Tag: Cm sindh murad ali shah

  • پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جسے سندھ اور وفاقی حکومت ملکر ختم کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ

    پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جسے سندھ اور وفاقی حکومت ملکر ختم کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جسے سندھ اور وفاقی حکومت ملکر ختم کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیو کے عالمی دن پر سندھ حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے ابراہیم حیدری پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے کہا کے پولیو ایک خطرناک مرض ہے، جسے سندھ اور وفاقی حکومت ملکر ختم کریں گی اس سال 83 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پولیو کا عالمی دن، ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم شروع


    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کے صوبائی مالیاتی کمیشن کا قیام عمل میں نا آنے وجہ سے بلدیاتی اداروں میں مالیاتی معاملات ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اہنے شہیدوں پر ناز ہے، پاکستان تحریک انصاف کو شہداء ریلی جیسی ریلی نکالنے کیلئے اب وقت لگے گا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کے کراچی ٹھٹہ اور بدین سمیت کئی ایسے علاقے ہیں جہاں کے لوگ گٹکہ، مین پڑی اور دیگر نشہ آور اشیاء کے عادی بن چکے ہیں اب ان کو نشہ چھڑانہ ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارسازکی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارسازکی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا اعلان

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے سانحہ کارسازکی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شواہد دھو دیئے گئے، تحقیقات اسی وقت سے ہوتی تونتیجہ نکل آتا۔


    تفصیلات کے مطابق سانحہ کارساز کی نویں برسی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے یادگار شہدا پر پہنچ گئے، شہدا یاد گا پر حاضری دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بلاول نے شہید بی بی کا مشن آگے بڑھایا۔

    وزیراعلی نے سانحہ کارساز کی تفتیش کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے شواہد دھو دیئے گئے تھے، تحقیقات اسی وقت سے ہوتی تونتیجہ نکل آتا۔


    مزید پڑھیں : سانحہ کارساز کی قیامت صغریٰ کو نو برس بیت گئے


    انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرتحقیقاتی ٹیم بنائی ہے، وزیراعلی نے سلام شہداء ریلی کو کامیاب کو بنانے پر اہلیان کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

    گورنرسندھ سے متعلق وزیراعلی مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے،  میں نہیں ہٹاسکتا ،عشرت العباد پر الزامات لگتے رہے ہیں۔

    وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے سندھ کے شاہ نے درست برتاؤ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ توانائی بحران کاحل صرف سندھ کے پاس ہے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کاہنگامی دورہ کیا،اوربعض گلیوں میں بیرئیر اور رکاوٹوں کانوٹس لیتے ہوئے انہیں ہٹانے کاحکم دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلٰی سندھ نے رات گئے کراچی کی اہم شاہراہوں اورمختلف گلیوں کا رخ کیا، گلیوں میں لگے بیرئیر اور رکاوٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری ہٹانے کا حکم دیا۔

    مراد علی شاہ نے کئی علاقوں کا پیدل دورہ کیا، کورنگی کراسنگ پر ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں اور پل کی تعمیر میں سست روی پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہو ئے کام وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    اس سے پہلے ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کام میں بہتری تو آئی ہے لیکن وہ اب بھی اس حوالے سے مطمئن نہیں۔

    نائن زیرو کے قریب سے اسلحے کی کھیپ پکڑے جانے پر وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ صرف کارروائی نہیں بلکہ اس کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔

  • متحدہ پر لندن رابطے کا الزام لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعلیٰ سندھ

    متحدہ پر لندن رابطے کا الزام لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعلیٰ سندھ

    سکھر : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اور لندن میں روابط کی باتیں کرنے والے اس کے ثبوت پیش کریں، ایم کیوایم نے خود کوایک ماہ میں بدل کر رکھ دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اپنے بانی کا نام نکال دیا۔ پارٹی آئین بدل دیا، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کردی۔ متحدہ قومی موومنٹ ایک ماہ میں بہت تبدیل ہوگئی ہے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور لندن میں رابطے کی بات کرنے والے ثبوت کے ساتھ الزام لگائیں، مراد علی شاہ نے بتایا کہ بائیس اگست کی دوپہر تک معاملات درست سمت میں جارہے تھے، اچانک اطلاع ملی بھوک ہڑتالی شرکاء سی ایم ہاؤس پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر قابل عزت ہیں لیکن ان کو اپنی رہائی کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے، دورہ سکھر میں وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ ایسا نظام بنا کر جائیں گے کہ آنے والوں کو کام کرنا ہوگا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک عام سا ورکر ہونے پر فخر ہے۔ قیادت نے مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے اور اب بلاول اور آصف علی زرداری کی قیادت میں اچھا کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افسر اپنے ڈسٹرکٹ کو چھوڑ کر باہر نہیں جائے گا۔

    صحافیوں سے گفتگو سے قبل وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے نامکمل منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے بھی احکامات جاری کئے۔

     

  • مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے 8سالہ پارلیمانی ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی

    مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے 8سالہ پارلیمانی ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی

    کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی علی مقررہ وقت سے چالیس منٹ پہلے اسمبلی پہنچنے والے سندھ کے پہلے وزیراعلی بن گئے، نئے شاہ صوبہ سندھ کے آٹھ سالہ پارلیمانی ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وائٹ شرٹ پرپل ٹائی اور بلیو سوٹ زیب تن کئے وہ کر دکھایا جو آٹھ سال میں نہ ہوا، اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے، ابھی گھڑی میں دس بجنے میں چالیس منٹ باقی تھے کہ وزیراعلیٰ اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے۔

    نو بجکر چالیس منٹ میں مراد علی شاہ ایوان کے اندر داخل ہوئے تو آٹھ سالہ تاریخ کا نیاریکارڈ قائم کردیا۔

    وزیراعلی کی آمد کے ساتھ ہی پچپن اراکین بھی اسمبلی پہنچ گئے، سندھ کی آٹھ سالہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کورم وقت سے پہلے مکمل ہوا۔

    اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا تو پیپلزپارٹی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا ایوان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

  • آلائشیں پڑی رہنے کی شکایات مل رہی ہیں، بلدیاتی نمائندے کام بہترانداز میں کریں،مراد علی شاہ

    آلائشیں پڑی رہنے کی شکایات مل رہی ہیں، بلدیاتی نمائندے کام بہترانداز میں کریں،مراد علی شاہ

    وزیراعلی سندھ نے گڑھی خدا بخش سے کراچی پہنچتے ہی ہدایت جاری کردی کہ شہر میں آلائشیں پڑی رہنے کی شکایتیں مل رہی ہیں۔ بلدیاتی نمائندے اس کو بھر پورطریقے سے سنبھالیں۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ گڑھی خدا بخش میں اہل خانہ کے ساتھ عید منا کر واپس کراچی پہنچ گئے، انکا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے بارڈٖر پر تعینات فورسز کو مزید بہتربنانے کی حکمت عملی بنارہے ہیں، امن وامان کی صورتحال اب بہتر ہوئی ہے ۔ سرحد پر جن آلات کی ضرورت ہے وہ مہیا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عید امن اور خیر سے گزری، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    دوسری جانب عید کے دوسرے روز بھی قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا مناسب بندوست نظر نہیں آرہا، گلی محلوں میں آلائشیں پڑی رہنے سے سخت تعفن پھیل رہا ہے۔

    کئی علاقوں میں لوگوں کو شکایت ہے کہ بعض انتظامی اہلکار آلائشیں اٹھانے کےلئے رقم کامطالبہ کررہے ہیں۔

  • ایم کیوایم کے غیرقانونی دفاتر ہرصورت مسمار ہونگے، مراد علی شاہ

    ایم کیوایم کے غیرقانونی دفاتر ہرصورت مسمار ہونگے، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے غیرقانونی دفاتر ہر صورت مسمار ہونگے، انہوں نے رات گئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رات گئے اچانگ پرائیوٹ گاڑی میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور اسی دوران انہوں نے شہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے نکلا ہوں، جب تک شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں دورے کرتا رہوں گا۔

    وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کے وہ دفاتر جو ناجائز تعمیرات تھے، انھیں گرایا جا رہا ہے، 22 اگست کے واقعے کے بعد امن و امان سے متعلق خدشات تھے، انھی خدشات کے پیش نظر کاروائی کی جارہی ہے۔

    وزیراعلٰی نے کہا کہ ان کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیاد ریلیف فراہم کرنا اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کا فوری حل نکالنا ہے۔

    وزیر اعلی نے ملیر مرغی خانہ کے نزدیک نشنل ہائی پر مرمتی کام کا معائنہ بھی کیا اور پان فروش کو بلا کر ترقیاتی کام کی رفتار کی معلومات لی، اسی دوران قائد آباد پل پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی پولیس موبائل کو واپس بلوالیا اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکار کو جھاڑ پلادی۔

    وزیر اعلی سندھ نے ایس ایس پی ملیر راو انوار کو فون کیا اور خلاف ورزی کرنے والی پولیس موبائل کو وزیر اعلی ہاوس بلوالی۔

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پر اسمارٹ فون گیم اپلیکیشن متعارف

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پر اسمارٹ فون گیم اپلیکیشن متعارف

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر اسمارٹ فون کی گیم ایپلی کیشن تیار کر لی گئی ہے، جس کا نام "سی ایم میسٹرو” رکھا گیا ہے، پپیلز پارٹی کے جیالے محمد سجیل نے یہ گیم اپلیکیشن تیار کی ہے۔

    فونز گیم میں وزیراعلیٰ سندھ کو ان مشکلات کا سامنا ہے، جن سے وہ حقیقی زندگی میں نمٹتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کو گیم مین جن رکاوٹوں سے خود کو بچانا ہے، ان میں کرپشن ، دھاندلی ، غیرت ، دہشت گردی ، رشوت ، سیلاب وغیرہ شامل ہیں۔

    فونز گیم میں مراد علی شاہ سوٹ پہنے ہاتھ میں پیپلز پارٹی کا پرچم لئے ہوا میں اڑتے دکھائی دیں گے اور تمام مسائل اور رکاوٹیں پار کرتے نظر آ ئیں گے۔

    گیمز میں کھلاڑی کو زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو ان رکاوٹوں کو چھونے سے بچانا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی صاف کرنے کیلئے 10روز کی ڈیڈلائن

    وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی صاف کرنے کیلئے 10روز کی ڈیڈلائن

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ اداروں کو صاف ستھرے کراچی کیلئے دس روز کی ڈیڈلائن دے دی، انکا کہنا تھا کہ دو کروڑ سے زائد آبادی کا شہر ایک دو روز میں صاف نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ حسب عادت صبح سویرے آفس پہنچے اور کراچی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری بلدیات کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔


     مزید پڑھیں : شہر کوصاف دیکھنا چاہتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ


    اجلاس میں مراد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹیز کو دس دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں دھلتے دیکھی ہیں، کراچی ضرور صاف ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ دو سو چالیس گھنٹوں میں کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں، بلدیاتی نمائندوں کو صاف ستھرا شہر دینا چاہتے ہیں، کراچی کو پہلے جیسا صاف ستھرا کردیں گے

    وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد سڑک پر آج سے مرمتی کام شروع ہونے اعلان بھی کیا جبکہ  صرف شہر کے گلی کوچے نہیں ساحل بھی گندگی سے پاک کرنا کا حکم دیا۔


     مزید پڑھیں : کراچی کا کچرا صاف کرنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ


    دوسری جانب وزیراعلی مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ سے اختلاف نہیں، کسی جماعت کے جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی رعایت نہیں، پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کےخلاف نہیں ، سندھ کے نئے شاہ نے ناراض جیالے ذوالفقار مرزا کو ماضی کا حصہ قرار دے دیا۔

    اس سے قبل بھی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کی تکلیف محسوس کر تاہوں،ملیر کی سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے، شہر میں کھیل کے میدانوں میں بھی کچرا پھینکنے کی شکایات ہیں تاہم کسی گراﺅنڈ میں کچرا پھینکے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔

  • کراچی کا کچرا صاف کرنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

    کراچی کا کچرا صاف کرنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری نثار کے مشن کا علم نہیں میاں صاحب کے وزیر کا ان ہی سے پوچھا جائے مجھ سےاچھی اچھی باتیں کریں۔

    یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے کچرے سے ہاتھ نہیں اٹھایا شہر کو صاف کرنے میں وقت لگے گا۔

    شہر میں برسوں‌ کی گندگی اتنی جلدی صاف نہیں کی جاسکتی،صفائی کا کام چیئرمینوں اور بلدیاتی نمائندوں سے مل کر کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہے اس میں سب کچھ بدل نہ سکا تو سمت ضرور درست کردوں گا میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، مجھے ہر طبقے کی ضرورت ہے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی عوام کا شکریہ جنہوں نے مجھے اون کیا، عوام کی خدمت دن رات کرتا رہوں گا، انشا اللہ مجھے میری ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ  نے وزیروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا اس کی کابینہ سے چھٹی ہو جائے گی۔