Tag: CM sindh statement

  • ‘سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی’

    ‘سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی’

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما خرم شيرزمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی اور سندھ کے گلی کوچوں سے کچرے کی طرح پی پی کو صاف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کےبیان پرپی ٹی آئی رہنما خرم شيرزمان نے درعمل دیتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ کےدعوےایسےہی ہیں جیسے13سال میں سندھ کی ترقی، مرادعلی شاہ تیاررہیں ہمارا بھی گرینڈ سرپرائز تیار ہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پی پی کےایک درجن سے زائداراکین تبدیلی پسندامیدواروں کےساتھ ہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنےالوداعی دورےکررہےہیں، سندھ میں مزیدمیرجعفرکی حکمرانی نہیں چل سکتی، اومنی گروپ کے منشی کے سارے راستےاب بندہوچکےہیں، سندھ کےگلی کوچوں سےکچرےکی طرح پی پی کوصاف کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام آئین کے مطابق الیکشن کراناہے ، انشااللہ 3مارچ کو الیکشن آئین کےمطابق ہوجائیں گے، ہم اپنے امیدوار منتخب کرالیں گے، 3تاریخ کاانتظار کریں سرپرائز پہلے نہیں بتایاجاتا،

  • رینجرز آپریشن کے خلاف دھرنا ہوگا، الطاف حسین

    رینجرز آپریشن کے خلاف دھرنا ہوگا، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن کے خلاف ایم کیو ایم وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دے گی، دھرنے کی تاریخ کا اعلان رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    نائن زیروپر خطاب میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرزنے ایم کیوایم کے سیکٹر انچارجز اوریونٹ انچارجز کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے،اس اعلان پر وزیراعلیٰ یا عدلیہ نے نوٹس نہیں لیا۔

     الطاف حسین نے کہاکہ تشدداورماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے پرامن دھرنادے گی ۔رابطہ کمیٹی جلد دھرنے کی تاریخ کااعلان کرے گی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورسندھ اسمبلی رینجرز کو صوبے سے ہٹانے کے لیئے بل پاس کریں۔

    الطاف حسین نے ایف آئی اے کو پولیس کے اختیارات دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے خصوصی اختیارات کل نواز شریف کے خلاف ہی استعمال ہوں گے جیسے نواز شریف کی بنائی گئی خصوصی عدالتوں نے ان کو سزائیں دیں۔

  • الطاف حسین نے وزیرِاعلیٰ سندھ کے بیان کو درست قرار دے دیا

    الطاف حسین نے وزیرِاعلیٰ سندھ کے بیان کو درست قرار دے دیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایف آئی اے کو سندھ میں اضافی اختیارات دینے کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کے بیان درست قرار دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم وزیرِاعلیٰ سندھ کے اس جرات مندانہ موٴقف کی بھرپور تائید کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ کا یہ کہنا بھی درست ہے کہ صوبوں کے خلاف اس قسم کی ناانصافیوں اور مداخلت کو روکنے کیلئے مناسب قانون سازی ہونی چاہیے۔

    الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دلایا کہ اگر وہ ایف آئی اے کو سندھ میں اختیارات دینے کے کالے قانون کے خلاف عدالت میں گئے توایم کیوایم ان کے ساتھ ہرقسم کاسیاسی، قانونی اوراخلاقی تعاون کرے گی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے ساتھ گزشتہ 68سالوں سے ایک کالونی جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔