Tag: Cm sindh murad ali shah

  • سابق صدرآصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ اورخورشید شاہ سے ملاقات

    سابق صدرآصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ اورخورشید شاہ سے ملاقات

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ اورخورشید شاہ نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ سیہون کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاوٴس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ سیہون کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں ونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کاجائزہ لیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاناما پرسخت موقف اختیار کیا جائے جبکہ خورشید شاہ نے پاناما پر ابتک ہونیوالی پیشرفت سے سابق صدر کو آگاہ کیا۔

    پاناماپرآج بھی اس موقف پرقائم ہیں جوپہلےدن اختیارکیا تھا،آصف زرداری پارلیمنٹ،جمہوری اداروں کومستحکم کرناہی پی پی کامنشورہے،آصف زرداری خورشیدشاہ نےپاناما پرابتک ہونےوالی پیش رفت سےسابق صدرکوآگاہ کیا

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ، پاناما لیکس ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ہونے والی مشاورت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خورشید شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے حکومتی موقف اور پارلیمانی جماعتوں کی رائے سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاناما لیکس اور دیگر قومی معاملات پر پیپلز پارٹی تمام پارلیمانی اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کی بالادستی اور انہیں مستحکم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی پالیسی پر پارلیمنٹ اور پالیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے اور جو بھی پالیسی بنے ، وہ قومی اتفاق رائے سے بننی چاہئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم مشاورت میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے طے کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پارلیمان اور پارلیمانی جماعتوں کی مشترکہ موقف کی حمایت کی جائے گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے سے جو بھی پالیسی تشکیل دی جائے گی ، پیپلز پارٹی اس پالیسی کا ساتھ دے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر آج جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں اپنی پالیسی کو واضح کرے گی اور پیپلز پارٹی تجویز دے گی کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی فوراً تشکیل دی جائے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے گئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے قانون سازی پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے کی جائے اور حکومت اس حوالے سے اپنی گائیڈ لائن دے۔

  • سندھ حکومت نےدہشت گردی کیخلاف بڑی حکمت عملی تیارکرلی

    سندھ حکومت نےدہشت گردی کیخلاف بڑی حکمت عملی تیارکرلی

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کی زیر قیادت اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ کودھماکے کی تفتیش اورمزاروں کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سانحہ سیہون کی پہلے ریلی کی گئی، سانحہ سیہون دھماکا مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، شاہ نورانی، شکارپور دھماکے کو یکجا کرکے تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے، بلوچستان کی پولیس اور دیگر ادارے تحقیقات میں مدد کررہےہیں، تحقیقاتی ٹیموں کی دیگرصوبوں میں موبائلزیشن ہوچکی ہے۔.

    وزیراعلیٰ نے مزارات اور دیگرمقامات کی سیکیورٹی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی، جس میں پولیس اور سینیئر انٹلی جنس افسران شامل ہیں، کمیٹی امن و امان اور ممکنہ خطرات کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریگی۔

    وزیراعلیٰ نے سندھ بلوچستان سرحد پر آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے بہترین حکمت عملی ہونی چاہیے، سندھ کو محفوظ صوبہ بنانا ہے، تعلیمی نظام میں اصلاحات لا کر دہشتگرد مائنڈ سیٹ کے خلاف بچوں اور قوم کی رہنمائی کرنا ہوگی۔

    وزیراعلی سندھ نے سیکرٹری داخلہ سے صوبے بھر میں بننے والے نئے مدارس پر رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق بغیر اجازت کسی بھی مدرسہ کی تعمیر نہیں ہوگی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کردیا

    کراچی : سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری وزیراعلیٰ سندھ نےسرکاری ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سے 22 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھا دیا گیا، محکمہ خزانہ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر وزیراعلیٰ سندھ نے دستخط کردیئے۔

    سمری کے مطابق ایک سے 4گریڈ کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس2ہزارسے بڑھا کر 4 ہزارروپے، 9 سے15 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 3ہزار سے بڑھا کر 6ہزار روپے کردیا گیا ہے

    گریڈ16 کے ملازمین کا الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

    گریڈ 17 کے ملازمین کا الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کیا گیا ہے جبکہ 17 گریڈ کے افسران کا الاؤنس 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کردیا گیا۔

    گریڈ 18 کے افسر ان کا الاؤنس 10 ہزار روپے سے بڑھاکر 15 ہزار روپے، 19 گریڈ کے افسر کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے ہوگیا۔

    گریڈ22،21 ،20 کے افسروں کا الاؤنس 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات

    دبئی : وزیراعلیٰ سندھ کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی، سندھ میں چار نئے مشیر اور آٹھ پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آصف زرداری سے دبئی میں دو بار ملاقات کی، جس میں نئے مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کے ناموں پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں چار نئے مشیر اور آٹھ پارلیمانی سیکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امتیاز شیخ، ڈاکٹر سہراب خان سرکی، سید اویس قادر شاہ کو نئے وزراء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین نے کسی بھی غیرمنتخب پی پی پی رہنماء کو کوئی بھی سرکاری عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افراد کو حکومتی ذمہ داریاں دی جائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج رات دبئی سے کراچی آجائیں گے، جہاں انھوں نے سینئر پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے نئے ناظم آباد جیم خانے کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے نئے ناظم آباد جیم خانے کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے نئے ناظم آباد جیم خانے کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیا ناظم آباد جمخانہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صحت مند اور مسابقتی معاشرہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اسی طرح نیا ناظم آباد جمخانہ ہمارے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں مل جل کراپنے نوجوانوں کے لئے ایسے ہی راستے ہموار کرنے کی ضررت ہے جہاں انہیں بہترن کھلاڑی بننے میں مدد مل سکے ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیاناظم آباد ایک ہاوسنگ سوسائٹی ہے جہاں سڑکوں کی تعمیر،اسپتال،مسجد،اسکول ،کمرشل ایریا، فٹنس سینٹر،اسپورٹس کلب ،پارک اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

    اس کی تکمیل کے بعد یہاں30ہزار تک گھروں اور ایک لاکھ پچاس ہزارافراد کی گنجائش ہوگی۔

    اوزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس عزم کے ساتھ معاہدہ طے پایا گیا ہے کہ نیا ناظم آباد جمخانہ کھیلوں کوہر پہلو سے فروغ دے گا جبکہ نیا ناظم آباد (لوائی)اسٹیڈیم کراچی کنگز کے لئے ہوم گراونڈ کی حیثیت رکھتا ہے یہ گراونڈ سب سے پہلی پی ایس ایل فرنچائزہے جہاں ٹیمیں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پریکٹس سیشن کریں گی۔

    اس موقع پر نیا ناظم آباد ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تاجر برادران ،بینکاروں اور کرکٹرز کے ساتھ ساتھ کراچی کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے اس موقع پر ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک سنسنی خیز کھیل ہے جس سے پوری قوم محبت کرتی ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتی ہے ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں کراچی کنگز کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ٹیم بہتر اور مسابقتی کھیل پیش کرے گی۔

  • وزیرا علیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی کراچی کنگز کی ٹیم سے ملاقات

    وزیرا علیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی کراچی کنگز کی ٹیم سے ملاقات

    کراچی : وزیرا علیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی کنگز کی ٹیم سے ملاقات کی ،اس موقع پر صدر اور سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال، حاجی اقبال بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیاناظم آباد کرکٹ گراونڈ پہنچے اور کراچی کنگز کی ٹیم سے ملاقات کی ، اس موقع پر صدر اور سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال، حاجی اقبال جبکہ شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

    kk2

    kk5

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن اسپورٹس اورکرکٹ کے لئے ہے، ہماری نیک تمنائیں کراچی کنگز کیساتھ ہیں، کوشش ہوگی آئندہ پی ایس ایل کافائنل کراچی میں ہو، اپنی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم لاکر فتحیاب کرائیں گے‌‌‌‌‌‌۔

    kk3

    kk4

    جیت جس کی بھی ہو، کامیابی پاکستان کی ہی ہوگی، کراچی کنگز ہم سب کی ٹیم ہے، سلمان اقبال

    اس موقع پر صدر اور سی ای او اے آروائی نیٹ ورک اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل میگا ایونٹ ہوگا، کراچی کنگز پہلی ٹیم تھی، جو پورے پاکستان میں ابھر کر سامنے آئی، پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جیت جس کی بھی ہو، کامیابی پاکستان کی ہی ہوگی، کراچی کنگز ہم سب کی ٹیم ہے۔

    عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے اس موقع پر ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک سنسنی خیز کھیل ہے، جس سے پوری قوم محبت کرتی ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتی ہے ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں کراچی کنگز کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ٹیم بہتر اور مسابقتی کھیل پیش کرے گی۔

    آج کا ایونٹ کراچی کنگز کی ٹیم کے نام ہے،ہماری نیک خواہشات سلمان اقبال کی ٹیم کے ساتھ ہیں، عارف حبیب

    عارف حبیب نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لئے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کام کیا جائے، آج کا ایونٹ کراچی کنگز کی ٹیم کے نام کیا ہے، سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی بہترین ٹیم تشکیل دی ہے، کراچی کنگز کی ٹیم محنت کرے،اللہ کامیابی دے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد پرکرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، پی ایس ایل نئے کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کریگی، کراچی کنگز کے ساتھ میرا خصوصی تعلق ہے، ہماری نیک خواہشات سلمان اقبال کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    kk1

    بعد ازان شہریوں کی جانب سے کراچی کنگز کی ٹیم کے ساتھ سیلفیاں بنوائی۔

  • وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے یونس آباد ہاکس بے برج کا افتتاح کردیا

    وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے یونس آباد ہاکس بے برج کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یونس آباد ہاکس بے برج کا افتتاح کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہاکس بے میں یونس آباد برج کا افتتاح کر دیا، یہ پل منوڑہ جزیرے کو ڈسٹرکٹ ویسٹ سے جوڑرہا ہے ، منصوبے پر سو سو انیس ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

    منصوبہ مکمل ہونے سے شمس پیر اور بابا بھٹ رہنے والے مکینوں کی قسمت جاگ اٹھیں، شمس پیر اور بابا بھٹ شاہ میں رہنے والے لوگ بھی یہ برج استعمال کرتے ہیں۔

    افتتاحی تقریب کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18 ، 19 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، اس لیے لوگ چند ماہ صبر کرلیں اس کے بعد فائدے ہی فائدے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت رقم کا مسئلہ نہیں لیکن بدقسمتی سے کام اتنی تیزی سے نہیں ہورہا، کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔

  • وزارت داخلہ مدارس کا معاملہ سرد خانے کی نذرکرنا چاہتی ہے، مراد علی شاہ

    وزارت داخلہ مدارس کا معاملہ سرد خانے کی نذرکرنا چاہتی ہے، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو 94 مدارس کی فہرست کے ساتھ ثبوت بھی ارسال کردیے ہیں تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کو 94 مدارس کی فہرست کے ساتھ ثبوت بھی ارسال کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ مدارس کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے۔

    یہاں پڑھیں:پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار

    مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہماری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا ہے، ہمارے پولیس اوررینجرز کے جوان بھی دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ مدارس کے معاملے کو سرد خانے کی نذر کرنا چاہتی ہے۔

    قبل از اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرفرقہ وارنہ واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    یہاں پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ان واقعات پرتاحال اہم پیش رفت نہیں‌ہوسکی ہے تاہم مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے ضلع غربی و ضلع شرقی متاثر ہیں۔

    ترجمان سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چوری یا چھینے گئے موبائل فون یا موٹر سائیکل کے خریدنے والے دکان داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

  • دہشتگرد اب چھپ نہیں سکتے، قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

    دہشتگرد اب چھپ نہیں سکتے، قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک فرار دہشتگردوں کو بھی قانون کا اب سامنا کرنا ہوگا، قانون اور آئین کی حکمرانی قائم کرکے دکھاؤں گا۔

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کور کمانڈر کراچی لیفٹینیٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی امور اور امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی اداروں کی کوششیں رنگ لائی ہیں، امن کا دشمن اب بچ نہیں سکتا، دہشتگرد اب چھپ نہیں سکتے۔


    مزید پڑھیں : کراچی کو دنیا کا پُرامن ترین شہر بنایا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ


    کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ آپ کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کیا اولین ترجیحات میں کراچی کا امن تھا، کراچی کے شہری آج پر سکون ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے ملکر کوارڈینیشن کے ساتھ کام کیا ہے۔

    دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی اور کراچی آپریشن کو مزید موٴثربنانے پراتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےنفاذ پر اجلاس میں گزشتہ فیصلوں کےنفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےنفاذ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کو تیار کرنے کے سلسلے میں غور کیا۔

    اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں کیسزکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور شہر میں دہشت گردی کی وارداتوں پر آئی جی نے سندھ حکومت کو رپورٹ پیش کی۔


    مزید پڑھیں : سندھ میں‌ ‌دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری،93 مدارس کی نگرانی کا حکم


    گذشتہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دے دی، انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا، صوبے کے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے حکم دے دیا گیا ساتھ ہی کراچی کے مضافات اور کچی آبادیوں کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر اعلٰیٰ سندھ کو سرکاری زمین قائم پر سیاسی جماعتوں کے دفاتر گرائے جانے پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تنظیمیں پاکستان کی دشمن ہیں، کوئی بھی تنظیم دہشت گردی میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔