہور میں احتجاجی کیمپ لگایا، احتجاجی کیمپ سے سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ نے خطاب کیا۔ قمر زمان کائرہ کی پنجابی میں تقریر کیتا کی اے اوردستی پنکھوں کی بہار نے خوب رنگ جمایا۔ گو نواز گو کے نعرے اور نظمیں بھی چھائی رہیں۔

    ناصر باغ میں لگائےگئے کیمپ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نئے نام کے لئے ووٹنگ بھی کی گئی، جس میں عوام کی جانب سے نادم اعلیٰ، کاذب اعلیٰ، شوبازشریف، گاڈ فادر شریف جیسے نام تجویز کئے گئے۔

    کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ ڈبہ پورے ملک میں لے کر جائیں گے اور مزید لوگوں سے بھی تجاویز لیں گے۔

    پی پی دور حکومت میں میاں شہباز شریف کے مینار پاکستان پر احتجاج کی یاد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بھی دستی پنکھے ہاتھوں میں لے کر ان کو لوڈ شیڈنگ یاد کرائی اور پانامہ کو بھی دہرایا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مینار پاکستان پر پنکھا کیمپ لگایا تھا، شہباز شریف نے ہاتھ والے پنکھے سے گرمی بھگانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کئی اجلاس کئے تھے۔

    کیمپ میں انہوں نے جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی اگر ختم نہ ہو سکی تو میرا نام بدل دینا یہ کہتے ہوئے انہوں نے مائیک بھی گرا دیا تھا۔

    احتجاجی کیمپ کے اختتام پر جیالوں کی تواضع کے لئے بریانی کا اہتمام کیا گیا مگر حشروہی ہوا، جس کی توقع رہتی ہے، جلسہ ختم ہوتے ساتھ ہی جیالے بریانی پر ٹوٹ پڑے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے "پنجاب اسپیڈفیڈربس سروس "کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے "پنجاب اسپیڈفیڈربس سروس "کا افتتاح کردیا

    لاہور : وزیر اعلی شہباز شریف نے عوام کو ایک اور سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیڈربس سروس کا افتتاح کر دیا، پہلے مرحلے میں14روٹس پر200ایئرکنڈیشن بسیں چلائی جائیں گی ، ہر500میٹر کے فاصلے پر بس اسٹاپ ہوگا جبکہ ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے "پنجاب اسپیڈفیڈربس سروس "کا افتتاح کردیا، ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلی شہبازشریف کا فیڈر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ عام آدمی کیلئے جدید اور لگژری ٹرانسپورٹ پر اشرافیہ سمیت کسی کے بھی پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں تو اٹھیں، میٹروبس کو جنگلہ بس کا طعنہ دینے والے آج اسی بس کو اپنے صوبے میں چلانا چاہتے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ فیڈر بس130کلو میٹر کے علاقے میں سروس مہیا کرے گی، فیڈر بس سروس14روٹس پر مشتمل ہوگی، بس سروس کا کرایہ انتہائی معقول ہے،   روزانہ ایک لاکھ20ہزار افراد فیڈر بس سروس میں سفر کریں گے۔


    ملتان اور راولپنڈی میں میٹروبسوں کیلئے بھی فیڈر بسیں چلانے کا اعلان


    وزیر اعلیٰ اعلان کیا کہ ملتان اور راولپنڈی میں میٹروبسوں کیلئے بھی فیڈر بسیں چلائیں گے۔ یہ فیڈر بسیں شہر بھر سے مسافروں کو میٹرو سٹیشن تک پہنچائیں گی، عام آدمی کی سہولت کیلئے حکومت اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں، عام آدمی کی زندگی میں خلل ڈالنےکی کوشش کوکامیاب نہیں ہونےدینگے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے پر اعتراض کرنےوالوں کی کوئی پرواہ نہیں، ملک میں قانون کی عملداری ہوگی سب کوانصاف ملےگا، پشاورمیں اگرمیٹروبس بن رہی ہے تو ہمیں اس پر خوشی ہے، میٹروبس کے حوالے سے مشاورت دینے کی پیشکش کرچکےہیں۔

  • ملتان دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہباز شریف

    ملتان دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو ملتان میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ملتان دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نےصوبے بھر میں مساجد،امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    وزیر اعلی پنجاب نے کہا منافرت پر مبنی لٹریچر کی تقسیم و اشاعت کیخلاف بلاامتیازکارروائی جاری رکھی جائے گی۔۔نفرت انگیز تقاریر کسی صورت برداشت نہیں اور ایسی تقاریر کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔

    شہباز شریف نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائےاور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیرِ قانون بنائے جانے کا امکان

    پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیرِ قانون بنائے جانے کا امکان

    لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی سے کلین چٹ ملنے کے بعد رانا ثناء اللہ آج دوبارہ کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا وزارتِ خزانہ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

    جے آئی ٹی سے کلین چٹ ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کے دبنگ رہنماء کو دوبارہ اپنی کور ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، رانا ثناء اللہ آج حلف اٹھائیں گے۔

    زرائع کے مطاق انہیں دوبارہ وزیرِ قانون بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی وہ وزارتِ بلدیات کا قلمدان بھی سنبھالیں گے۔

    ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی آج حلف اٹھائیں گی، انہیں خزانہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ دونوں سے حلف لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں زعیم قادری کو بھی اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد بیس جون کو رانا ثناء اللہ مستعفی ہوئے تھے۔

  • جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، شہباز شریف

    جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

    سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں فارغ التحصیل ہونے والے سب انسپکٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں۔ پولیس کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن کی مکمل شکست اور تباہی اس وقت ہوگی، جب بندوق کی گولی کے ساتھ ساتھ انصاف کی گولی چلے گی، صرف تھانوں اور کچہری میں ہی نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی انصاف کے مربوط نظام تک ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکیں گے۔

    سہالہ ٹریننگ کالج سے 408 سب انسپکٹر فارغ التحصیل ہوئے ، تربیت مکمل کرنے والوں میں 76 خواتین بھی شامل ہیں، نشانہ بازی میں بہترین کارکردگی پر محمد یونس کو اعزازی شیلڈ دی گئی ، مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا انعام سمیرا لطیف کو دیا گیا ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔

  • وزیرِاعلی شہباز شریف کی موجودگی میں اے آروائی کے کیمرہ مین پر تشدد

    وزیرِاعلی شہباز شریف کی موجودگی میں اے آروائی کے کیمرہ مین پر تشدد

    بورے والا: سادہ لباس پولیس والے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی موجودگی میں اےآروائی نیوزکے کیمرہ مین عثمان علی پرٹوٹ پڑے، بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر تقریب سے دھکے دیکر نکال دیا، وزیراعلی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    حق و سچ کی آواز بلند کرنا اے آروائی نیوز کا جرم بن گیا، پنجاب پولیس اے آروائی نیوز سے نالاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بورے والہ میں تقریب کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین پر پولیس نے تشدد کیا۔

    بورے والہ میں اےآروائی نیوز کے کیمرہ مین عثمان علی پر ڈی پی او ویہاڑی محمد صادق کی مبینہ ایما پر دھکے، تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی گئی، تشدد کرتے اہلکاروں کو نہ وزیراعلی کا خوف نہ عوامی ردعمل کا خطرہ بس شہبازشریف کی موجودگی میں تشدد کرتے رہے۔

    وزیرِاعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اےآروائی نیوز کی ٹیم کو پہلے بھی ملک بھر خصوصا پنجاب میں حقائق عوام کے سامنے لانے پرمتعدد بار تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • میٹرو بس اور شمسی توانائی کے بعد گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس بنانا چاہتے ہیں،شہباز شریف

    میٹرو بس اور شمسی توانائی کے بعد گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس بنانا چاہتے ہیں،شہباز شریف

    لاہور: وزیرِاعلٰی شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس اور شمسی توانائی کے بعد اب گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس بنانے کا بخار میرے ذہن میں اٹھا ہوا ہے۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ میٹرو بس اور شمسی توانائی کے بعد گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس بنانا چاہتے ہیں، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور ترکی ہم سے زیادہ ترقی کرگئے ہیں، ہمیں انتہا پسندی اور دہشتگردی سے لڑنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ 2018 تک محکمہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے اور اسکولوں کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

    وزیرِاعلی پنجاب نے کہا کہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 85 فیصد ہوگا، اچھی تعلیم صرف اشرافیہ نہیں، عام لوگوں کا بھی حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طلبہ کے وظائف کےلیے 20 ارب روپے کا فنڈ مختص کرینگے ، اس وقت واؤچر اسکیم سے 16 لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔

    وزیرِاعلٰی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر گرین پاسپورٹ کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ہمیں اپنی ساکھ کو بہتر بنانا ہوگا۔