Tag: cm-punjab-usman-buzdar

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور سے تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

    عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں قائد ایوان کے چناؤکامعاملہ زیر بحث آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اور وزیراعظم کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جس میں استعفے کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گورنرپنجاب نے استعفیٰ منظور کیا۔

    اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تیس مارچ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھیجا گیا تھا۔

    خیال وزیراعلیٰ پنجاب نے تیس مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے عثمان بزدار نے 20اگست 2018 کو وزیراعلیٰ کےعہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • ‘پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کی ہر چال کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ‘

    ‘پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کی ہر چال کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ‘

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پا ک فضائیہ کےشاہینوں نےمکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔

    ، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جانبازوں نےفضائی حدودکادفاع کرتےہوئےدشمن کوشکست دی، 7ستمبر 1965کادن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے، پاک فضائیہ کےناقابل فراموش کارناموں کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرنازہے ، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے،پاک فضائیہ نے فروری میں 2 بھارتی طیاروں کو گراکر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    عثمان بزدار نے پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہینوں کےعظیم کارناموں،لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا پاک فضائیہ کاشماردنیا کی بہترین فضائی فورسزمیں ہوتاہےجس پرفخرہے۔

  • ‘سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جوانہوں نے بویا’

    ‘سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جوانہوں نے بویا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمران وہی کاٹ رہےہیں جوانہوں نےبویا، ماضی میں قومی وسائل کوبےدردی سےلوٹاگیا ، ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئےپاکستان میں نہیں چل سکتی، ان عناصر نے ملک وقوم کےساتھ وہ کیاجودشمن بھی نہیں کرتا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئےہیں، نئےعزم اور جذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت کے دامن پراسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا مختصردور سابق ادوارکی3 دہائیوں کےمقابلےمیں شفاف ترین ہے، سابق ادوارمیں ہرروزکرپشن کانیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کونہیں بھولے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمران وہی کاٹ رہےہیں جوانہوں نےبویا، ماضی میں قومی وسائل کوبےدردی سےلوٹاگیا ، ہم نےلوٹ مارکےکلچرکودفن کردیاہے، خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کےمنصوبےمعیار ، شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں نئےپاکستان کی منزل کیجانب بڑھ رہے ہیں۔

  • ‘کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے’

    ‘کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کوروناکی موجودہ لہر پہلےسےکہیں زیادہ خطرناک ہے ، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، کورونا مریضوں کے مثبت کیسزکاتناسب بہت بڑھ چکاہے اور ہیلتھ سسٹم دباؤکاشکارہورہاہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہورسمیت بعض شہروں میں کوروناصورتحال تشویشناک ہے، اس حوالے سے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئےضروری اقدامات کیےہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا حکومتی ہدایات پرعمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے اور عوام سے اپیل کی خود کو کورونا سے بچانے کے لیے ماسک لازمی پہنیں، ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھتا ہے۔

    انھوں نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے خبردار کیا کہ بے احتیاطی کےباعث مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے، کورونا پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے۔

    کورونا ایس او پیز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

  • ٔ’نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں’

    ٔ’نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاعبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لیے واضح پیغام ہے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ منطقی انجام کوپہنچ چکا ہے، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مفاد پرستوں کے ٹولے نےعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی، اللہ کے فضل اورعوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہرسازش ناکام رہی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا وزیراعظم کی شفاف سیاست کےسامنےغیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاعبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لیےواضح پیغام ہے، باشعور عوام کے سامنے ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام اورآخرکارخود مکافات عمل کاشکارہوئی، ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کرمثبت رویہ اختیارکرنا چاہیے۔

  • کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھےدھکیلا، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھےدھکیلا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بد عنوان عناصر کوصرف لوٹ مار سےاکٹھی دولت بچانے کی فکرہے، سابق حکمرانوں نےاپنےدورمیں عوام کیلئےکچھ نہیں کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی خزانے پرہاتھ صاف کرنے والےکس منہ سےعوام کی بات کرتے ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیےکا حساب دینا ہوگا،ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقرباپروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھےدھکیلا ہے، کرپشن کرنے والوں کو ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: 31  دسمبر آکر گزرجائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پےدرپے ناکامیوں کے باوجو غفلت میں سورہی ہے، کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینےکی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، اکتیس دسمبر آئےگی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئےتو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

  • کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وزیراعلی پنجاب نے عوام کو خبردار کردیا

    کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وزیراعلی پنجاب نے عوام کو خبردار کردیا

    لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا کی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہےکہ انسداد کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اکتوبر کے پہلے 20روزمیں کورونا کیسوں کی تعداد اور مریضوں کی اموات بڑھی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی، شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں، کورونا کی دوسری لہرسے بچنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر تسلسل کے ساتھ عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، شہریوں کو بھی اپنی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے آٹھ ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور سے اب تک چودہ لاکھ چوہتر ہزار477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکلہ ایک لاکھ ایک ہزارسات سوساٹھ مریضوں میں سے97 ہزار 252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب حکومت کا امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے اہم  اقدام

    پنجاب حکومت کا امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے اہم اقدام

    لاہور : پنجاب حکومت نے امن و امان اور پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے پنجاب پولیس کو571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کو زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بزدارحکومت نے صوبے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب پولیس کو571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب پولیس کو نئی گاڑیاں دینے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں صوبائی وزرا محمودالرشید، یاسمین راشد، اسلم اقبال، چیف سیکرٹری سمیت وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی، اسدعمر، شفقت محمود اور فواد چوہدری شریک ہوئے جبکہ چیف وہپ قومی اسمبلی عامرڈوگر اورشہزاداکبر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

    تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں، اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کاتحفظ یقینی بنانےکےلئےپولیس کووسائل فراہمی کاوعدہ پوراکیا، 500 گاڑیاں تھانوں اور 47 گاڑیاں ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی جبکہ 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکاروسائل فراہم کئےہیں، ماضی میں پولیس کوسیاست کی نذرکرکےوسائل سے محروم رکھاگیا، جائز مطالبات پورے کئے، پولیس سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

  • ‘اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں’

    ‘اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، احتساب ہمارا قومی مشن ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خیال احمد کاسترو،عمر فاروق، شہباز احمد و دیگر شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاجی سیاست کرنے والے کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، ذاتی مفاد کا قومی مفادات پرغالب آنا افسوسناک ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والوں نے عوام کی بنیادی ضرورت کوفراموش کئے رکھا، قوم جانتی ہےکہ اپوزیشن کس مقصدکیلئےاکٹھی ہوئی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، احتساب ہماراقومی مشن ہےجس سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹیں گے، ترقی کےعمل میں عوامی نمائندو ں کی مشاورت کواہمیت دی گئی ہے، اپوزیشن ترقی کےسفرکوروکنےکےدرپےہے۔

  • ‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا’

    ‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کا سفر روکناچاہتےہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کا سفر روکنا چاہتےہیں، ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کےمخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں، شعبدہ باز ی کادورگزر گیا،لوٹ مار کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنیوالے شفاف پاکستان کی جانب سفرکھوٹاکرناچاہتےہیں، مخالفین کی تنقید برائےتنقید کی کوئی پرواہ نہیں، الزامات لگائے والے پیچھے رہ جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا، ترقی کےسفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والےملک وقوم کے خیرخواہ نہیں، سازشی عناصر ناکام تھے،ناکام ہیں اورناکام رہیں گے۔