Tag: cm qaim ali shah

  • کراچی کے عوامی مسائل اجاگر کرنیوالے آرٹسٹ کی تھانے میں طلبی

    کراچی کے عوامی مسائل اجاگر کرنیوالے آرٹسٹ کی تھانے میں طلبی

    کراچی : شہر قائد کی سڑکوں پر قائم علی شاہ کی تصاویر بنانے والےعالمگیرکو فیروز آباد تھانے میں طلب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تصاویر چھاپ کر کھلے مین ہول اور کچرے کی نشاندہی کرنے والے عالمگیر نے پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام لگادیا۔

    گٹرکے ڈھکن تو نہ لگے، سائَیں کی تصویر کے ذریعے مسائل کی نشاندہی پر پولیس عالمگیرخان کے پیچھے پڑ گئی، فیروز آباد پولیس نے آرٹسٹ عالمگیر کو گاڑی سمیت طلب کرلیا۔

    عالمگیر کا کہنا ہے کہ فیروز آباد تھانے سے کہا گیا کہ آپ کی گاڑی کو ایکسیڈنٹ کے بعد فرار ہوتے دیکھا گیا ہے، فیروز آباد تھانے سے آنے والی کال عالمگیر کے والد نے ریسیو کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کام سے روکنے کیلئے ہراساں کیا جا رہا ہے، عالمگیرکے مطابق پولیس نےایکسڈنٹ کا الزام لگا کر تفتیش کیلئے فون کیا۔

    عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سائیں سرکار عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے الٹا انہیں پریشان کررہی ہے، فنکار نے صاف کہہ دیا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرنے والا نہیں ہوں۔ کراچی کی بہتری کیلئے اپنی کوشش کرتار ہوں گا اور سوشل میڈیا پر بھی مہم جاری رکھوں گا۔

    I love you my Sleeping Beauty for this move 🙂 Some Inspector from Ferozabad Police Station called my Father at 1pm today and said that there is hit and run case registered against your car last night. LOLHere is the number of that lovely Inspector 03332224425#fixit #karachi #aamaadmi

    Posted by Alamgir Khan on Wednesday, January 6, 2016

    " Ideas are Bulletproof "

    I have launched a campaign against the Sleeping Beauties in KARACHI. I will try to highlight every single problematic thing faced by Aam Aadmi of Karachi. And definitely i alone cant make it. I urge all young Karachites to join me in this cause

    Posted by Alamgir Khan on Saturday, January 2, 2016

    "Sleeping Beauty – please wake up". Last night activity with team near University road, Karachi

    Posted by Alamgir Khan on Sunday, January 3, 2016

    Its almost 3:30pm. Two days have passed. A man is judged by his history and we were right. From now onwards we wont…

    Posted by Alamgir Khan on Thursday, January 7, 2016

  • وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے، ملاقات میں رینجرز اختیارات پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤٴس نےتصدیق کردی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعلٰی سندھ وفاق کے نوٹیفکیشن کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سینئر وزراءکا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ ایف آئی اے،رینجرزاختیارات پرصلاح ومشور ہ کرینگے، اجلاس میں مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، مرتضیٰ وہاب اور مولا بخش چانڈیو بھی شریک ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزراء کے اجلاس کےبعداسلام آبادروانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق سندھ وفاق سےآپریشن کی مدمیں9ارب روپےکی ڈیمانڈ کرےگا، وفاق رینجرزکوتنخواہوں،مراعات کی مد میں رقم دیتاہے، جبکہ سندھ حکومت کامؤقف ہے کہ آپریشن اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔

    علاوہ ازیں کیا وفاق کی جانب سے آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے حوالے سے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے؟ کیا وفاق چوہدری نثار کو سندھ حکومت کےمطالبے پر وزارت بدر کرسکتا ہے؟ کیا وفاق کرپشن کے حوالے سے رینجرز کومحدود کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلے گا؟

    یہ وہ سوالات ہیں جو شہریوں کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں جس کا جواب کل کی ملاقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

  • رینجرزکے اختیارات مں توسیع، پس پردہ کیا حقائق ہیں

    رینجرزکے اختیارات مں توسیع، پس پردہ کیا حقائق ہیں

    کراچی : حکومت سندھ نےتاحال رینجرزکے اختیارات مں توسیع نہیں کی۔سندھ حکومت نے اخراجات کی عدم ادائیگی کو وجہ تنا زعہ قرار دیاہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاملہ رقم کی ادائیگی کانہیں بلکہ اصل وجہ کرپشن کے خلاف کاروائیاں ہیں۔ کراچی میں رینجرزکو پولیس کےاختیارات دینےکافیصلہ جنوری دوہزار گیارہ میں ہوا۔انسداددہشت گردی ایکٹ دفعہ پانچ کےتحت رینجرزکوتلاشی اورملزمان کی گرفتار ی کیلئےچھاپوں کےخصوصی اختیارا ت ملے۔

    ستمبردوہزارتیرہ میں کراچی آپریشن کیلئےرینجرزکومزیداختیارات دیئے گئے۔نئی ترمیم کےبعدرینجرزملزمان کونوےدن تک حراست میں بھی رکھ سکتی ہے۔

    نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی میں شروع ہونےوالےرینجرز آپریشن کےبعدشہر قائد میں امن وامان کافی حدتک بہترہواہے رینجرزکےاختیارات کاتنازع رواں برس شدت اختیارکرگیا۔

    ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران رینجرزنےکرپشن کیخلاف کاروائیاں کیں توایوانوں میں ہل چل مچ گئی۔ آپریشن کے کپتان نے کرپشن کیخلاف ایکشن کوحکومت سندھ نےپرحملہ قرار دیا اوروفاقی حکومت سے شکایت کی، رینجرزکےاختیارات میں توسیع کےمعاملےنےجولائی میں سراٹھایا۔

    سائیں سرکارنےایک ماہ کیلئےنوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وفاقی حکومت کےدباؤ پراگست میں رینجرزکوچارماہ کیلئےتوسیع دی گئی۔اب ایک بار پھر رینجرزکو خصوصی اختیارات میں توسیع دینےکامعاملہ الجھ گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نےتو توسیع نہ ہونےکی صورت میں فورس کو واپس بلانےکاعندیہ دےڈالا، تجزیہ نگاروں کاکہناہےکہ پس چلمن کچھ اورمعاملات بھی ہیں، آپریشن کےکھلا ڑیوں نےکپتان کو بتا ئےبغیر بعض تیز رفتار گیندیں کر ائیں جنہیں کپتان وزیر اعلیٰ نو بال سمجھتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ معاملا ت کیا رخ اختیار کر تے ہیں

  • وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کورینجرزاختیارات میں توسیع کی یقین دہانی کرادی

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کورینجرزاختیارات میں توسیع کی یقین دہانی کرادی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کو رینجرز اختیارات کی مدت بڑھانے کی یقین دہانی کرادی، آئی جی سندھ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ملٹری پولیس حملے کے ملزمان گرفتارکرلئے ہیں۔

    رینجرزکے اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی وزیر اعظم نوازشریف کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئے جہاں انہوں نےانتہائی مصروف دن گزارا۔

    وزیر اعظم نوازشریف کے زیرقیادت منعقد ہونے والے اجلاس میں سرفہرست معاملہ رینجرزکے اختیارات کا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی

    شاہ نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ رینجرزکے اختیارات کی مدت بڑھادی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’دیکھناہوگا کہ کونسےاہداف حاصل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کاامن خراب کرنےوالوں پرنظررکھناہوگی۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری پولیس پرحملے میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے گئےہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ انسدادہشت گردی عدالت میں چھبیس سوسے زائد کیسزچل رہےہیں، نومبرتک صرف 66 کیسزکا فیصلہ آیا۔

    وزیراعظم نے کمزورپراسیکیوشن پرافسوس کا اظہارکیا تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم دو سو نئے پراسیکیوٹر اپوائنٹ کررہے ہیں۔ انسداددہشت گردی کی مزید تیس عدالتیں بنائی جارہی ہیں۔

    وزیراعظم نے اس سے قبل سونمیانی پاوررینج میں جاری پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔