Tag: CM Punjab

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹرمحمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب کا رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹرمحمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا چیک

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا امدادی چیک دیدیا جبکہ مفت گھر، بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے اورشہید کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ پہنچے، وزیراعلیٰ نے اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہید کے اہلخانہ کو سوا کروڑ کی مالی امداد کا چیک دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے لیے مفت گھر،بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے اورشہید کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کے اہل خانہ کو تنخواہ باقاعدگی سے جاری رہے گی اوراہلخانہ کوعلاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : رائیونڈ: پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا، 9 افراد شہید، 14زخمی


    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔

    یاد رہے کہ 14 مارچ کورائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

    لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد (ن) لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 63،62 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارٹی صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہوں گے، ان کے نام پر مزید مشاورت کر کے اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

    دوسری جانب عدالت سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اب بھی پارٹی میں کلیدی حیثیت اور اختیارات حاصل ہیں جبکہ اہم رہنماؤں کا یہ موقف ہے انہیں پارٹی قائد کی حیثیت حاصل رہے گی۔

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارات کے لیے نا اہل ہوگئے، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد (ن) لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ سینیٹ کے تمام ٹکٹس کو بھی مسترد کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • یہ ماننے کو تیار نہیں کہ زینب کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہے: اعتزاز احسن

    یہ ماننے کو تیار نہیں کہ زینب کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہے: اعتزاز احسن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ زینب کیس میں صرف عمران ملزم نہیں، ہوسکتا ہے کوئی گروہ ملوث ہو، میں فقط کسی ایک شخص کے ملوث ہونے کو نہیں مانتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجرم عمران کو گرفتار کر کے دیگر افراد کے ملوث ہونے پر مٹی ڈال دی گئی، گنجان آبادی میں 8 بچیوں کے ساتھ صرف ایک شخص زیادتی کی وارداتیں نہیں کرسکتا۔

    زینب قتل: غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، اعتزاز احسن

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے زینب کیس میں گرفتار ایک شخص اور اس کی سزا کو مان لیا، اس کیس میں فقط ایک شخص ملوث ہو یہ ماننے کے لیے تیار نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجرم عمران کی گرفتار پر جشن منایا، قوم نے دیکھا شہباز شریف گرفتاری پر مبارکباد لے رہے تھے۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شاہد مسعود کے غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، عمران اکیلا نہیں بلکہ اُس کے ساتھ اور بھی لوگ تھے، زینب قتل کیس میں ملوث عمران عالمی گینگ کا حصہ تو نہیں البتہ اُس کے ساتھ اور بھی افراد شریک ہیں۔

    زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

    یاد رہے کہ قصور کے رہائشی عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد 17 فروری کو سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رائیونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ، شہباز شریف کو نوٹس جاری

    رائیونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ، شہباز شریف کو نوٹس جاری

    لاہور: نیب نے وزیر اعلی پنجاب کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور رائے ونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں شہباز شریف سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے میاں کے بعد چھوٹے میاں کے نیب ایک کے بعد ایک کیس کھولتا جارہا ہے، رواں ماہ نیب نے دوسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کرلیا ہے

    نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو 29جنوری تک دستاویز اور جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس پرخصوصی ٹیم کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پر قومی خزانےکو بارہ کروڑ روپےنقصان پہنچانے کا الزام ہے، رائیونڈ سے اپنےگھر تک دو رویہ سڑک کی تعمیر غیر قانونی قراردی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا


    اس سے قبل نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹرخاور الیاس نے نوٹس جاری کیا تھا، بائیس جنوری کو شہباز شریف نےکمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کراویا تھا۔ یہ پیشی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تھی۔

    پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نیب کا مجھے طلب کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں تھا، شہباز شریف

    نیب کا مجھے طلب کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں تھا، شہباز شریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور کے دفتر میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا تھا، ان کی طلبی بدنیتی پر مبنی تھی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں من پسند لوگوں کو ٹھیکہ دیا، نیب کو بتادیا ہے کہ اسکیم میں17سو روپے کی بولی سب سے زیادہ تھی جبکہ کم سے کم بولی نو سو روپے فی مربع فٹ تھی۔

    میں نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا اور قوم کے اربوں روپے بچائے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ملک و قوم کا پیسہ بچانے اور کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے مجھے ایک کروڑ بار بھی اختیارات سے تجاوز کرنا پڑا تو میں یہ کام ہر بار کروں گا۔

    احتساب کریں لیکن سیاست نہیں کریں لیکن افسوس یہاں دہرا معیار اختیار کیا جارہا ہے، نیب کے چیئرمین جسٹس ( ر) جاوید اقبال سے درخواست ہے کہ وہ سب کے خلاف کارروائی کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے کر خود گھرچلاجاؤں گا، احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام ہو رہا ہے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ شفاف احتساب صرف ہی الیکشن نہیں بلکہ قیامت تک جاری رہنا چاہئے، احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کو قوم قبول نہیں کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کیا بادشاہ ہیں35ارب کا منصوبہ بغیر بولی الاٹ کردیا گیا، بڑے لوگ سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کراچکے ہیں۔

    نندی پورکی فائل بابراعوان نے 3 سال تک اپنے پاس رکھی، ڈھائی ارب روپے میں ایک کلو واٹ تک بجلی نہیں بنائی جاسکی، نندی پور پروجیکٹ کی بولی نہ ہونا بابراعوان کا جرم ہے۔

    تحریک انصاف کی طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں بدترین القابات سے آپ کی وجہ سے ہی نوازتے ہیں، اورنج لائن منصوبے کے 22 مہینے پی ٹی آئی نے ضائع کرائے اس کا حساب لیں گے، 2018میں موقع ملا تو پاکستان کی لوٹی دولت واپس لائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم معاشی طور پرخود مختارملک نہیں ہیں، کشکول اٹھانے والے اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے، ایسے مذاق سے آپ مجھے کام کرنے سے روک نہیں سکتے اور نہ ہی ایسا مذاق کرنے سے پنجاب میں ترقی کی رفتار کم ہوگی۔


    مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • افسوس کی بات ہے زینب کا قاتل اب تک نہیں پکڑا گیا، زینب کے والد

    افسوس کی بات ہے زینب کا قاتل اب تک نہیں پکڑا گیا، زینب کے والد

    قصور : ننھی زینب کے والد کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب آئے تھے تو مجھے لگاکوئی اچھی خبر ہوگی مگر وہ دلاسہ دے کر چلے گئے، تفتیش کے عمل سے مطمئن ہوں لیکن قاتل کی گرفتاری چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق زینب کے والد محمدامین نے وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس بڑی امیدسےسنی تھی، امید تھی شاید ملزم کے پکڑے جانے کی بات ہوگی، مگر وہ دلاسہ دے کر چلے گئے۔

    محمدامین کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے زینب کاقاتل اب تک نہیں پکڑاگیا، ملزم کاابھی تک نہ پکڑاجاناباعث تشویش ہے، زینب قتل کیس کی تحقیقات سےمطمئن ہیں، لیکن قاتل کی گرفتاری چاہتا ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان پربہت دکھ ہوا، وزیراعظم آزادکشمیرایسےبیان کےبجائےخاموش ہی رہتے، حکمران لوگوں کےجان ومال کی حفاظت کاذمہ دارہوتاہے، افسوس حفاظت کےبجائےہمیں ہی طعنے دیئے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی زینب کیساتھ درندوں نے زیادتی کی، قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملزمان کو مثالی سزا دی جائیگی تاکہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے۔


    مزید پڑھیں : زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعلیٰ پنجاب


    انکا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، قابل آفیسرز کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں، معاملےکی خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، پنجاب حکومت،ادارے بھر پور کوشش کررہےہیں، کوشش ہے مجرموں کا جلد پتہ لگایاجائے ، مجرموں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

    خیال رہے کہ قصور کی زینب کے قتل کو 10 روز گزر گئے لیکن سفاک قاتل کا کوئی سراغ نہ مل سکا، سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پرآئیں لیکن اس میں نظر آتا مشتبہ شخص کسی کےہاتھ نہ آیا۔

    پنجاب پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لیا، ڈی این اے بھی کروایا مگر اب تک نتیجہ صفر بٹا صفررہا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، شہبازشریف

    عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ملک کی حالت نہیں سدھرے گی، اکیس کروڑ عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انٹر نیشنل سوئمنگ کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حالت کو سدھارنا ہے تو آئیں مل کر قومی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کریں، دھرنے والے علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ کی روح کو تڑپانا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم ایسا نہیں کرے گی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ اسپورٹس اسٹیئرنگ کمیٹی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے شعبدے باز اگر اپنے صوبوں میں کام نہیں کر سکتے تو ہم سے کام کرنا سیکھیں۔

    افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ نے تیراکی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

  • خورشیدشاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اورراناثنا اللہ سےاستعفےکامطالبہ

    خورشیدشاہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اورراناثنا اللہ سےاستعفےکامطالبہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور راناثنا اللہ سےاستعفےکامطالبہ کردیا اور کہا کہ رائے ونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا گیا، اس ننھی جان کے بدلے وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دیناچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور راناثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قصور سانحہ پہلا نہیں ایسے واقعات وہاں مسلسل ہو رہےہیں، رائےونڈمیں مورمرنےپرایس پی کومعطل کیاگیا، اس ننھی جان کے بدلے وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قصورسانحہ حکومت پنجاب کی ناکامی ہے۔ حکومت ایسےواقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ۔ ملزموں کی گرفتاری نہ ہوئی تویہ حکومت کی ناکامی ہوگی۔

    قصور میں مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مظاہرین پر فائرنگ افسوسناک عمل ہے، مظاہرین پرفائرنگ کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دہرایا گیا،  حکومت وقت نے سبق سیکھنے کی بجائے تاریخ کودوبارہ دہرایا۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کو مارنا نہیں تحفظ فراہم کرنا ہے، ناکامی چھپانے کیلئے لوگوں کو مارنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی باتوں کےپیچھےان کی سوچ ہے، نواز شریف کی باتوں کامقصد کچھ اورہے، نوازشریف کامقصد اداروں کی ساکھ ختم کرناہے، نوازشریف کےجارحانہ رویےسےملک میں تباہی ہوگی، نوازشریف کے رویے سے ریاست کمزور ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا زینب کےقاتلوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے 1کروڑانعام کااعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا زینب کےقاتلوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے 1کروڑانعام کااعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کیلئے 1کروڑ روپے کا انعام اور پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے30،30 لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت قصور واقعے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں قصور واقعے اور امن و امان کی حالیہ صورت حال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سیکیورٹی افسران کی شرکت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےنااہلی پرآرپی اوقصورکی سرزنش کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نااہلی پرآرپی او قصور کی سرزنش کرتے ہوئے قتل کا چالان 24گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کوآئندہ 24گھنٹےمیں یقینی بنایاجائے، گزشتہ ایک سال کےتمام کیسزپربھی پیشرفت کی جائے۔

    اجلاس میں شہبازشریف نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے لیے 30 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا اور زیادتی اور قتل کی سنگین واردات پر دہشتگردی کی دفعات لگانے کا عندیہ بھی دیدیا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت


    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقتولہ زینب کے گھر پر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لئے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا وہاڑی میں ایک منصوبہ شہیدعبدالمعید کے نام سےمنسوب کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا وہاڑی میں ایک منصوبہ شہیدعبدالمعید کے نام سےمنسوب کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وہاڑی میں ایک منصوبہ شہید عبدالمعید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبدالمعید جیسے دلیر بیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف شہیدسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر پہنچے اور شہید کےاہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عبدالمعید کے اہلخانہ کی ہرممکن مدد کے لئے حاضر ہے، عبدالمعید نےبہادری اور جرأت کی مثال قائم کی، وطن پرجانیں نثارکرنے والے قوم کےہیروہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عبدالمعید جیسے دلیر بیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں، عبدالمعید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے، عبدالمعید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاڑی میں ایک منصوبہ شہیدعبدالمعید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔


     مزید پڑھیں :  شمالی وزیرستان،  21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید 


    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

    شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند  آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں