Tag: CM punjab Shehbaz Sharif

  • متحدہ ن لیگ رابطہ: شہبازشریف کل بہادرآباد کا دورہ کریں گے

    متحدہ ن لیگ رابطہ: شہبازشریف کل بہادرآباد کا دورہ کریں گے

    کراچی : مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے،  شہباز شریف کل ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے الیکشن کی آمد سے قبل نواز لیگ نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بات چیت گی، متحدہ بہادرآباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل دو بجےایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ایم کیوایم پاکستان کے مرکزجائیں گے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، نگراں حکومت اورسیاسی ورکنگ ریلیشن شپ پربات چیت ہوگی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے ان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مزید پڑھیں: دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، شہباز شریف

    علاوہ ازیں دورہ کراچی کے موقع پر پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کام نہ ہونے کی وجوہات ہم جانتے ہیں، آج صرف بھائی چارے کی بات کررہا ہوں، ہم دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، کراچی میں ایک گرین لائن نہیں بلکہ کئی میٹروز چلائیں گے، کراچی میں صاف پانی اور سالڈ ویسٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں نوازلیگ کا کوئی کردار نہیں، شہبازشریف

    ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں نوازلیگ کا کوئی کردار نہیں، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ نواز شریف اس وقت وزیراعظم نہیں تھے۔ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی دیت کی رقم پنجاب حکومت نے ادا نہیں کی اور نہ ہی اس کیس میں پنجاب حکومت نے کوئی کردارادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دیت کی رقم کس نے دی اور کس بینک کے ذریعے دی گئی اس بات کا مسلم لیگ نواز کا کوئی تعلق نہیں،کتاب میں جن کا نام ہے اُن سے سوال کیا جائے۔


    مزید پڑھیں: امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب منظرعام پر آگئی


    پنجاب حکومت پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی درست سمت میں جا رہی ہے، اور اسے کوئی خطرہ نہیں۔