Tag: Cm sindh murad ali shah

  • سندھ میں 24گھنٹوں میں 18 اموات ، وزیراعلیٰ سندھ  نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کردیا

    سندھ میں 24گھنٹوں میں 18 اموات ، وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسا طریقہ نہ اپنایا جائے کہ حکومت کودوبارہ سختی کرنا پڑے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں 24گھنٹےکےدوران 18 اموات ہوئی اور کورونا کے 593 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد سندھ میں کورونا کےکیسز کی تعداد12610 اور کورونا کے باعث 218 اموات ہوچکی ہیں۔

    سندھ میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں کل 4064 ٹیسٹ کئے گئے، سندھ بھر میں ابتک کورونا کے 99117 ٹیسٹ کئے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اسوقت 10163مریض زیرعلاج ہیں، 8668 مریض گھروں، 915 آئسولیشن مراکز ،580 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور27 وینٹی لیٹرز پرہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 124، ضلع شرقی92 ،ضلع وسطی میں 63 ، کورنگی 51، ضلع غربی 45 ،ملیر میں37 مزید کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جیکب آباد 41، حیدرآباد 24،گھوٹکی 22 ،سکھرمیں9 ، ٹنڈوالہیار4، لاڑکانہ 3، ٹنڈو محمدخان،خیرپورمیں مزید2،2 کیسز سامنے آئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کل لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ نہ اپنایا جائے کہ حکومت کودوبارہ سختی کرنا پڑے ۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ آج نرسز کا عالمی دن ہے، تمام نرسز،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل عملےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں.

  • وزیراعلیٰ  سندھ کا  پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہفتے اور اتوار کو 100فیصد لاک ڈاؤن ہوگا ،فجر سے دکانیں کھولنے کے فیصلےپروفاق کے ساتھ ہیں، تاہم شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن پیر سے نرمی کا اعلان کردیا اور کہا کہ شاپنگ مالز،بڑی مارکیٹس , اجتماعات،ریسٹورنٹس ، مارکیٹس، سینیما اور عوامی مقامات بند رہیں گے ، صرف کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلق کاروبارکھلے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فجر سے دکانیں کھولنے کے فیصلے پر وفاق کیساتھ ہیں، ہفتے اور اتوار کو 100فیصد لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتہ، اتوار کو میڈیکل ، گروسری دکانیں پہلے کی طرح کھولیں گی، دیہی علاقوں میں جو بھی دکانیں ہیں ان کو کھولا جائے گا جبکہ رہائشی علاقوں میں موجود دکانیں کھولیں گی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ 9 مئی سے پہلے جو کاروبار بند تھا وہ بند رہے گا، تاجربرادری سے بات کریں گے اور وفاق تک ان کا مؤقف پہنچائیں گے ، وفاق سے اپیل ہے چھوٹے تاجروں کیلئے قرض دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادیاں بند نہیں لیکن بڑے اجتماعات نہیں ہوسکتے ، سیاسی اجتماع نہیں ہو سکتے، عوامی سطح پر کوئی بھی اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد نہیں کیاجاسکتا، میں وفاق کے یہ فیصلے قبول کرتے ہوئے بہت ڈر رہاہوں، کچھ چیزیں کھل رہی ہیں لیکن اگر ضرورت نہیں تو گھر سے نہ نکلیں، لوگ اگرگھرسے نکلتےہیں توایس اوپی پرعملدرآمدکریں،ماسک پہنیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹے میں 5532ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مجموعی طورپر81810ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ، 5532 میں سے 98 لوگوں کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے 24گھنٹے میں 5اموات ہوئیں، جس کے بعد کورونا سے اب تک 176اموات ہوئیں، سندھ میں اسوقت کورونا وائرس کے 9691کیسز ہیں جبکہ 24گھنٹےکےدوران77افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 84فیصدمریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں، بزرگ افراد کےلئےسخت ایس اوپیز ہیں، کراچی میں 2369لوگ بیرون ملک سے واپس آئے ، بیرون ملک سے آئے2369میں سے 516مسافر کورونامتاثر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ نے13مارچ کو فیصلہ کیا اسکول 31مئی تک بند ہونگے، سندھ حکومت نے22مارچ سے سختی کی، 26مارچ سے لاک ڈاؤن ہوا، وفاق نے خود یکم اپریل سے لاک ڈاؤن کااعلان کردیا تھا، وفاق اورصوبوں کے متفقہ فیصلوں پر سندھ نے مکمل عمل کیا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےصوبوں کواختیاردیاکہ حالات دیکھ کرتبدیلی کرسکتےہیں، لاک ڈاؤن کا فائدہ ہوا ہرصوبے نے یہ کہا ہے، 6 مئی کو چیف منسٹرز بھی این سی اوسی میٹنگ میں شریک ہوئے، ہماری کچھ چیزیں وفاق کو پسند نہیں ہم پھر بھی ساتھ کام کررہے ہیں، لاک ڈاؤن ابھی رہے گا ،فیز ٹو پر بات ہورہی ہے ، کل این سی سی میں کہا جذباتی نہیں حقائق پر فیصلے کرنےہیں۔

    مختلف ممالک کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کے کیسز 19فروری سے شروع ہوئے اور ایران نے 14مارچ کو لاک ڈاؤن ہزار کیس ہونے پر لگایا اور اموات کم ہونے پر لاک ڈاؤن ہٹایا، اسی طرح اٹلی نے لاک ڈاؤن لگایا جب 1600کےقریب کیسزروزانہ آرہےتھے، بعد میں گراف نیچے جانے پر لاک ڈاؤن میں نرمی کرناشروع کی جبکہ امریکا نے لاک ڈاؤن کے معاملے پر کافی چیزوں کومس ہینڈل کیا ، انھوں نے لاک ڈاؤن اسوقت کیا جب یومیہ کیسز 18 ہزارکے قریب ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جب انسان جنگ کی صورتحال میں ہوتا تو باقی چیزوں کو پیچھے رکھناپڑتاہے، کاروبار بند نہیں کرناچاہتے اور نہ کسی سے ہماری دشمنی ہے ،کل بھی میں نے کہا ایک غلطی ہم سے اور ایک وفاق سے ہوئی ، ہمیں چاہیے تھا بےروزگار ہونیوالوں کی ملکرمدد کرتے جو ہم نے نہیں کی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا وفاق صوبوں سےمشاورت کےبعدپالیسی بنائے ،وفاق یکم اپریل سے ہی مشاورت کرتی آرہی ہے ،وفاق نے چاروں صوبوں سے مشاورت کی ، ہم نے اپنامؤقف دیا، ہمارا مؤقف یہ تھا کہ ابھی سختیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پالیسی ہے ، ہم نے فیصلہ نافذ کرنا ہے، وفاق کے فیصلوں پر 100 نہیں تو99فیصد عمل کریں گے ، وفاق نے کہا کنسٹرکشن انڈسٹری کھولی جائے ہم نےکہا ٹھیک ہے کھولیں گے، ٹرائل سسٹم کے تحت سلیکٹڈ او پی ڈیز ہم نے پہلے ہی کھول رکھی ہیں، ہم 667 انڈسٹری کو کھول چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسوقت کیسزبڑھ رہے ہیں،بہت ضرورت ہے کہ متحدرہیں، کوئی اورصوبہ وفاق کے ایس اوپیز پرنہیں چلتا تویہ میراقصورنہیں ، کراچی شہر کی صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے۔

    ڈاکٹر فرقان کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر شدید افسوس ہوا،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، محکمہ صحت سندھ نے تحقیقات کرکے ذمہ داران کو سزا دی ہے، ڈاکٹر فرقان کی خاندان سےمعذرت کرتا ہوں ان کو تکلیف ہوئی ، اللہ تعالی سندھ، پاکستان اوردنیا کو اس آزمائش میں کامیاب کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کورونا مریض کودیگر بیماریاں ہیں تو وہ زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ایسےکیسز بھی آئے کہ نتیجہ آنے سے پہلے فوت ہو جاتے ہیں، سندھ میں روزانہ 5600 ٹیسٹ کرنے کی استعدادہے ، کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی کمی ہے، وفاق سے کہا ہے ہمیں وینٹی لیٹرز کی سخت ضرورت ہے جبکہ نیپا پر ایک اسپتال ہے جس کو کورونا کیلئے مختص کررہے ہیں۔

  • سندھ میں لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    سندھ میں لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    کراچی : سندھ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے لئے سندھ حکومت سرجوڑکر بیٹھے گی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  آج پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم وزرا کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کرلیا ، اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن میں نرمی لانے اور تاجروں کو ریلیف دینے کیلیے مختلف کاروبارمیں نرمی لانے غور کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےپارٹی قیادت سےمشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ بلاول بھٹو نےوزیراعلیٰ سندھ کوضروری ہدایات دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کہہ چکی ہے لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جائے گا تاہم ایس اوپیزکےتحت مشروط کاروبار کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

    وزیراعلیٰ آج پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبے اپنے فیصلے خود کریں، وقت آگیا ہے ذمہ دارشہری بن کرکورونا کامقابلہ کریں۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےآج اتفاق رائےکےتحت فیصلہ کیاہے، کچھ چیزوں میں سندھ حکومت کواختیارات دیئےگئےہیں، سندھ حکومت اپنےایس اوپیزبنائےگی اوراس پرعمل کرائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ لاک ڈاؤن پرعوام کواعتمادمیں لیں گے، وزیراعلیٰ اورکابینہ متفق ہےکہ پہلےعوام کی زندگی پھرکاروبار، کاروبارکو مرحلہ وار کھولنے کیلئے ایس او پیز پر کام کررہے ہیں، وفاق اور صوبے جس پر متفق ہیں وہ کاروبار کھولاجائے گا۔

  • عید کیسے گزاری جائے؟ وزیراعلیٰ سندھ  کی ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز

    عید کیسے گزاری جائے؟ وزیراعلیٰ سندھ کی ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدسے متعلق ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز دے دی اور کہا جوبھی پالیسی بنائیں وفاق اور صوبوں کےدرمیان اتفاق رائے سے بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن اجلاس میں ویڈیولنک کے زریعے شرکت کی، اسلام آبادسےوفاقی وزیر اسد عمر و دیگر ممبران ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جوبھی پالیسی بنائیں وفاق،صوبوں کےدرمیان اتفاق رائےسےبنائیں، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہو تو اتفاق رائے سے ہونی چاہئے، لاک ڈاؤن کیساتھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کی تجاویز بھی لازمی دی جائیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بھی وائرس سےاموات،کیسزبڑھ رہےہیں، عید کیسے گزاری جائے اس پر بھی ایس اوپی مرتب کیا جائے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق تجاویز مرتب کرلی ہیں، منظوری کی صورت میں اطلاق اکتیس مئی تک ہوگا۔

    این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز دی گئی. اور اسے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا گیا، تعمیراتی صنعت کے لیے سہولتوں میں اضافے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

    اجلاس میں تجارتی مراکز کے اوقات کار صبح نو سے شام پانچ اور پھر رات آٹھ سے دس بجے کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

  • کورونا وائرس کے بعد ایک اور تباہی آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کردیا

    کورونا وائرس کے بعد ایک اور تباہی آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے 6 ایئرکرافٹ مہیا کرنے کی درخواست کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے، اگریہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ٹڈی دل اگلی فصلوں کو تباہ کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے لئے صحراؤں میں اسپرے کی جائے، کوروناوائرس کےبعدٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت اوروفاقی حکومت کوتیاری کرنی چاہیے، اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12 ایئر کرافٹ خریدنے یا کرایہ پر لینے کاپلان بنایاتھا، ابھی تک ایئرکرافٹ نہ خریدے گئےنہ ہی سندھ،بلوچستان میں اسپرے ہوا۔

    سندھ حکومت نےوفاق سے 6 ایئرکرافٹ اسپرے کیلئے مہیا کرنےکی درخواست کی، مراد علی شاہ نے کہا کہ اگریہ مسئلہ حل نہیں کیاگیاتوٹڈی دل اگلی فصلوں کوتباہ کردے گی، اگلی فصلوں کی تباہی ایک بھیانک صورتحال ہوگی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور خاتمے کیلئےمکمل تیاری کی جائے، اس حوالے سے ہر قسم کی رکاؤٹ،مشکلات کوفوری دور کیاجائے۔

    اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے چین سے جہاز اورمشینری منگوائی گئیں،کورونا کےباعث ٹڈی دل کےخاتمےکی مشینری کاحصول سست روی کا شکار ہوا۔

    وزیراعظم نےٹڈی دل کے خاتمے کیلئےدرکار فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی ہے اور اب مزید اقدامات کیے جائیں۔

  • سندھ میں کورونا سے 75 اموات  ، کیسز کی تعداد 3600 سے تجاوز

    سندھ میں کورونا سے 75 اموات ، کیسز کی تعداد 3600 سے تجاوز

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے سندھ میں کورونا کے نئے 247 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کیسزکی کل تعداد 3671 ہوگئی جبکہ صوبے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 75 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ نے کوروناکی صورتحال سے متعلق ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آج 247 نئےکورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں اور کیسزکی کل تعداد 3671 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹےمیں 2561 ٹیسٹ کئے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے اور کورونا کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے جبکہ 48 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا کےمزید 42 افراد صحت یاب ہوکرگھروں کو چلے گئے اور صحت یاب ہونیوالوں کی کُل تعداد 772 ہے، اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیرعلاج ہیں ، جن میں 1839 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض آئیسولیشن مراکز جبکہ 440 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے5102 اراکین کے ٹیسٹ کئےہیں، تبلیغی جماعت کے 765 مثبت آئے ہیں اور 4 کا نتیجہ آنا باقی ہے، جبکہ 6 مختلف فلائٹس سے 849 تارکین وطن واپس آئےہیں، جن میں سے 127 لوگ مثبت آئے، جن لا علاج کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج رمضان شریف کیلئے کاروباری ٹائم کی نئی ایس او پی جاری کر رہےہیں، رمضان شریف میں روزوں کے سبب ہماری قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے، ہمیں رمضان شریف میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔

    اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضی ٰوہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سندھ میں کوروناوائرس کےکیسز کی تعداد3945ہوگئی، صوبے میں کُل 35 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکےہیں، جن میں 3 ہزار 945 کورونا کے ٹیسٹ مثبت رہے۔

  • رمضان میں شام 5بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

    رمضان میں شام 5بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں شام5بجےکےبعدلاک ڈاؤن ہوگا، شام 5بجے کے بعد تمام راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ کاروبار پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3بجے تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں کاروبارکیلئےایس اوپی سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں کاروبارپیرتاجمعرات صبح9 سے3بجےتک ہوگا اور صبح8سے5بجےتک دکانیں کھلی رہیں گی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ احترام رمضان آرڈیننس جاری رہےگا، تیار کھانے کی ڈلیوری 5سے10بجےتک ہوگی جبکہ سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی، کاروباری سرگرمیوں کیلئےنوٹیفکیشن جاری کرےگا ، نوٹیفکیشن میں کاروباری سرگرمیوں کا وقت بتایاجائے گا جبکہ ماہ رمضان میں سحری کےاوقات دکانیں نہیں کھلیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ میں رمضان میں شام5بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا، شام 5بجے کے بعد تمام راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی ، مسجد میں اجتماعی افطاراورتراویح کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ماہ رمضان میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں ،اگلے 15دن لاک ڈاؤن سخت کریں گے، عوام تراویح گھروں میں پڑھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناصورتحال کےباعث مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں،ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے ، اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیاگیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی، علما کرام سے میری درخواست ہے حکومت سے تعاون کریں ، ہمارے اسپتال بھرگئے ہیں۔

  • کورونا کی مقامی منتقلی خطرناک ہے،روک تھام نہ ہوئی تووائرس بے قابو ہوجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

    کورونا کی مقامی منتقلی خطرناک ہے،روک تھام نہ ہوئی تووائرس بے قابو ہوجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : سندھ کے شہروں میں کورونا وائرس کی مقامی طورپر منتقلی میں تیزی آگئی، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی ٹرانسمیشن خطرناک ہے، فوری روک تھام نہ کی گئی تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی کوروناوائرس سےمتعلق رپورٹ سامنےآگئی ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ مقامی افراد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں پہلےدن سےاب تک کوروناسے61افرادجاں بحق ہوئے اور تقریباًروزانہ 2افرادکوروناکی وجہ سےہلاک ہورہےہیں، شہروں میں کوروناکی مقامی ٹرانسمیشن نے تیزی آگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو کوروناسےمتعلق موصول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سے کشمور اور تھرپار کر تک کورونا پھیل گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے تمام ڈی سیزکوہاٹ اسپاٹ علاقوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہاٹ اسپاٹ ہووہاں لاک ڈاؤن مزید سخت کیاجائے اور ضرورت پڑے تو ہاٹ اسپاٹ والی گلیوں کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    مراد علی شاہ نے سندھ کے ہر علاقے کے مکینوں کا کوروناٹیسٹ کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا مقامی ٹرانسمیشن خطرناک ہورہی ہے، فوری روکاجائے، فوری روک تھام نہ کی گئی تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارےپاس ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی کمی نہیں، اب وقت آچکا ہے اسے استعمال کیا جائے، مساجد میں نماز باجماعت ہوگی،لیکن ایس اوپیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے تاجروں کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے تاجروں کو بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی : شہر قائد کے تاجروں کو لاک ڈاؤن کے دوران بڑا ریلیف مل گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت اور روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی کے تاجروں کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی۔

    مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے اور جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی اور کہا مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے ایس آر بی ٹیکسز اور صوبائی ایکسائیز کی ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کیلیے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی تاجروں سے مل کر تمام تجاویز اور ایس او پیز پر بات کرکے 24 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دیں گے، میں ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے۔

    دوسری جانب حکومتی کمیٹی اور تاجر رہنماوں کی آج شام پانچ بجے کمشنر ہاوس میں پہلا مذاکرات کا دور ہو گا، مذاکرات میں مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر غور کیا جائے گا۔

  • سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 47 تک جاپہنچی

    سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 47 تک جاپہنچی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں مزید209کورونا کے کیسزرپورٹ ہوئے اور مزید2 افراد  جاں بحق ہونے سے سندھ میں   اموات کی تعداد 47 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوروناصورتحال پرویڈیوپیغام میں کہا کہ 24 گھنٹےمیں مزید209کورونا کے کیسزرپورٹ ہوئے اور مزید2افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد سندھ میں کوروناسےاموات کی تعداد 47 ہوگئی، اموات کی شرح 2.1 فیصد ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں 2372 ٹیسٹ کیے،209 مثبت آئے، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2217 ہوگئی، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 5 افرادصحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد581 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے26فیصدمریض صحت یاب ہوگئے ہیں، سندھ میں1589مریض زیرعلاج ہیں ، 872 گھروں میں، 469 آئیسولیشن،248 اسپتالوں میں ہیں، تبلیغی جماعت کے کل 4692 افراد تھے،4653 کے نمونے لئے گئے، جن میں 429 تبلیغی جماعت کےافرادکےٹیسٹ مثبت آئے اور 911 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی باقی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے132کیسزآئے جوآئسولیشن میں ہیں ، باقی77کیسزکراچی میں ظاہرہوئے،یہ تشویشناک بات ہے، جنوبی کراچی میں کوروناکے 30 کیسزسامنے آئے ہیں، علاقوں میں لیاری،صدر،گارڈن شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شرقی میں16 ، غربی میں8 اور وسطی کراچی کی کچی آبادیوں میں 11 ، کورنگی میں6 اور ملیرمیں بھی 6 کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ، گلبہار ، گلستان جوہر، شریف، کے ای سی ایچ ایس ، نصیر کالونی،فیصل کالونی،پی آئی اےسوسائٹی ، لانڈھی اورگلشن حدیدکےعلاقے ، افغان بستی،ناردرن بائی پاس،بلدیہ میں کیسز سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سےباہرتبلیغی جماعت کےعلاوہ کوئی نیاکیس نہیں ہوا، کیسزوالےعلاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا یہاں سے زیادہ نقصان ہوا ہے، ہم سب آپ پاکستان سے باہر رہنے والے بھائیوں کے ساتھ ہیں، آپ نے ہمیشہ پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر ساتھ دیا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آپ کو واپس لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، آج ایک فلائٹ باہررہنے والے پاکستانیوں کو وطن لائے گی، مشکل گھڑی میں عوام،وفاق اورسندھ حکومت آپ کے ساتھ ہیں۔