Tag: CM Punjab

  • وزیراعظم اورصدر سمیت سیاسی رہنماؤں کا ائیرچیف مارشل اصغرخان کےانتقال پر اظہارتعزیت

    وزیراعظم اورصدر سمیت سیاسی رہنماؤں کا ائیرچیف مارشل اصغرخان کےانتقال پر اظہارتعزیت

    اسلام آباد : صدرممنون حسین اور وزیراعظم نے ائیرچیف مارشل اصغرخان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع اورفضائیہ کیلئےاصغرخان کی خدمات کویاد رکھا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین سمیت سیاسی رہنماؤں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، طاہرالقادری نے ائیرچیف مارشل اصغرخان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    صدرممنون حسین نے ائیرچیف مارشل اصغرخان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اصغرخان ایمانداراور بہادر شخصیت تھے، قومی دفاع اورفضائیہ کیلئےاصغرخان کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔

    صدرممنون حسین نے اصغرخان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اصغرخان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اصغرخان کو فضائیہ کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کی پاک فضائیہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اصغر خان محب وطن اور سچے پاکستانی تھے۔

    گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے بھی ائیرمارشل(ر)اصغرخان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی اور کہا کہ اصغر خان فرض شناس آفیسراورمحب وطن سیاستدان تھے، اصغرخان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ایئرمارشل(ر)اصغرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان محب وطن پاکستانی،ایک سیاسی عہدکی تاریخ تھے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایئرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اصغر خان کی ملک کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی

    شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی

    مدینہ منورہ : آئندہ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے نامزد امیدوارمیاں شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،جہاں انھوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی میاں شہبازشریف سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کے بھیجے گئے طیارے میں سوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مدینہ منورہ جا پہنچے، جہاں انھوں نے مسجد نبوی میں نماز فجر ادا کی اور نوافل بھی ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

    یوں اچانک خصوصی طیارے میں سعودیہ روانگی کی وجہ کیا ہوئی ؟سیاسی صورتحال میں ایک نئی بحث چھڑگئی ۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شہباز شریف کی آج سعودی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیاسی رہنماؤں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    سیاسی رہنماؤں کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    کراچی : مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے ، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس انتہائی جوش وخروش سے منا رہی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد ددیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تمام مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس مبارک ہو، بلاول ہاؤس کے باہر بھی کرسمس ٹری یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نےاقلیتوں کوبرابری کی بنیادپرجینےاورآگےبڑھنےکاوژن دیا، پیپلزپارٹی نےہمیشہ اقلیتوں کےحقوق،معاشرتی آزادی کیلئےجدوجہدکی۔

    خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے، ہم سب مل کر اس ملک کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

    لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس اور لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے اسلام اآباد روانگی کے لئے پہنچنے والے نااہل وزیراعظم نواز شریف سے ایئرپورٹ لاونج میں مختصر ملاقات کی۔

    دونوں بھائیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    بعد ازاں شہباز شریف اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے ہی ہیلی کاپٹر پر زیر تعمیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ روانہ ہو گئے۔

    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی تھی، بیت المقدس پر امریکی صدر کے متنازع اعلان پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس تیرہ دسمبر کو استنبول میں منعقد ہوا، جس میں شرکت کے لئے ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے شہباز شریف کو خصوصی دعوت دی گئی۔

    اجلاس میں وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی۔

    ترکی سے شہباز شریف نے لندن جا کر اپنا طبی معائنہ کروایا ، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل طور پر تندرست قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میئرلندن صادق خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے  ملاقات

    میئرلندن صادق خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میئرلندن صادق خان کو تاریخی شہرلاہورآمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر لندن صادق خان ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو تاریخی شہرلاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔


    مزید پڑھیں : لندن کے میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے


    اس سے قبل میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نےاستقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز میئرلندن صادق خان کو ظہرانہ دیں گے جبکہ میئر لندن صادق خان بادشاہی مسجد اور شاہی قلعےکا بھی دورہ کرینگے، یہاں سے وہ اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے۔

    پاکستان میں اپنےمختصر قیام کے دوران وہ برطانوی ہائی کمشنر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان آمد سے قبل انہوں نے چار دن بھارت میں قیام کیا، دورے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کو اچھے سے سمجھتا ہوں، بالخصوص ان ممالک کے کلچر کی وجہ سے، مجھے بالی وڈ اور سپورٹس پسند ہے‘ اور دونوں ممالک میں میرا خاندان بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی  دوستی کاثبوت دیا، شہبازشریف

    چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، پاکستانی قوم چین کایہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے پہنچے اور پاکستان میں چین کے نئےسفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی ریکارڈمدت میں تکمیل سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا ، 1320میگا واٹ کا ساہیوال پلانٹ مقررہ مدت سے 6 ماہ قبل مکمل کیاگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔


    مزید پڑھیں :  سی پیک کے منصوبوں‌ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، شہباز شریف


    چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی اورمعاشی تعاون ہر لمحے فروغ پا رہا ہے، دوستی کےفروغ میں پنجاب کےوزیر اعلیٰ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، سی پیک سےپاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جس قوم کے پاس مریم مختار جیسی بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہے، شہبازشریف

    جس قوم کے پاس مریم مختار جیسی بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہے، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شہیدپائلٹ مریم مختیار کی دوسری برسی کے موقع پر کہنا ہے کہ شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، جس قوم کے پاس مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہیدپائلٹ مریم مختیارکی دوسری برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید پائلٹ پاکستان کا فخر، شناخت ، بہادری کی علامت ہے، شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہید مریم مختیار کی حب الوطنی قوم کیلئے مثال ہے، قوم کی دلیر اور قابل فخر بیٹی شہید مریم مختیار پرفخر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جس قوم کے پاس مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی دوسری برسی


    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار چوبیس نومبر 2015 کو اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں، جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

    مریم مختیار حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں اور پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزاز ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جاتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار،نوٹی فکیشن جاری

    جاتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار،نوٹی فکیشن جاری

    لاہور : جاتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کےبعد جاتی امراکی وزیر اعظم ہاؤس کی حیثیت ختم ہوگئی، اتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    کیمپ آفس کادرجہ دینے کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دی،کیمپ آفس کادرجہ ملنے کےبعد جاتی امرا کے اطراف پولیس نفری تعینات رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پرایک ڈی ایس پی سمیت متعدد ایس ایچ اوز تعینات کئے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی حیثیت ختم ہونےکےباوجود اہم حکومتی اجلاس طلب کیے گئے۔

    اس سے قبلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس لاہور میں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماضی کےکرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، وزیراعلیٰ پنجاب

    ماضی کےکرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کےکرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا،عوام عام آئندہ انتخابات میں منفی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

    تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ماضی کےکرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ، لوٹ مار اورکرپشن کابازارگرم رکھنے والوں نے غریب قوم پربے حد ظلم کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں میں تاخیر کر کے مجرمانہ غفلت کی گئی، قوم کرپٹ حکمرانوں کے کرپشن کے میگا اسکینڈلز کو بھلا نہیں پائی، حکمرانوں کاہر دن کرپشن کےایک نئے اسکینڈل سے طلوع ہوتا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لاسکے، ہم ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔


    مزید پڑھیں : کرپشن پربھاشن دینےوالےپہلے اپنےگریبان میں جھانکیں، شہباز شریف


    انھوں نے مزید کہا کہ عوام عام آئندہ انتخابات میں منفی سیاست ہمیشہ کے لیےدفن کردیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نےوسائل کو بے دردی سے لوٹا، عوام کی ذہنوں میں ان کی لوٹ مار کی داستانیں تازہ ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے ذمےدار یہی حکمران تھے، کرپشن پربھاشن سے قبل ماضی کے حکمرانوں کو گریبان میں جھانکنا چاہیے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نےمنصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شفافیت،رفتاراورمعیار کےذریعے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے،  تاریخ میں اربوں کے قومی وسائل بچانے کی کوئی مثال موجود نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے،شہبازشریف

    علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے،شہبازشریف

    لاہور :وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری سے دنیا کے مسلمانوں کو روشنی ملتی ہے، آج کا دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے یوم اقبال پر مزاراقبال پرحاضری دی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی شاعری سےدنیا کےمسلمانوں کو روشنی ملتی ہے، علامہ اقبال کی شاعری زمان ومکان سے آزاد ہے ، آج بھی ہم پستی کا شکار ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن عہد کرنا چاہئے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرینگے، پاکستان صحیح معنوں میں اقبال اورقائداعظم کا پاکستان بنانا ہے ، عمل میں زندگی بنتی ہے اور ہم نے عمل میں کمی کی ہے، اس منزل کی طرف بڑھ رہےہیں جس کاخواب اقبال نےدیکھا۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت نےشفافیت اوربرق رفتاری سےمنصوبےمکمل کیے، وسائل کاشفاف استعمال یقینی بناکرن لیگ نےتاریخ رقم کی ہے، قومی وسائل کی پائی پائی ایمانداری سےمنصوبوں پرصرف کی، الزام تراشی اورافرا تفری کی نہیں خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔کرپٹ لوگ معاشرے میں اشرافیہ کہلاتے ہیں، میرٹ میں کمی کی بڑی وجہ ملک میں احتساب کانہ ہونا ہے

    احتساب کا عمل شفاف نہیں، پیراڈائس لیکس میں شہزادچالس کا نام آیا،آج برطانوی میڈیاپر شور ہے۔

    خیال رہے کہ حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کا140واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور یوم اقبال کےحوالے سے ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔