Tag: CM Shehbaz Sharif

  • پاک بحریہ ملک کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

    پاک بحریہ ملک کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، وزیراعظم

    کراچی : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بحریہ کا تاریخی اعتبار سے ملکوں کےاسٹریٹجک دفاع میں کلیدی کردارہے، پاک بحریہ ملک کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

    کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج کی کمشننگ پریڈ میں خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خواتین کیڈٹس کی کمشننگ ملک کی دیگر خواتین کیلئے مشعل راہ ہوگی، کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس، مڈشپ مین کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ملکوں کے کیڈٹس کو بھی بہترین تربیت فراہم کررہی ہے، دوست ملکوں کے یہ کیڈٹس پاکستان کے سفیر کا کردارادا کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کیڈٹس نے بھرپور محنت اور لگن سے مادر وطن کیلئے ذمہ داریاں انجام دینی ہیں، بحریہ کا تاریخی اعتبار سے ملکوں کےاسٹریٹجک دفاع میں کلیدی کردارہے۔

    ملکی دفاع مضبوط بنانے میں قوم کو اپنی مسلح افواج پرفخر ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سےایک اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے، قومی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔

    پاکستان بحریہ ملکی سمندری تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ایک مضبوط بحریہ کی پہلےسے کہیں زیادہ اب ضرورت ہے، پرامن بقائے باہمی، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔

    ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے۔

    یقین ہے غلطیوں سے سبق سیکھ کر محنت، لگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتےہیں، حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

  • چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر قوم کی لوٹی دولت واپس لائیں، خرم شیر زمان

    چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر قوم کی لوٹی دولت واپس لائیں، خرم شیر زمان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر لوٹی دولت واپس لائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کے حوالے سے دل پر پتھر رکھنے والے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم کی مکمل گفتگو میں صرف منافقت کے سوا کچھ نہیں تھا، ڈالر کی قیمت 212ہوگئی کیا یہ ذمہ داری بھی عمران خان کی ہے؟

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر مہنگائی کے بجائے لوٹی دولت واپس لائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر مریم نواز کے سرکاری پروٹوکول پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا جارہا ہے۔

    خرم شیر زمان نے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ بھی پی ڈی ایم کو عمران خان نے دیا تھا، شہباز شریف اب عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑدیں۔

  • نیا پاکستان کا دعویٰ کرنیوالے ملک کا بیڑا غرق کررہےہیں، شہبازشریف

    نیا پاکستان کا دعویٰ کرنیوالے ملک کا بیڑا غرق کررہےہیں، شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیاپاکستان بنانے کے دعویدار پرانے پاکستان کا بیڑا غرق کررہےہیں، ملک بدل رہا ہے، بدقسمتی سے چند سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منتخب نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، شہباز شریف نے کہا کہ جب تک سانس میں سانس ہے،عوام کی خدمت کرتارہوں گا۔

    ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، مخالفین بھی ہمارے منصوبوں میں شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، ان کا کہنا تھاکہ یہ سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے اب پاکستان میں الزام تراشی نہیں، خدمت کی سیاست ہوگی۔

    انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ تیز رفتاری سے ترقی کرتا ہوا پاکستان بعض سیاسی عناصر کو کھٹک رہا ہے، ملک بدل رہا ہے، بدقسمتی سے چند سیاستدانوں کی سوچ نہیں بدلی۔

    عوام ان شکست خوردہ عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں 220 ارب روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔


    مزید پڑھیں : سابق حکمرانوں نے قومی معیشت کا جنازہ نکالا: شہباز شریف


    پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اربوں روپے کی ایسی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں۔ عوام آئندہ الیکشن میں بھی شفافیت کی سیاست کوکامیاب کرائیں گے۔

  • آئندہ سال ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، شہباز شریف

    آئندہ سال ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ میاں پنجاب شہباز شریف نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال ملک سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی بلکہ وافر مقدار میں‌ بجلی بھی دستیاب ہوگی۔

    پوزیشن ہولڈر طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’اگلے سال نہ صرف ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی بلکہ وافر مقدار میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں‌ ہورہی، شہبازشریف

     وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’’آج کے نوجوانوں کو کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس کے لیے انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنی ہوگی، امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے طلبہ کو جدید سہولیات فراہم کیں تاکہ ہمارے بچے جدید تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔

    مزید پڑھیں: اورنج لائن ٹرین شہبازشریف کا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے، چوہدری پرویزالٰہٰی

     انہوں نے کہا کہ شورو غل ملکی مفاد میں نہیں ہے اس لیے تمام جماعتوں کو مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،  عمران خان کی جانب سے اورنج لائن منصوبے پر تنقید کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’عوام کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں پر وہ لوگ تنقید کرتے ہیں جو خود طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں سفر کرتے ہیں‘‘۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی ٹی یونیورسٹی کو انڈوومنٹ فنڈ کی مد میں 50 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔