Tag: CM sindh qaim ali shah

  • وزیراعلیٰ سندھ کا رابطہ، وزیرِاعظم کی امداد کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ سندھ کا رابطہ، وزیرِاعظم کی امداد کی یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وزیرِاعلیٰ سندھ کے رابطے پر ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے امداد کی یقین دہانی کرادی ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرِاعظم نواز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔

    وزیرِاعظم سے گفتگو کے دوران وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے مدد کی درخواست کی۔

    وزیرِاعظم نے وفاق کیجانب سے مالی امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آتشزدگی کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سےآگاہ کرے۔ وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

  • میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لے، قائم علی شاہ

    میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لے، قائم علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کوسنجیدگی سے نہ لے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے انتظامات کاجائزہ لینےکےموقع پروزیر اعلیٰ سندھ نےمیڈیاسےگفتگو میں کہاکہ بات درست نہیں کہ بلاول بھٹو اورآصف زرداری میں کوئی اختلاف ہے، ستائس دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی ہر سال کی طرح ہوگی جس میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں سے کوئی ایک شرکت اور جلسے سے خطاب کرے گا، قائم علی شاہ نےکہاکہ میڈیا مخدوم امین فہیم کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لے، وہ اس وقت بھی پیپلز پارٹی کے صدر ہیں ۔

  • سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سمیت چار رکنی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپور پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس انتیس پر کوئی بھی آرڈر جاری نہ کریں الیکشن کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔

    الیکشن کمیشن نے احکامات تحریری طور پر الیکشن ٹریبونل کراچی کو بھجوادیا۔ خیرپور کے حلقہ پی ایس انتیس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے شکست حاصل کرنے والے امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل میں کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں، قائم علی شاہ

    سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں جو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں وہ معصوم لوگوں کی ہیں واقعے کی تحقیقات کرارہے ہیں اگر سندھ پولیس ملوث ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے۔

    وزیر اعلیٰ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ مسخ شدہ لاشیں کون پھینک رہا ہے اگر پتا ہوتا تو اس کی تحقیقات کیوں کراتے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں کی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں اور بلدیاتی قانون پر اعتراض نہ کرتے تو اب تک انتخابات ہوچکے ہوتے۔

  • رائس ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

    رائس ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کوفوری طورپرحل کرنے کے لئے صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان  نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  سے ملاقات کی، اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان سے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے چاول کی کاشت کوفروغ دینے۔

    کاشتکاروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور چاول کی برآمدات میں اضافے کوممکن بنایا جاسکے گا ۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کو وفاقی سطح پر حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ ملائشیا کو دو لاکھ ٹن پاکستانی چاول برآمد کرنے کے لئے حکومت کو کام کرناہوگا۔

  • سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھرتی کے اختیارات واپس مل گئے

    سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھرتی کے اختیارات واپس مل گئے

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکاری محکموں میں بھرتی کےلئے منظور کی جانےوالی سمری واپس منگوالی، گریڈ سترہ اور اوپرکےملازمین بھرتی کرنےکا اختیار سندھ پبلک سروس کمیشن کو واپس مل گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےگزشتہ روز سرکاری محکموں کی تمام ملازمتوں کے اختیارات متعلقہ محکموں کےسپرد کرنےکے احکامات جاری کئے تھے۔

    تاہم آج جاری کئے گئے احکامات کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ تک ملازمین کی بھرتی کا اختیار محکموں کےپاس رہے گاجبکہ گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کےملازمین کی بھرتی کا اختیار سندھ پبلک سروس کمیشن کو واپس کردیا گیا۔

  • ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری کاوزیراعلیٰ سندھ کوخط

    ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری کاوزیراعلیٰ سندھ کوخط

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے وفاق سے کوٹے کی بات کرنے والے وزیر اعلی سندھ پہلے سندھ میں نافذ کوٹہ سسٹم کو منصفانہ بنائیں۔

    سندھ میں کوٹہ سسٹم کی خلاف ورزی پر ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا، بابر غوری کہتے ہیں وفاق سے سندھ کے کوٹے کی بات کرنے والے پہلے سندھ میں نافذ کوٹے کو منصفانہ بنائیں، سندھ میں کوٹہ سسٹم پر عمل در آمد نہ ہونے سے شہری علاقوں سے زیادتی ہورہی ہے ،بابر غوری نے وزیر اعلی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ میں کوٹہ سسٹم کے حوالے سے ہونے والی ناانصافیاں ختم کروائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ نےوزیراعظم نوازشریف کو خط ارسال کیا تھا، جس میں کہا کہاگیاہےکہ وفاقی اداروں میں سندھ کےکوٹےپر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، وزیر اعلی سندھ نے اپنے خط میں وفاقی بیوروکریسی میں سندھ کا کوٹہ آئین کے مطابق پر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو آبادی کے تناسب سے جائز حق دیاجائے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اکیس نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے فول پروف انتظامات اور عمران خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے اور منتظمین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    دوسری جانب سے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے پی ٹی آئی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر عارف علوی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری کو ٹیلی فون کرکے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کے لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی بلکہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء نادراکمل لغا ری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں اسٹیٹس کو کی جماعتوں کے مدمقابل آگئی ہے، جس سے پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

  • وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنرسندھ سے ملاقات

    وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی گورنرسندھ سے ملاقات

    کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی بلدیات وزیر شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن سے امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا،اور مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور تمام سیاسی اکائیوں میں بھی امن وامان کی صورتحال پر اتفاق موجود ہے ۔

    وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا ۔

    گورنر نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا حب ہے ، جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو سہولتیں پہنچائی جائیں۔

  • وزیرِاعلٰی نے خوراک کا قلمدان بھی سنبھال لیا

    وزیرِاعلٰی نے خوراک کا قلمدان بھی سنبھال لیا

    تھر: غذائی قلت سے اموات کے بعد جام مہتاب حسین ڈہر سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لے لیا گیا، یہ وزارتِ بھی وزیراعلٰی قائم علی شاہ چلائیں گے، ان کے پاس اب انیس وزارتیں ہیں ۔

    جام مہتاب سے وزارتِ خوراک کا چارج واپس لینے کے بعد قائم علی شاہ کے پاس محکمو ں کی تعداد انیس ہوگئی اس کے علاوہ مختلف بورڈز کے بھی سربراہ ہیں، وزیرِاعلی پنجاب میں شہباز شریف اور شا ہ صاحب کے درمیان اختیارات اپنے ہا تھ میں رکھنے کا مقابلہ جا ری ہے۔

    شہباز شریف کے پاس بھی خاصی وزارتیں ہیں جبکہ قائم علی شاہ صاحب  کے پاس داخلہ، خوراک، انڈسٹریز اینڈ کامرس ،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو، کول اینڈ انرجی، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ، کھیل و امور نوجوان،اوقاف، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ، وزارت قانون، لینڈ یوٹیلائزیشن ، سندھ روینیو بورڈ ، ثقافت وسیاحت ، سندھ ایجوکیشن ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سمیت دیگر وزارتیں شامل ہیں۔

    شہباز شریف اور قائم علی شاہ درمیان وزارتیں اپنے پاس رکھنے کے مقابلے کا فاتح کو ن قرار پائے گا لیکن اکیاسی برس کی عمر میں وزارت امور نوجوانان کی وزارت کے حا مل وزیر کا ریکارڈ ٹوٹنا فی الحال مشکل دکھائی دیتا ہے