لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگوا کر بڑا ظلم کیا، وہ وزیر اعظم بن کر بےنقاب ہوگیا۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں تاجربرادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اعلان کیا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نیت نیک ہے، دین کے ساتھ اللہ کی مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں، قوم کے بچوں کو بےراہ روی سے بچا کرصحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ خاتم النبیینﷺیونیورسٹی کا بل پاس ہوچکا ہے، اس یونیورسٹی کا مصر کی الازہر یونی ورسٹی سے الحاق کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے20سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف وزیراعظم بن کر بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے، شہباز شریف نے سیرت اکیڈمی کو تالے لگوا کر بڑا ظلم کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ تیزرفتاری سے کام کررہے ہیں، انشاء اللہ تمام منصوبے مکمل کریں گے، حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگارہے ہیں۔
گجرانوالہ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی کا گٹھ جوڑ عوام کو سمجھ میں آرہا ہے، عوام اس گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے، گوجرانوالہ میں بھی میٹرو بس منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور بجلی منصوبہ نوازشریف کی قیادت میں مکمل کیا گیا، یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں4سال تک کراچی پورٹ پر دفن رہا، ایک زمانہ تھا کہ بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کراچی موہن جو دڑو لگتا ہے، کراچی کی روشنیوں کو ختم کرکے اسےاندھیرے میں دھکیل کر تباہ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی آپس میں مل گئے ہیں، ان دونوں کا گٹھ جوڑ آپ کو سمجھ آرہا ہے؟ اللہ کو منظورہوا تو زرداری، نیازی گٹھ کو دفن کردیں گے، دونوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا۔
نیازی اور زرداری صوبے کے لوگوں کو شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں، زرداری صاحب نے سندھ میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، وہ صرف الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کا اعلیٰ معیارہے،اسپتالوں میں دوائیں موجود ہیں، پنجاب میں پکی سڑکیں بن چکی ہیں، فلائی اوورزتعمیرکئےجارہےہیں۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کھرےاور کھوٹے کی تمیز گوجرانوالہ کے عوام کو کرنی آتی ہے، آئندہ الیکشن کے بعد موقع ملاتو گوجرانوالہ میں میٹرو سروس بنائیں گے، میٹرو بس کے لئےروٹ آپ نے خود طے کرنا ہے، ملک کو قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بنانا ہے تو آئندہ بھی ن لیگ کو ووٹ دینا۔
علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان بھی اسٹیج پر پہنچ گئے، پہلوان شاہد بابر جیسے ہی وزیراعلیٰ کےقریب پہنچے تو شہبازشریف نے انہیں داؤ لگا کر چت کردیا۔
شہبازشریف پہلوان سے گرمجوشی سے ملے، پہلوان شاہد بابرنے وزیراعلیٰ کو بھی اٹھالیا، پہلوانوں نے شہبازشریف کو گرس پیش کیا اور پگڑی بھی باندھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودہ دن کی محنت کے بعد زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا ڈی این سے سو فیصد میچ ہوگیا، ملزم سیریل کلر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مقتولہ زینب کے والد حاجی امین انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تفتیش میں میں حصہ لینے والے پولیس اور سیکیورٹی افسران کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے وزیر اعلیٰٰ پنجاب نے ان کی کامیابی پر تالیاں بھی بجوائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو قتل کرنے والے ملزم عمران کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چودہ دن کی محنت کے بعد زینب کے قاتل کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری میں پنجاب پولیس، فرانزک لیب، انٹیلی جنس، سول ایڈمنسٹریشن نے مل کر کاوش کی، انہوں نے بتایا کہ 24 سالہ قاتل عمران سیریل کلر ہے، اس کا ڈی این اے سو فیصد میچ ہوگیا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں بھی درندے نےسارے جرائم کا اعتراف کیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے زینب کے قاتل پکڑنے میں مدد کی، گرفتاری کیلئے سیکیورٹی اداروں نے 14 روز محنت کی زینب کا قاتل عمران نامی شخص ہے اور وہ قصورکا رہنے والاہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے1150 ڈی این اے کے نمونوں کی پروفائلنگ کی گئی، سفاک قاتل کے سو فیصد ڈی این اے میچ ہوئے ہیں اور اب ٹیسٹ میں کوئی ابہام نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بھیڑیے اور درندے کو کیفر کردار تک پہنچانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، زینب کیس کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا، میرابس چلے تو بھیڑیے کو چوک پر لٹکا کرپھانسی دے دوں، ٹرائل مکمل ہونےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
،قوم کی بھی خواہش یہی ہے کہ قاتل کو چوک پر لٹکایا جائے، قانون اجازت دے تو ملزم کو چوراہے پرپھانسی دینے میں کچھ غلط نہیں، سفاک قاتل کو چوراہے پر پھانسی دینے کیلئے قانون میں تبدیلی کی استدعا کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ ایسےنازک معاملات پرسیاست نہیں کرنی چاہئے، مردان کی عاصمہ کے قاتلوں کو بھی پکڑاجائے، ہماری فرانزک لیب حاضرہے، کے پی کے حکومت چاہے تو مکمل تعاون کریں گے، ایسے واقعات پرسیاست کے بجائے ایک دوسرے کا دکھ بانٹیں گے۔
قاتل کی گرفتاری پرمطمئن ہوں، والد زینب
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد حاجی امین انصاری نے کہا کہ بیٹی کے قاتل کو پکڑنے پر سیکیورٹی اداروں کا شکرگزار ہوں، اجتماعی کوششوں سے درندے کو گرفتارکیا گیا، بیٹی کےقاتل کی گرفتاری پرمطمئن ہوں۔
لاہور: رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے مزید مہلت کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون کے استعفے کی تین دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی سے خود ٹیلی فون پر رابطہ کر لیا، جس میں انہوں نے مہلت بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی۔
رانا ثنا اللہ کے استعفٰی کے معاملے پر وزیر اعلٰی پنجاب کو مزید وقت دے دیا گیا، بات چیت میں طے پایا کہ شہباز شریف پیر حمید الدین سیالوی سے مل کر تحفظات دور کریں گے۔
اس حوالے سے پیر حمید االدین سیالوی کے بھتیجے رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی پر راناثناءاللہ کے استعفی کا مطالبہ مؤخرکردیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے آج پیرصاحب سے خود رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں حاضر ہوکر تحفظات دور کرنے کیلیے تیارہیں۔
یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ناموس رسالت کے معاملے پر تین دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی اور دھمکی تھی کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ن لیگ کے درجن سے زائد اراکین اسمبلی استعفے دیدیں گے۔
اس سے چند روز قبل ترجمان نواز لیگ زعیم قادری نے بھی پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے ملاقات میں راناثناءاللہ کو ان کی خدمت میں پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے گھبرانے والے نہیں، دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کڈنی اسپتال کا معیار جنوبی ایشیا میں سب سے بہتر ہے۔
اسپتال میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو علاج کی جدید سہولتیں ملیں گی،25دسمبر کو کڈنی سینٹر کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اورنج لائن میں سفر کرنے والوں کیلئے تکلیف پیدا کی۔
عمران خان نیازی لاہور والوں کیلئے اذیت کا باعث بنے ہیں، سقراط کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سقراط نے زہر کا پیالہ اس لئے پیا کہ وہ عدالت کا حکم تھا۔
اورنج لائن کی تاخیر سے عوام شدید مشکلات کا شکارہیں، دھرنوں کی سیاست نے ملک کو پیچھےکی جانب دھکیلا، دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں۔
اس موقع پر شہباز شریف سے اسپتال کے لئے بھرتی ہونے والے نرسنگ عملے نے بھی ملاقات کی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ایک بار پھر دھرنے اور انتشارکی سیاست کو مسترد کیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے دل ن لیگ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی فتح کے بعد اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کادن ایک تاریخ سازدن ہے،عوام نے پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرڈالنےوالوں پراعتماد کیا، اہل لاہور اوراین اے 120 کےعوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں، نوازشریف اورن لیگ کےخلاف چار سال سےمہم چلائی جارہی ہے۔
نواز شریف کی ترقی کا وژن جیت گیا ہے، وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں،خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اور ملکی اقتصادی حالت بہترکرنا نوازشریف کا جرم ہے، ان کاجرم یہ ہے کہ وہ بلوچستان میں امن لائے۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارےچند کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ہمارے ہزاروں ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیئےگئے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلثوم نواز کی جیت پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی جیت ن لیگ کی قیادت اور اس کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار ہے، ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ عوام کے دل ن لیگ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
کراچی:فیوچر کنسرن کےمالک عاصم ملک کہتےہیں کہ سترہ سال میں ان کے خلاف ایک کیس بھی نہیں بنا وزیراعلی پنجاب اور رانا مشہود کےمطالبات نہیں مانے تو ایک دن میں پینتیس کیس دائرکر دیئےگئے اور کاروبارمیں نقصان پہنچانےکی دھمکیاں دی گئیں۔
فیوچر کنسرن کےمالک عاصم ملک نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھراسچ ‘‘ میں انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود نےمیری اہلیہ کی مقبولیت سے خائف ہوکر ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے کاکہااور پنجاب اسمبلی میں مدرسوں میں جدیدتعلیم دینے کی قراردادسے پیچھے ہٹنے کامطالبہ کیا،انکار کی صورت میں مجھےکاروباری نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔
عاصم ملک کا اپنی گفتگو میں انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رانا مشہود نےبتایا کہ آپ کے انکار پرشہبازشریف ناراض ہیں شہبازشریف کومنانےکےلیےبیس لاکھ طلب کئے اور برطانیہ جا کرعمران خان کے خلاف ثبوت لانے کا مطالبہ کیا۔
رانا مشہود کے بار بار مطالبات سےتنگ آکر کہا کہ میری ملاقات وزیراعلیٰ سے کروادیں وہ خودکہ دیں تو مطالبات پورے کر دونگا،ملاقات میں شہبازشریف نےکہاجو رانامشہود کہہ رہیں وہ کریں۔
عاصم ملک نے پروگرام کھرا سچ میں بتایا کہ مطالبات نہ ماننے پر رانامشہود نے میرے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکی،اس موقع پرعاصم ملک یہ بھی کہا کہ رانامشہود حلف اٹھا کرکہہ دیں کہ ویڈیو جعلی ہے تو پیچھے ہٹ جاونگا۔