Tag: cm-punjab-usman-buzdar

  • وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا،عثمان بزدار

    وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کی آواز ہے ، عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا اور دنیا کوامن کا پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے کہا وزیراعظم عمران خان کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کی آواز ہے، بھارت کے متنازعہ اقدام پر عمران خان نے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا اور ایک بار پھر دنیا کوامن کا پیغام دیا ہے۔

    اد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہتھکنڈے کے خلاف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت یہ کھیل اور آگے لے کر گیا تومستقبل میں نقصان کے ذمہ دارہم نہیں ہوں گے، دنیا کو کردارادا کرناہوگا، بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ایٹمی قوتیں کوئی خطرہ مول نہیں لےسکتیں، پیشگوئی کر رہا ہوں یہ پلوامہ جیسا واقعہ پھرکریں گے،الزام پاکستان پر لگایاجائےگا، مغربی دنیا کو مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آرہی، بھارت نے جو کشمیر میں کیاوہ بی جے پی کا انتخابی نعرہ تھا اور یہ نظریہ آرایس ایس کاہے

  • ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی پوری دنیا میں پاکستان کا فخر اور دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملالہ ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔

    عالمی سطح پر ملالہ ڈے کا انعقاد پاکستان کی تمام خواتین کے حصول علم کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین کے مترادف ہے۔

    ملالہ یوسف زئی نے انتہاء پسندی کو تعلیم کے ذریعے شکست دی اور ثابت کر دیا کہ انسان اگرکوشش کرے تو کیا نہیں ہوسکتا؟ کم عمری میں جرات اور اولو العزمی کا نشان بننے والی ملالہ پوری دنیا میں پاکستان کا فخر ہے ۔

    وزےراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو تعلیم اورترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، یہ ہی ملالہ ڈے کا حقیقی پیغام ہے۔

    خیال رہے دنیا کی سب سے کمسن نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسفزئی آج اپنی 22 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    ملالہ سنہ 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں تھیں، جس کے بعد علاج کے لئے انھیں برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

    جب ملالہ کی 16ویں سالگرہ تھی تب ملالہ نے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے میں خطاب کیا تو اقوام متحدہ نے اس دن کو ملالہ ڈے یعنی یوم ملالہ قرار دیا تھا، حملے کے بعد یہ ملالہ کی پہلی تقریر تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امید دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امید دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہورہاہے، وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امیددی، جن عناصرنےقومی خزانہ لوٹاانہیں حساب بھی دیناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اربوں روپےکی کرپشن نےملک کی جڑوں کوکھوکھلاکیا، بدعنوان عناصرنےذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑاغرق کیا، نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہورہاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن لوٹ مارکی دولت بچانےکی ناکام کوشش کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امیددی، شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا جن عناصرنےقومی خزانہ لوٹاانہیں حساب بھی دیناہوگا۔

    مزید پڑھیں : سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، عثمان بزدار

    گزشتہ روز سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ماضی کے حکمرانوں نےغلط پالیسیوں سے معیشت کو تباہ کیا، ذاتی مفادات کی سیاست کرکے قومی مفادات کو قربان کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بیان میں کہا تھا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسےاکٹھی دولت بچانےکی فکرہے، ملکی خزانہ لوٹنےوالوں کواپنےکئےکاحساب دیناہوگا، ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    کرپشن کےناسورنےپاکستان کوپیچھےدھکیلاہے، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، سابق ادوارمیں کرپشن نہ ہوتی توآج قرضوں کابوجھ نہ ہوتا۔

  • اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں،  وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، ان کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کوپہنچ جائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا انتشارپھیلانےکی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خودانتشارکاشکارہے، اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیاہے، ذاتی نمودو نمائش کے منصوبوں کی بجائےانسانی ترقی کو محور بنایا ہے۔

    خیال رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دینا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے ناراض ارکان کی عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات: ذرائع

    یاد رہے گذشتہ روز پارٹی قیادت سےنالاں ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقاتیوں میں غیاث الدین جانباز، حاجی اشرف انصاری،جمیل شرقپوری، نشاط ڈھا، اظہر خان،شعیب اویسی شامل تھے۔

    ذرائع کےمطابق لیگی اراکین کا کہنا تھا پارٹی قیادت اس وقت دو بیانیوں کے درمیان تذبذب کا شکار ہے اور لیگی اراکین اپنے قائدین کی سیاست کے باعث خود پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔

    وزیراعظم نےلیگی اراکین کی حمایت حاصل کرنےپرعثمان بزدارکی کارکردگی کوسراہا، ناراض لیگی اراکین کا دوسرا وفد وزیراعظم سے آئندہ ہفتےملاقات کرےگا۔

    معاون خصوصی نعیم الحق نےبتایا وزیراعظم سے لیگی ایم پی ایز کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور لیگی ارکان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے ، افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے نئے عزم کے ساتھ اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کےلیےنیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے، افغان ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھنا چاہیے، افغانستان کے خلاف کامیابی کےلیےنئے عزم کے ساتھ اترنا ہو گا۔

    خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کےلئے پاکستان ٹیم کو میچ جیتنا لازمی ہے، منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    قومی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اورافغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا، وزیرخارجہ

    یاد رہے پاکستان اور افغانستان کے ورلڈکپ میچ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے ، انہوں نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا سیکھا، افغانستان کے مختلف کھلاڑی پاکستان کے تربیتی کیمپ میں رہے، پاکستان نے افغان کرکٹرزکو کھیل سے آشنا کیا۔

    ان کا کہنا تھا میرے خیال میں میچ اسی ماحول میں ہوگا جس میں ہم نے افغان حکام سے بات کی، میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

  • عوام ہی میرا اثاثہ ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    عوام ہی میرا اثاثہ ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہاعوام کےمسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جن میں گلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ، جیل روڈ اور دیگرعلاقے شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےگاڑی خودچلائی اور صفائی،اسٹریٹ لائٹس اورٹریفک نظام کاجائزہ لیا جبکہ سروسز اسپتال کےباہر لواحقین سے علاج معالجہ اور مسائل کے بارے میں پوچھا اور مریضوں کے لواحقین کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا عوام کےمسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا، عوام کی خدمت کے دعویدار وں نے معیشت کو تباہ کر دیا، سابق ادوارمیں لوٹ مار سےپاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے،  ملک کےخزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔ْ

    اس سے قبل عثمان بزدار نے کہا تھا حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلیےدن رات کوشاں ہیں، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،قوم ہمارے ساتھ ہے، حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیےگئے ہیں،  اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے،  اپوزیشن کےغیرجمہوری ہتھکنڈوں کابھرپورجواب دیں گے، اپوزیشن کا غیر فطری گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائے گا۔

  • ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دیناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسےاکٹھی دولت بچانےکی فکرہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن کےناسورنےپاکستان کوپیچھےدھکیلاہے، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، سابق ادوارمیں کرپشن نہ ہوتی توآج قرضوں کابوجھ نہ ہوتا۔

    انھوں نے مزید کہا ملکی خزانہ لوٹنےوالوں کواپنےکئےکاحساب دیناہوگا، ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، سردارعثمان بزدار

    گذشتہ روز عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےشوبازی کا دور گزر چکا ہے، سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر اندازکیا، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    اس سے قبل سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب میں ہرکام میرٹ پرہوگا، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا، ماضی میں اقربا پروری، کرپشن اورسفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا، گزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئےآخری حد تک جاؤں گا، وزیر اعظم کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے۔

  • کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر  عیاشی کرےگا، وزیراعظم عمران خان

    کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر عیاشی کرےگا، وزیراعظم عمران خان

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا، سب کوواضح کر دیں ، کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر  عیاشی کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ منظور کرانے کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان نے ہدایت کی پنجاب میں عوامی مسائل کےحل کیلئےاقدامات کئے جائیں۔

    وزیراعظم نے کہا کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا،سب کوواضح کردیں، عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر لگے گا، کوئی سوچےبھی نہ عوام کے پیسے پر کوئی عیاشی کرےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا گزشتہ دورمیں دونوں ہاتھوں سےخزانہ لوٹاگیانتائج آج بھگت رہے ہیں، انشااللہ پاکستان بہترسمت میں ہے،جلداثرات سامنےآئیں گے۔

    انھوں نے کہا پنجاب میں ترقیاتی اسکیمزپرفوری کام کریں تاکہ عوام کونتائج ملیں، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، تاخیر برداشت نہیں ہوگی، صوبےمیں جرائم کی شرح کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان گھوٹکی سے لاہور کے مختصر دورے پر ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں زمان پارک پہنچے تھے، عمران خان نے آدھا گھنٹہ اپنے گھر اہلخانہ سے ملاقات کی ،اس موقع پرعمران خان نے اپنے ماموں ہمایوں زمان کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت بھی کی جسکے بعد وزیراعظم اپنی رہائش گاہ سے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پنجاب کی صورتحال امن و امان اورعوام کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کادائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عام آدمی کے لئے سہولیات کی فراہمی اورشکایات کے ازالے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

  • وزیراعظم  کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے،  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے، عمران‌ خان نے 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی بھرپورترجمانی کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کرپشن کاخاتمہ اوربدعنوان عناصرکاکڑااحتساب چاہتےہیں، لوگ چاہتےہیں کہ ملک لوٹنےوالوں کوعبرت کانشان بنا دیا جائے، کرپٹ عناصرنے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

    وزیراعظم عمران خان کےدورمیں کرپشن کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدنتیجہ خیزثابت ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کےدورمیں کرپشن کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا بچےپھولوں کی مانند ہوتے ہیں ،حقوق کا تحفظ سب کی ذمےداری ہے، بچے کسی بھی ملک کامستقبل اور قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا مؤثرقانون سازی سےچائلڈلیبرختم کرنے کےاقدامات کیےہیں،  قوم کےنونہالوں کوچائلڈ لیبر کی لعنت سےچھٹکارادلا کردم لیں گے۔

  • تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، جس میں وقت لگےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے ، صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضروریات سےمحروم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگےگا۔

    مزید پڑھیں :  70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا،وزیراعلیٰ پنجاب 

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے،  ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

    اس سے قبلعثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، ماضی میں غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا،  گزشتہ 10 برس کے دوران ریکارڈ قرض لیے گئے، قرض ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے،  تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کرجا رہی ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔