Tag: CM Punjab

  • سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش

    سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش

    لاہور:سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے

     سانحہ ملتان کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ملتان میں اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، تحریکِ انصاف کے جلسے کیلئے جگہ کا تعین درست نہیں تھا، پی ٹی آئی ملتان کے صدر نے ڈی سی او کو آگاہ کیا تھا کہ جلسے میں پینتیس سے چالیس ہزار افراد آسکتے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں موجود افرادکی تعداد ساٹھ سے پچھتر ہزار کے لگ بھگ تھی۔

    شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ میں موجود افراد نے باہرنکلنے کی کوشش کی جبکہ باہر موجود افراد نے اندر جانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے جلسہ گاہ میں بھگڈر مچی، بھگدڑ مچنے کے بعد اسٹیج سے جلسے کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دیگرگیٹ سیکورٹی مسائل کے باعث بند کئے گئے تھے، بھگدڑ کی ذمہ داری پی ٹی آئی یا ضلعی انتظامیہ پر نہیں ڈالی جا سکتی کیونکہ وقوعہ میں کسی کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔

  • لاہورہائیکورٹ:وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

    لاہورہائیکورٹ:وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی،  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ افضل خان کے دھاندلی کے انکشاف سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا۔

    عدالت افضل خان کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کرے، سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین روانہ ہوگئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین روانہ ہوگئے ہیں، ملک کی موجودہ سیاسی میں ان کے دورہ چین کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گیارہ رکنی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ وفد میں وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور سندھ کے سینیئر وزیر مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں۔

    وفد چین میں اعلی قیادت سے دو طرفہ معاملات پر ملاقاتیں کرے گا اور پاک چین اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

    اگرچہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے چینی صدر نے اپنا طے شدہ دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس بحران کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے چین روانہ ہوگئے ہیں، جس کو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اہم سمجھا جارہا ہے۔

  • سول نافرمانی کےاعلان سے عمران کامقصد واضح ہوگیا، شہبازشریف

    سول نافرمانی کےاعلان سے عمران کامقصد واضح ہوگیا، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کےاعلان سے عمران کا مقصد واضح ہوگیا ہے، لانگ مارچ کا اصل ہدف ملکی معیشت اور ترقیاتی پروگرام ہیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیجانب سے سول نافرمانی کےاعلان کے بعد سے ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔

    سول نافرمانی کےمتعلق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، سول نافرمانی جیسےبیان سے پاکستان کے دشمن ہی خوش ہوسکتےہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پہلے دن بتا دیا تھا کہ لانگ مارچ کا اصل ہدف پاکستان کی معیشت اور مسلم لیگ نون کی حکومت کے ترقیاتی پروگرام ہیں۔

  • احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، شہباز شریف

    احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ، احتجاج کی سیاست کر نے والوں کو عوام نے مسترد کردیا۔
    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بے وقت کے مارچ سے ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے، سونامی مارچ فلاپ ہوا، اب دھرنے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام نے احتجاج کی سیاست کرنےوالوں کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل افہام وتفہیم اور مذاکرات سے تلاش کیا جاتا ہے، عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا۔ منتخب وزیراعظم سےاستعفے کا مطالبہ جمہوریت کے منافی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پشاور میں بارشوں سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کی فوری امدادکا اعلان کیا۔

  • عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، شہباز شریف

    عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پرکسی کوشب خون نہیں مارنے دیا جائے گا، لانگ مارچ کرنے والوں کے غیر جمہوری عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فراخدلی سے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی جانب سے اسے قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویے کی عکاسی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعظم  سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، عوام نے اُنہیں مینڈیٹ دیا ہے اور وہ اس کا بھرپور تحفظ کریں گے۔

  • پنڈ آرائیاں آپریشن: ہلاک دہشتگردوں کےمزیددوساتھی گرفتار

    پنڈ آرائیاں آپریشن: ہلاک دہشتگردوں کےمزیددوساتھی گرفتار

    لاہور: رائیونڈ کے قریب پنڈ آرائیاں میں  ہونیوالےآپریشن  کے بعد ہلاک دہشتگردوں کےمزیددوساتھیوں کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    پنڈ آرائیاں پولیس مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کے مزید دو ساتھیوں کو پولیس نے اڈا پلاٹ  سے گرفتار کر لیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جاتا ہے جنہیں پولیس نے ان کےگھرسےگرفتار کیا۔ گرفتارملزمان سے بم بنانے کا فارمولہ، گیارہ موبائل سمیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

    مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی رہائشگاہ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے آپریشن میں پنجاب پولیس ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی  اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا تھا اورسرچ آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود دو  دہشت گرد مارے گئے تھے۔