Tag: CM sindh meeting

  • پانی کا بحران : مراد علی شاہ کی زیر صدارت تمام سیاسی و غیر سیاسی اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

    پانی کا بحران : مراد علی شاہ کی زیر صدارت تمام سیاسی و غیر سیاسی اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

    کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں پانی کے بحران کے پیش نظر تمام سیاسی اور غیر سیاسی اسٹیک ہولڈرز کا ایک اجلاس بلایا تاکہ ان کے مشترکہ وزڈم کے ساتھ قلیل اور طویل المدتی حل وضع کیے جائیں۔

    انہوں نے کے فور منصوبے سے متعلق اسٹیک ہولڈرزکی غلط فہمیاں بھی ختم کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ30فیصد پانی کے نقصانات جو کہ 174ایم جی ڈی بنتا ہے کو کنٹرول کرنے اور انتظامی اقدامات کے ذریعے پانی کی چوری کو کنٹرول کرنے سے متعلق فیصلہ کیا۔

    اکتوبر کے آخر تک 100ایم جی ڈی اور 65ایم جی ڈی پانی سسٹم میں شامل ہوجائے گا اور وقت کے ساتھ کی گئی کاوشوں کی بدولت کے فور منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا جو کہ ایک مشکل ٹاسک ہے۔

    کثیر الجماعتی اور اسٹیک ہولڈرز کانفرنس جمعہ کو نیو سندھ سیکریٹریٹ کی ساتویں منزل پر منعقد ہوئی جس میں چیف سیکریٹری ممتازشاہ، صوبائی وزیربلدیات سعید غنی، وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضٰی وہاب، وزیراعلی سندھ کے معاونینِ خصوصی وقار مہدی اور راشد ربانی، وسیم اختر، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، پی ڈی کے فور اسد ضامن اور دیگر نے شرکت کی۔

    وفود جنہوں نے اجلاس می شرکت کی ان میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ اور جنید شاہ،ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار،محمد حسین، اے این پی کے شاہی سید، یونس بونیری، سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پی ایس پی کے مصطفی کمال، ارشد وہرہ، آصف حسنین، حفیظ الدین، جے یو آئی کے قاری عثمان اور مولانا عبدالکریم، پی پی آئی کے ملک ایوب اور عمران گجر، پی ڈی پی کے بشارت مرزا، جے آئی کے سیف الدین اور جنید موتی والاموجود تھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل: وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا

    فاروق ستار کے نمائندے کامران اختر، کراچی آرٹ کونسل کے احمد شاہ، آباد کے حسن بخش، کے سی سی آئی کے زبیر موتی والا اور جاوید بلوانی، ایف پی سی سی آئی کے اختیار بیگ اور کراچی پریس کلب کے امتیاز فاران نے شرکت کی۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا ہاؤسز پر حملے کے ایک ایک ملزم کو پکڑنے کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا ہاؤسز پر حملے کے ایک ایک ملزم کو پکڑنے کا حکم

    کراچی : وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو اے آروائی سمیت میڈیا ہاؤسز پرحملے کےایک ایک ملزم کو پکڑنے کا حکم دیا اور کہا کہ شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی صدارت میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلی کو میٖڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔


     مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نے اے آروائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا


    وزیر اعلی سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی کہ اےآروائی سمیت میڈیا ہاوسز پر حملہ کرنے والے ایک ایک ملزم کو پکڑا جائے۔

    وزیر اعلی سندھ نے تھانہ کلچر کو ہرصورت بہتربنانےکی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں، پولیس اسٹیشنز میں شہریوں کی شکایات کو حل کیا جائے۔


     مزید پڑھیں :  وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی صاف کرنے کیلئے 10روز کی ڈیڈلائن


    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے، ہرایس پی کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے اور اچانک تھانوں اور لاک اپس کا دورہ بھی کریں گے۔

  • تھر کی صورتحال پر وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس

    تھر کی صورتحال پر وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس

    کراچی : تھرکی صورتحال پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیرِصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزیر داخلہ سہیل انورسیال نے شرکت کی۔

    تھر کی صورتحال پر وزیرِاعلی سندھ کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیرِ داخلہ سہیل انورسیال، صوبائی وزراء جام خان شورو، ناصرحسین شاہ، فریال تالپور اور تھر کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ممبران نے شرکت کی، تھر کا دورہ کرنے والے ارکان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

    مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تھر کے تمام اسپتالوں کا بجٹ دوگنا کرنے اور موبائل ڈسپنسری سروس کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھر میں قحط کی کوئی صورتحال نہیں ہے، اس کے باوجود ضلع کے عوام کو مفت گندم فراہم کی جائے گی۔