Tag: cm-punjab-usman-buzdar

  • وزیراعظم کی ہدایت ، وزیراعلیٰ پنجاب مقتول خلیل کے اہلخانہ سے آج ملاقات کریں گے

    وزیراعظم کی ہدایت ، وزیراعلیٰ پنجاب مقتول خلیل کے اہلخانہ سے آج ملاقات کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے اہلخانہ سے آج ملاقات کریں گے، مقتول خلیل کے اہلخانہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کےاہلخانہ سےآج ملاقات کریں گے، جس میں متاثرین کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

    جس کے بعد عمران خان نے وزیراعلیٰ کو کل متاثرہ خاندان سے ملنے کی ہدایت کی اور اہلخانہ کے ساتھ پولیس کے رویے کی نگرانی کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ متاثرہ فیملی میں ایک کینسر کے مریض کے علاج کی بھی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت

    وزیر اعظم کی موجودگی کے دوران ہی خلیل کے اہل خانہ بورے والہ روڈ پر سراپا احتجاج بنے رہے، مظاہرین نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ دہرایا اور متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم سے وعدے کے مطابق انصاف دلانے کی اپیل بھی کی۔

    ورثا کا کہنا تھا کہ انہیں جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایاگیاتو وہ سڑکوں پر آ کراحتجاج پر مجبور ہوں گے۔

    مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیاکے ذریعے پتہ چلا کہ جوڈیشل کمیشن بنایاجارہاہے، کہا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کل ہم سے ملنے آئیں گے، جلد جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔

    جلیل کا کہنا تھا کہ ہمیں کہاجاتاہےآئیں اورشناخت کریں،انہیں نہیں معلوم کہ مارنےوالےکون تھے، جےآئی ٹی میں خودمارنےوالےلوگ شامل ہیں اور مطالبہ کیا ہم جےآئی ٹی سےمطمئن نہیں ہیں،جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔

    مزید پڑھیں : جے آئی ٹی میں خود مارنے والے لوگ شامل ہیں: بھائی خلیل

    خیال رہے 31 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرچکے ہیں، 2 افسران کے خلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی ہورہی ہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں مسئلہ ہوا تو پھر جوڈیشل کمیشن کے معاملے کو دیکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ واقعے میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سانحہ ساہیوال سے متعلق 2 روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا، لواحقین کو 2 کروڑ روپے کی رقم دیں گے۔

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بیانات میں واضح تضاد تھا۔

    جی آئی ٹی نے خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا تھا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ذیشان کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں جے آئی ٹی سے تفیش کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کرنے سے انکار کردیا تھا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ نہ گاڑی پر فائرنگ کی نہ ہی کہیں سے فائرنگ کا حکم ملا، چاروں افراد موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

  • پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ساہیوال کےافسوسناک واقعہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ساہیوال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج شام اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کردیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعلیٰ پنجاب "][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ساہیوال کےافسوسناک واقعہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، معصوم بچوں کےدکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، ریاست خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی، جنہوں نےظلم کیا وہ قانون کےمطابق سزاسےبچ نہیں پائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔

    حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی توفیصلہ وزیر اعلی کریں گے،  راجہ بشارت


    اس سے قبل وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج شام 5بجے وزیر اعلی پنجاب نےاجلاس طلب کر لیا ، وزیر اعلی نےکہا تھا جے آئی ٹی رپورٹ آتے ہی اجلاس طلب کیاجائےگا ، انصاف کے تقاضے پورے کریں گے اورمتاثرین کو انصاف ملے گا۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ واقعہ دہشت گردی ہےیا نہیں ؟رپورٹ آنے سےپہلےکچھ نہیں کہنا چاہتے، حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی توفیصلہ وزیر اعلی کریں گے۔

    خیال رہے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا اور جے آئی ٹی کو شواہد نہ دے سکے۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی

    ذرائع کا کہناہے اہلکار نےگاڑی کو گھیر کو سامنے،دائیں اور بائیں سے گولیاں برسائیں جبکہ کار سے فائرنگ کےشواہد نہیں ملے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل شام تک جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آجائے گی، جس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے،کسی کو ایسے ہی اٹھا کرپھانسی پرنہیں لٹکا سکتے اور متاثرہ خاندان کو دو کروڑ معاوضہ دیں گے۔

    دوحا میں‌ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا اور واقعے کے ذمے داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائی گی، نظام کی اصلاح کریں گے، تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

  • عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجلی کے منصوبے کاافتتاح کردیا اور کہا میرے علاقے میں 71 سال کے بعد بجلی آئی،عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں بارتھی اورملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجلی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلی علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں ، قبائلی علاقے کوہ سلیمان کو ریونیو تحصیل بنانے، بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

    عثمان بزدار نے میڈیکل انجینئرنگ ودیگرتعلیمی اداروں میں قبائلی طلبہ کے کوٹہ میں اضافے اور ملازمین کے لیے ہل الاؤنس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرےعلاقےمیں71 سال کےبعدبجلی آئی، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کو بجلی فراہم کریں گے، ایک لاکھ 73 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرنے کیلئے5چھوٹے ڈیم بنائیں گے، کوہ سلیمان کے علاقوں کو بھی ٹورازم بیلٹ میں شامل کریں گے اور پی سی بی کے تعاون سے نوجوانوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائیں گے.

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی آفس کی نئی عمارت کاافتتاح کیا اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا بہادرسپوت قوم کےہیرو ہیں، سی ٹی ڈی کومزیدمضبوط بنائیں گے، فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلی پنجاب نے کمشنر آفس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی ،  اجلاس میں  عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا اوراسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے پولیس کو فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈی جی خان کا بھی دورہ کیا اورکالج کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورت حال اورپارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرعثمان بزدار کومبارکباد دی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قومی ایشوز کو زیر بحث لانا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات حکومتی ترجیحات ہیں، ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔

    مزید پڑھیں : عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    سردارعثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

  • پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھالیا

    پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھالیا

    لاہور : پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نئے وزرا سے حلف لیا، نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی، گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

    تقریب میں پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نئے وزراء سےحلف لیا۔

    نئے وزراء میں سعید الحسن، مہر اسلم بھروانہ، حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔

    محمداختر، محمد خالد، جہانزیب کھچی اور اعجازمسیح بھی صوبائی وزیر بن گئے۔

    نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد پینتیس ہوگئی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی حتمی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے 27 اگست کو پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا ، قائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی نے وزرا سے حلف لیا تھا۔

    کابینہ میں شامل علیم خان کو بلدیات، یاسمین راشد کو صحت، فیاض الحسن چوہان کو وزارتِ اطلاعات، میاں محمود الرشید ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر، میاں اسلم اقبال انڈسٹری، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے وزیر، یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن، تیمور خان یوتھ افیئرز اور کھیلوں کے وزیر جبکہ ہاشم بخت وزیر خزانہ مقرر کیے گئے تھے۔

    گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا ء نے حلف اٹھایا تھا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء سے حلف لیا جبکہ میاں سومرو نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔

    حلف اٹھانے والوں میں تین نئے وزرا ء اور تین وزرائے مملکت شامل تھے، علی محمد خان، عمر ایوب، علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

    کابینہ میں شامل عمر ایوب کو وفاقی وزیر برائے توانائی جبکہ علی زیدی کو وفاقی وزیر برائے بحری امور کا قلمدان سونپا گیا۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر چل پڑے، سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر چائے پینے ڈھابہ ہوٹل پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بھی اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کر لی، انھوں نے سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر ڈھابہ ہوٹل کا رُخ کر لیا۔

    عثمان بزدار نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ سید پور ولیج کے ایک ڈھابہ ہوٹل پر چائے پی، اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر افتخار درانی اور فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے۔

    سید پور ولیج میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر شہری بھی پہنچ گئے، عثمان بزدار بھی عوام میں گھل مل گئے، انھوں نے لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    ایئرپورٹس پر پروٹوکول پر پابندی عائد


    دوسری طرف وزیرِ اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر پروٹوکول دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، حکم نامے کے مطابق امیگریشن افسران کسی بھی مسافر کو پروٹوکول فراہم نہیں کریں گے۔


    اسے بھی ملاحظہ کریں:  وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہفتے میں دو بار ہوگا


    حکام نے تنبیہہ کی ہے کہ سفارشی اور خاص مسافروں کو پروٹوکول دینے والے امیگریشن افسران کے خلاف ضابطے کی کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج بھی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو ہدایت کی ہے کہ سادگی کا عمل خود سے شروع کر کے صوبے بھر میں پھیلایا جائے، عوام ہم سے تبدیلی کی امید کر رہی ہے اس لیے تبدیلی لا کر دکھائیں۔

  • پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،وزیراعظم عمران خان

    پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی عوام نےنئےپاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،امید ہے عثمان بزدار اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔

    ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہوئی اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ عیدالاضحی کے بعد حلف اٹھائے گی۔

    اسس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے پنجاب بھرخصوصاً پسماندہ علاقوں میں تعمیرو ترقی پرزور دیا جائے گا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ، امید ہے عثمان بزدار اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    گذشتہ روز عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھایا تھا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں : سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔