Tag: Cm sindh murad ali shah

  • ‘پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز اور 5426 اموات ہوگئی’

    ‘پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز اور 5426 اموات ہوگئی’

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی ہیں جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1826اموات ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ ٹاسک فورس آن پاپولیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے کہا انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، دنیا میں کورونانے13.4 ملین لوگوں کو متاثرکیا اور اب تک 579536 اموات ہوچکی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1900 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے خاندانی منصوبہ بندی سروسزکوبہترکرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہر شعبے کی طرح کوویڈ19 نے خاندانی منصوبہ بندی کو بھی کم کر دیا ہے، پائیدارترقی کے اہداف میں تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا اور غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کوویڈ 19 کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ٹیسٹ زیادہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت مفت ٹیسٹ کر رہی ہے اور ہم مزید کریں گے، کسی کو علامات ہوں تو کروناٹیسٹ ضرور کرائیں، وبا سے متعلق عوام کو موبائل فون پر پیغامات بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی جبکہ موبائل ٹیمز منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دے دیا، سندھ بھرمیں مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی تاہم منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں کے منتظمین ایس اوپیز پر عملدرآمدکے پابند ہوں گے ، مرادعلی شاہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس اوپیز کا اجرا ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔

    اجلاس میں مویشی منڈیوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئےموبائل ٹیمز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، موبائل ٹیمزمویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے گلی کوچوں میں مویشی منڈیوں کی روک تھام کیلئے ڈی سیزکو ہدایت کرتے ہوئے کہا مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہوگی،

    مراد علی شاہ نے جانوروں کی قربانی کیلئےیونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا جانوروں کی قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی جانور ذبح ہونگےتو بیماریاں پھیلیں گی۔

  • سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1949 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مزید 38 اموات کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 78 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات 1243 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 1949 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 78267 تک جا پہنچی۔

    وزیراعلیٰ سندھ اموات کے حوالے سے کہا سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک صوبے بھر میں 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    کورونا ٹیسٹ سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 11901 ٹیسٹ کئےگئے، سندھ میں مجموعی طور پر ابتک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دن میں مزید 1452 مریض صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 43 ہزار 444 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں آج33580مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں،78 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 696مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116وینٹی لینٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24گھنٹے میں 1139 نئے کیسز آئے ہیں اور اپیل کی کہ احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پی پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب، مراد علی شاہ کی عوام سے اپیل

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب، مراد علی شاہ کی عوام سے اپیل

    کراچی : سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے  کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے، خداراایس او پیز پرعمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال سےمتعلق بیان میں کہا کہ 24 گھنٹےمیں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1745 کیسز سامنے آئے، 1745 کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، جو بہت زیادہ ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 2لاکھ46ہزار517ٹیسٹ کیےگئے،41ہزار 303کیس سامنےآئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 466 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،71 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ 20 ہزار711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 19201 گھروں اور مراکز میں ، مختلف اسپتالوں میں1461 مریض ہیں۔

    صحتیاب افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج مزید759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19ہزار 896ہوگئی ہے۔

    کورونا کیسز کی صورتحال سے متعلق مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج رپورٹ ہونے والے 1745 میں سے کراچی میں 1184 نئے کیس سامنےآئے ، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سےصورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی خداراایس او پی پرعمل کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔

  • ‘وزیراعظم کو پورے ملک اور عوام کی زندگیوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہیئں’

    ‘وزیراعظم کو پورے ملک اور عوام کی زندگیوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہیئں’

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پورے ملک اور عوام کی زندگیوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہیئں۔ کئی جگہوں پر ایس او پیز فالو نہیں ہورہے، شہریوں کو الزام نہیں پیغام دیں گے کہ اس وبا کو سنجیدہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سولر لائٹس منصوبے کے حوالے سے وضاحت کیلئے بلایاگیا، سولرلائٹس منصوبےکے وقت میں وزیرخزانہ تھا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 15-2014 میں میونسپل اورٹاؤن کمیٹی نے سولر لائٹ کی اسکیم دی تھی ، نیب کے سوالات کے جوابات دےدیئے ، آئین کےمطابق بجٹ سے ہٹ کراسکیم کی اجازت دےسکتی ہے، ہم نے اسمبلی کی منظوری کے بعد یہ اسکیم شروع کی تھی، سوال نامہ ابھی نہیں دیاگیا جب ملےگا تو جواب دوں گا۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہم اپنے لوگوں کی اس وبا سے زندگی بچانے کی کوشش کررہےہیں، زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کئی جگہوں پر ایس او پیز فالو نہیں ہورہے، اس وقت وبا سے ہمارا ملک اورپوری دنیا مبتلا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف پیغامات گئے ،اس کی وجہ سے عوام کو قصوروار نہیں ٹھہراؤں گا، ہم سب سے متفقہ پیغام جاناچاہیےکہ یہ وباجان لیوا ہے، اسلام آباد میں یہ وبا کراچی سے زیادہ پھیلی ہے ، ہرایک کو جان پیاری ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا میں نے ہر کام ڈاکٹرز،اورمتعلقہ حکام کی مشاورت سے کیا، اس وبا پر سب نے مل کر فیصلہ کرناہے ، سندھ پاکستان کا حصہ ہے یہ کوئی الگ جزیرہ نہیں، سندھ آنے کیلئے کوئی ویزے کی ضرورت نہیں ہے.

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب 100بار بلائے ،پریشر میں نہیں آتے، کسی کے بارے میں اپنی ذاتی رائے دینا نہیں چاہتاہوں، مزدور اس وبا سے مرگیا تو زندگی بھر اس کے بچوں کو کون کھلائے گا ؟ وزیراعظم کو پورے ملک کاسوچ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں کوروناسےکسی کاانتقال ہواہے توتمام ریکارڈموجود ہے ،کئی اموات ہوئیں ،کسی کاپی سی آرٹیسٹ نہیں ہواتوکورونانہیں کہاجاسکتا، کسی نے اسٹیل مل میں کھڑاہوکرکہاتھامیں مزدوروں کیساتھ ہوں۔

  • سولرلائٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ  نے نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

    سولرلائٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس اورسولرلائٹس کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ، ان پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج صبح 9 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچے، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی مراد علی شاہ کےہمراہ تھے۔

    مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے نیب اولڈ ہیڈکوارٹر کے باہر اور اطراف میں پولیس کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نیب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ، نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نےتقریبا دو گھنٹے تک مراد علی شاہ سے پوچھ گچھ کی۔

    خیال رہے نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آج گیارہ بجے طلب کررکھا تھا ، ان پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے، نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

    اس سے قبل 25 مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، نیب نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کل  طلب کر لیا، مراد علی شاہ پرسولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیےبھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، نیب راولپنڈی نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا، مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹ اورسولر لائیٹس کیس میں کل طلب کیا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ سے نیب کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی ، کل 11بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں مرادعلی شاہ کوبلایا گیا ہے،ان کو تیسری بارطلب کیا گیا ہے،ایک بار پیش ہو چکےہیں ، وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی پر سیکورٹی مانگ لی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے، نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

    اس سے قبل 25 مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، نیب نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

  • سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز رپورٹ ،  اموات کی تعداد 374 ہوگئی

    سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 374 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 24گھنٹےمیں مزید 5 مریض انتقال کرنے اور 573 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 374 اور مجموعی کیسز کی تعداد 23507 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ کل عید کے دن کے حساب سے ٹیسٹ بڑھائے گئے، سندھ میں 24گھنٹےمیں مزید 5 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 374 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں کورونا کے 573 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 23507 ہوگئی، صوبےمیں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 2327 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 161628 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا 248 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 49 وینٹی لیٹرزپرہیں، صوبےبھرمیں اسوقت 14618مریض زیر علاج ہیں، 12931 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ، 794 مریض آئیسولیشن مراکز میں اور 893 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹےکےدوران542مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 8515 ہوگئی ، ہمارا کورونا سے صحتیاب ہونےکاتناسب37 فیصد ہے۔

    کیسز کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آج رپورٹ ہونے والے 573 سے نئےکیسز میں سے467 کراچی سے ظاہر ہوئے، عوام کو کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کے بغیر کوروناوائرس کو روکنا ممکن نہیں۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19مریض جاں بحق،  تعداد 299 تک جا پہنچی

    سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19مریض جاں بحق، تعداد 299 تک جا پہنچی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 24 گھنٹوں میں 19مریض کے جاں بحق ہونے اور 706کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 299 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 17947ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کوروناوائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 19مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد صوبے میں ابتک299مریض کورونا سےانتقال کرچکےہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 135مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 34 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اللہ پاک ان کوصحت عطا کرے جبکہ 34 گھنٹےمیں 3803 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    کورونا کیسز کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 706کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے، کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 17947ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسوقت صوبےمیں12907مریض زیرعلاج ہیں، 11373 گھروں میں،819مراکزپراور715اسپتالوں میں زیرعلاج ہے ، سندھ میں آج 252مزید مریض صحتیاب ہوکر گھرچلے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے 706 کیسز میں سے 558نئے مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے ، 14 ، 15 اور 16 مئی کوواشنگٹن،مسقط اورجدہ سےپروازیں آئیں، ان پروازوں میں 792تارکین وطن کوواپس پاکستان لایاگیا، بیرون ملک سےآئے792مسافروں میں 60کورونامثبت ہیں جبکہ 17 مسافروں کےکوروناٹیسٹ کا نتیجہ آناباقی ہے۔

  • سندھ میں کورونا سے متاثرہ  افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز ، 234 اموات

    سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز ، 234 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  سندھ میں آج کورونا کے758 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 9 افراد کی اموات کی تصدیق کردی ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوروناصورتحال پر اثرات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آج کورونا کے758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 9 لوگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ آج 238 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کوچلے گئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابتک 14099 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 234 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3073 ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کے نتیجے میں 758نئےکیسزسامنے آئے جو ٹیسٹ کا 17 فیصد ہے، اس وقت تک 107827 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 10783مریض زیرعلاج ہیں، گھروں میں 9307 مریض،915 آئسولیشن مراکز اور 561 اسپتالوں میں مریض زیرعلاج ہیں، جس میں سے 105 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 37 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے 758 کیسز میں سے شہر کراچی میں 555 نئے کیسز سامنے آئے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ  24 گھنٹےکےدوران239افرادکورونا سےصحتیاب ہوگئے،  الحمدللہ ان افرادنےاحتیاطی تدابیر پرمکمل عملدرآمد کیا اور صحتیاب ہونےوالےتمام افرادکوگھروں کوبھیج دیاگیاہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری تجارتی مراکزہوں یا گلی محلہ ہر جگہ ایس اوپیز پر عمل کریں، عید خریداری کے لئے مارکیٹوں میں رش دیکھنے میں آرہا ہے، انتہائی ضروری ہے تو گھر کے تمام افراد کے بجائے صرف ایک فرد باہر نکلے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ احتیاط کےذریعےاپنے بچوں،بزرگوں کووباسےمحفوظ رکھ سکتے ہیں۔