Tag: cm punjab usman-bazdar

  • تحریک عدم اعتماد : وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر سرگرم

    تحریک عدم اعتماد : وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر سرگرم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج اہم صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے بلا لیا، جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج اہم صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔

    وزرامیں راجہ بشارت، محمودالرشید، میاں اسلم ،یاسمین راشد ، چوہدری ظہیرالدین، اختر ملک، اسد کھوکھر ،انصر مجید نیازی شامل ہیں۔

    صوبائی وزرا سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگوہوگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتمادکاجوگڑھاکھوداہےوہ خوداس میں گرےگی، ان کے پاس نمبر گیم پورانہیں،ناکامی نوشتہ دیوار ہے اور وزیراعظم عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کربھی وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کےگردگھوم رہی ہے اور ہوس اقتدار میں اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

  • حکومت کے 2 سال مکمل، راولپنڈی  میں ڈبل ڈیکر بسیں چل پڑیں

    حکومت کے 2 سال مکمل، راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بسیں چل پڑیں

    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کردیا اور کہا بس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے، سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئےمواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکربس سروس کاافتتاح کردیا، ڈبل ڈیکربس سے شہری اسلام آباد اور راولپنڈی کے سیاحتی مقامات کی سیرکرسکیں گے۔

    ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے، کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کےعوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ، ڈبل ڈیکر بس کاٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، بس سروس میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیےرعایت ہو گی۔ ڈبل ڈیکربس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈبل ڈیکربس سروس کاجلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے اور کوہ سلیمان سےمری تک پنجاب کو سیاحتی مرکزبنائیں گے ، سیاحت کے فروغ سےروزگار کے نئےمواقع پیدا ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی منصوبےکی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے ،مری میں پانی کےمسئلےکےحل کےلیےترجیحی بنیادوں پرفنڈ دیں گے ،مری میں اسپتال کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے، مری کی سب ڈویژن کو اپ گریڈ کریں گے اور نیا تھانہ بھی بنائیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیےمختص 33 فیصد بجٹ کہیں اوراستعمال نہیں ہوسکتا، جنوبی پنجاب سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے جو مکمل با اختیار ہوں گے ، پنجاب کابینہ نے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کر دی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیاحت کے حوالے سے راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ بھی بن رہاہے۔

  • ‘اینٹی کرپشن موبائل ایپ سے شکایات پرکارروائی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے’

    ‘اینٹی کرپشن موبائل ایپ سے شکایات پرکارروائی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے’

    لاہور : اینٹی کرپشن نے 6ماہ میں 1ارب40کروڑ مالیت کی 1400کینال زمین واگزار کرالی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی موبائل ایپ سےشکایات پرکارروائی کےمثبت نتائج سامنےآرہےہیں۔

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کوکرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن متحرک ہیں اور پنجاب میں سرکاری اراضی پرقابض افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہے۔

    اینٹی کرپشن نے 6ماہ میں1ارب40کروڑمالیت کی 1400کینال زمین واگزارکرائی جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب کی موبائل ایپ پر 6ماہ کے دوران2809شکایات موصول ہوئیں ، شکایات پر140انکوائریاں شروع کی گئیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل ایپ سےشکایات پرکارروائی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پنجاب میں کرپشن کے خلاف نوٹالیرنس کی پالیسی جاری رہے گی، کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیاکےخلاف بلاامتیازکارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں کوکرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، اپوزیشن جماعتیں کورونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کورونا کے ساتھ کرپشن کاخاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، عوام کے تعاون سے کوروناپربھی قابو پائیں گےاورکرپشن پربھی، عوام بنیادی سہولتوں سےمحروم رہے، کرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے۔

  • عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےانٹرسٹی اورڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت دے دی اور مسافروں کیلئےٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 20 فیصد کمی کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بزدارحکومت کاعام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےانٹرسٹی اورڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنےکی اجازت دے دی اور مسافروں کیلئےٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 20فیصدکمی کااعلان کردیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عام آدمی کوملےگا، ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی سےعام آدمی کوبہت ریلیف ملےگا۔

    عثمان بزدار نے پنجاب میں آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا پبلک ٹرانسپورٹ کوایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بناناہوگا، مسافروں، ڈرائیورز،کنڈیکٹرز کیلئےماسک پہننا لازم قراردیاگیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بسوں میں سینی ٹائزرزرکھنے کی پابندی ہوگی، بسوں میں مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا، امیرلوگ گاڑیوں پرسفر کر رہےہیں،غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے، عام آدمی کی سفری مشکلات کادیکھ کرٹرانسپورٹ کھولنےکافیصلہ کیاہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    دوسری جانب چوہدری مجید صدر بس اونر ایسوسیشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کھلنے کے ساتھ ہی کرایوں میں کمی کا اطلاق کردیا جائے گا،ہمارے اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ہماری کرایوں میں کمی کی تجویز حکومت پنجاب نے مان لی ہے۔

    یاد رہے حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مجبوری کے باعث عوام نے مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لیے اجازت ضر وری ہے۔

  • وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو میدان میں اتار دیا گیا

    وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو میدان میں اتار دیا گیا

    سیالکوٹ : وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو باقاعدہ آپریشنل کردیا گیا اور فورس نے فیلڈ کورونااسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، سیالکوٹ کے20ہزارنوجوان ٹائیگرز فورس میں خدمات سرانجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹائیگرزفورس کاافتتاح کر دیا ، 20ہزارنوجوان ٹائیگرزفورس میں خدمات سرانجام دیں گے، افتتاح کے بعد سیالکوٹ میں ٹائیگر زفورس کو باقاعدہ آپریشنل کردیا گیا اور فورس نے فیلڈ کورونا اسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سےخطاب کا فیصلہ کیا ہے وہ آئندہ چند دن میں رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔

    ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں، نوجوان رضا کار مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات ہوں گے ، ٹائیگر فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہوگا اور مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    نوجوان رضا کار یوٹیلیٹی اسٹورز میں مطلوبہ سامان کی مانیٹرنگ بھی کریں گے تاکہ مطلوبہ اشیامیسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کا کامیاب ٹیسٹ رن کیا گیا تھا، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا، عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے، نوجوانوں نے قومی جذبے کے تحت ذمےداری پوری کی۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے، طلبا،سوشل ورکرز،اساتذہ،انجینئراور ڈاکٹرفورس میں شامل ہوئے جبکہ صحافی،قانون دان،ہیلتھ ورکراور این جی اوز سےوابستہ افراد نےرجسٹریشن کرائی۔

  • والدین کیلئے خوشخبری، چھٹیوں کے دوران اسکول فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    والدین کیلئے خوشخبری، چھٹیوں کے دوران اسکول فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام اسکولوں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کااعلان کردیا اور کہا تمام اسکول صرف ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی اور صرف ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو تنخواہوں کی مکمل،بروقت ادائیگی کاپابندبنایاجائےگا اور کسی اسکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر نجی اسکول چھٹیوں کے دوران فیس 20 فیصد کٹوتی کے ساتھ وصول کریں گے ، فیسوں میں کمی کا یہ فیصلہ اپریل اور مئی کے مہینوں کے لئے کیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کرنے کے پابند ہوں گے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہ کہ اس دوران تمام اسکول اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند ہوگا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔