Tag: cm-punjab-usman-buzdar

  • دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں ، دین اسلام میں انتہا پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں، عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناروے میں اشتعال انگیز فعل صرف نفرت اور انتہا پسندی ہے، دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہادر نوجوان الیاس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔

    واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی ، جس میں پنجاب میں انتظامی اصلاحات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے دو دن میں دوسری ملاقات ہے، وزیراعظم نے کل پنجاب میں انتظامی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی تھی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب میں گورننس کی خامیوں پر برہمی کااظہار کیا تھا اور اراکین کورکمیٹی نے اس موقع پر تجویز دی کہ بہتر گورنس کے لیےبیوروکریسی کو متحرک ہونے پڑے گا۔

    وزیر اعظم کی وزیر اعلی پنجاب سے کورکمیٹی اجلاس کے بعد الگ ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا تھااور  عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

    کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    پارٹی کی کور کمیٹی اور ارکان پنجاب اسمبلی بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں بیور و کریسی کے خلاف شکایات کیں۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی عوام مسائل کے حل کے لئے تعاون نہیں کر رہی۔

  • لوٹ مار کا دور گزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، عثمان بزدار

    لوٹ مار کا دور گزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں ، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ نے ان کے مسائل سنے اور حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا عوام کی امیدوں، توقعات پر پورا اترنے کیلئے صرف کام پر توجہ ہے، شہریوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں صرف چند شہروں کو وسائل دیے گئے، سابق دور میں ترقی و خوشحالی کی یکساں پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں، مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے شہروں کو ترقی سے محروم رکھا ہے۔

    عثمابزدار نے کہا سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے، خصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکا دورگزر چکا، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، نیا پاکستان،نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے، کسی کو تبدیلی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کئی دہائیوں بعد صوبے میں 9نئے اسپتال بنائے جارہے ہیں، تحریک انصاف حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کررہی ہے، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔

    یاد رہے  وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے ، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی،  ہماری حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر فوکس کیا ہے، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔

  • موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی، عثمان بزدار

    موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عامر کیانی سے ملاقات میں کہا وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے ، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عامر کیانی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی، فلاح عامہ کے منصوبوں اور پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہردلعزیزجماعت بن چکی ہے، پارٹی کے کارکن قیمتی سرمایہ ہیں ، کارکنوں کو جائزمقام ، مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائیں گے، کارکنوں کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں، صوبائی وزراکوبھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فیلڈ وزٹ کی ہدایت کردی ہے۔

    انھوں نے کہا راولپنڈی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیا اور ماضی میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال ہوا اور ان نمائشی منصوبوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔

    مزید پڑھیں : عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر فوکس کیا ہے، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔

    یاد رہے سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ تنقید کی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں ، میرا سرمایہ عام لوگ ہیں ،ان کے مسائل ذاتی طور پر سنتا ہوں، عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق ادوارمیں اشرافیہ کو نوازا گیا، سابق ادوارمیں نمائشی منصوبوں پروسائل ضائع کیے گئے، ہماری حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں پر فوکس کیا ہے۔

  • مودی آج کا یزید بن چکا ہے، یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عثمان بزدار

    مودی آج کا یزید بن چکا ہے، یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے،یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہورنگ لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے، 39 روز سے جاری کرفیو سے مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے،یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عالمی برادری کی خاموشی بڑے انسانی سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کیلئے اقوام عالم کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا بھارت جتناظلم کرلے کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا۔

    مزید پڑھیں : مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے وادی کو جہنم بنادیا، عثمان بزدار

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، بھارت نے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا، بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے، دنیا جانتی ہے بھارت نے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داؤ پر لگادیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

    خیال رہے  جنت نظیر وادی کو قابض فورسز نے چھاونی میں بدل دیا ہے ،  انتالیس روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں اور نہ کسی سے بات کرسکتے ہیں، گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران ہے۔

      انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند ہونے سے کشمیری دہری اذیت کا شکار ہیں، رات کے اندھیرے میں بھارتی فورسز کشمیری گھر میں گھس کر لڑکوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کررہی ہے جبکہ حریت قیادت سمیت آٹھ ہزار سے زائد کشمیری اسیر ہیں۔

  • آج قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،عثمان بزدار

    آج قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒکےیوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کاخواب شرمندہ تعبیرہوا، آج قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان ایک بااصول،انصاف پسنداورجرأت مندمدبرتھے، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی ملکی ترقی،خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

    خیال رہے برّ صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی اکہترویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : قائد اعظمؒ کی 71ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ملک بھرمیں قوم کے عظیم قائد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی جارہی ہے اور اہم شخصیات اورشہری مزارقائدپر حاضری دے رہے ہیں۔

    قائد اعظم کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

  • ملزمان پر پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    ملزمان پر پولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر تبدیل کریں گے ، ملزمان پرپولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے پولیس نظام میں اصلاحات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکرتھانہ کلچر تبدیل کریں گے، ملزمان پرپولیس تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، زیرحراست ملزمان سےماورائے قانون اقدام برداشت نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، فرسودہ نظام تبدیل کرکےپولیس کوعوام دوست بنائیں گے، تھانوں میں کیمروں سے حوالات اور تفتیش کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے پنجاب پولیس کے تشدد کا شکار ایک اور زیرحراست ملزم جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا ، پولیس کے تشدد سے ہلاک عامر کی اسپتال منتقلی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تھی ، دو سادہ لباس اہلکاروں کو بے ہوش عامرمسیح کولاتیں مارتے دیکھا جاسکتا تھا۔

    خیال رہے آٹھ ماہ میں سترہ ملزمان پولیس کی زیر حراست ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چودہ ہلاکتوں پر چوراسی پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے لیکن نتیجہ صفر ہی رہا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں  بال بال بچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے، ہیلی کاپٹرکی لاہور ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی گئی، حادثہ ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کاہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ، جس میں وہ بال بال بچ گئے ، عثمان بزدار حافظ آباد سے لاہور آرہے تھے ، ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم کاہیلی کاپٹر کو لاہور ائیرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب تھا کہ کبوتر ہیلی کاپٹر کےاگلے حصے سے ٹکرایا ، ہیلی کاپٹر کو نقصان نہیں پہنچا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد گئے تھے، جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ نےگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ ، پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122
    اور پنڈی بھٹیاں کے لئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ نےنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام ، واگزار کرائےگئے 58 کنال پر آم کے باغ اور کولو تارڑ میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں صوبے میں پچاس کروڑ پودےلگائیں گے، رواں سال نوے لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، حافظ آباد اور ڈی جی خان میں کوئی فرق نہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

  • افسوس ہے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہاہے اور دنیا خاموش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    افسوس ہے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہاہے اور دنیا خاموش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم کی اپیل پرکل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے باہرنکلیں گے، افسوس ہے مقبوضہ کشمیرآگ میں جل رہاہے اور دنیاخاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کشمیریوں سےمحبت اوریکجہتی کابھرپوراظہار کریں گے ، کشمیریوں پربھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے، وزیراعظم کی اپیل پرکل کشمیریوں سےیکجہتی کیلئےباہرنکلیں گے۔

    عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ مودی سرکارکوغیرقانونی اقدام کی تاریخی غلطی کاخمیازہ بھگتناہوگا، افسوس ہےمقبوضہ کشمیرآگ میں جل رہاہےاوردنیاخاموش ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت نےکشمیری عوام کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم رکھا، پاکستان کوکوئی کشمیرسےجدانہیں کرسکتا۔

    مزید پڑھیں : جمعے کے روز کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا ابتدائی پروگرام تیار

    یاد رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

    اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔

  • آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،عثمان بزدار

    آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں ، پاکستان دنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم سیاہ کے موقع ہر اپنے پیغام میں کہا پورا پاکستان کشمیریوں پرمظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، پاکستان کابچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں، پاکستان دنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ

    ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاؤس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج ہے۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔