Tag: CM sindh

  • ہم کے الیکٹرک کے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں، مولا بخش چانڈیو

    ہم کے الیکٹرک کے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم کے الیکٹرک کےنہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہیں، کراچی میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہونے والے احتجاج کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    حیسکو اور کے الیکٹرک عوام دشمنی پراترے ہوئے ہیں، کراچی میں لوگ نکلے اس کا کے الیکٹرک کے ارباب اختیارکو نوٹس لینا چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیسکو کے انچارج وزیراعظم سے بھی دو ہاتھ آگےہیں، انہیں صرف راناثناء اللہ ہی پہچانتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم پنجاب میں سرگرم ہونا چاہتےہیں۔

    پنجاب ہماراگھر ہے، ہم پنجاب فتح کرنے نہیں گئے نہ ہی ایسی سوچ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے نوازشریف کو اچھی امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں، سندھ میں ن لیگ کہاں ہے؟

    کراچی آپریشن اور کے فور منصوبے کےفنڈز ابھی تک نہیں ملے، ہم احتجاج کرتے کرتے تھک گئے لیکن وفاق نے سندھ کو این ایف سی نہیں دیا۔

  • فاروق ستار کی گرفتاری کامجھے علم نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ

    فاروق ستار کی گرفتاری کامجھے علم نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بارے میں‌مجھے کچھ علم نہیں‌ ہے،البتہ میں یہ جانتاہوں کہ عدالت نے فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جو کچھ ہوا اس کا مجھے علم نہیں ہے،واقعہ رات دیر گئے رونما ہوا تھا، میرا خیال ہے کہ پولیس نے فاروق ستار کوعدالت حاضری کے لیے روکا ہوگا،تاہم اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ عدالت نے پولیس کوفاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے،انہیں کہا گیا تھا عدالت میں پیش ہوں یا ضمانت کرالیں.

    ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی گرفتاری اور ایک گھنٹے بعد رہائی

    واضح رہے کہ گذشتہ شب سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار کی ڈرامائی گرفتاری اور ایک گھنٹے بعد رہائی عمل میں‌ آئی تھی. ان کی گرفتاری جب عمل میں‌آئی جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد پی آئی بی کالونی میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے،انہیں پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر گرفتار کرلیا گیا تھا،بعدازاں انہیں ایک گھنٹے بعد رہا بھی کردیاگیا تھا.

  • گرین لائن منصوبے میں 21 ہزار درخت اگائے جائیں گے

    گرین لائن منصوبے میں 21 ہزار درخت اگائے جائیں گے

    کراچی: وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں گرین لائن بسوں کے منصوبے کا جائزہ کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکمے کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہربس اسٹاپ کے ساتھ پبلک بیت الخلا بنا رہے ہیں، گارڈن ویسٹ پرگرین لائن کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گرین لائن منصوبے پراجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرٹرانسپورٹ ناصر شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو،چیف سیکریٹری رضوان میمن سمیت پرنسپل سیکریٹری ،پلاننگ ڈیولپمنٹ گرین لائن منصوبے اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو صالح فاروقی نے بریفنگ دی، انہوں نے مراد علی شاہ کو بتایا کہ ہربس اسٹاپ کے ساتھ پبلک بیت الخلا بنا رہے ہیں، گارڈن ویسٹ پرگرین لائن کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جا رہا ہے، بس اڈہ سرجانی ٹاؤن پر ہوگا.

    مزید پڑھیں:کراچی: گرین لائن میٹرو بس کے روٹ میں توسیع کا فیصلہ

    منصوبے کی تکمیل کے لئے 7321 درخت کاٹ رہے ہیں تاہم صالح فاروقی نے وزیراعٰلی سندھ کو یقین دھانی کروائی کہ ایک درخت کٹ رہا ہے تو اس کی جگہ 3درخت لگائیں گے،اس منصوبے کو سرسبز و شاداب بنا یا جا رہا ہے، منصوبےکی تکمیل تک 21ہزاردرخت لگا چکے ہوں گے.

  • وزیراعلیٰ سندھ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں، وسیم اختر

    وزیراعلیٰ سندھ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگ کچی آبادیوں میں چائنہ کٹنگ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں پھر کسی اور کی بات کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں وہ جس پولیس افسر کو ہٹاتے ہیں وہ دوسرے دن واپس آجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے کام کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کے لوگ کچی آبادیوں میں چائنہ کٹنگ کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کر کے انہیں ایک اسکیم بناکردی تھی اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو بھی اسکیم سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس کے بعد 26دسمبر 2016 کو وہ سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی تھی لیکن سمری وزیراعلیٰ کے پاس اب تک پڑی ہے ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : میئر کراچی کو اختیارات دے کر چائنا کٹنگ کا رواج زندہ نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے میئر کراچی کے پریس کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت ایسے اختیارات کسی کو نہیں دے سکتی جس کے ذریعے شہر میں چائنا کٹنگ کا رواج دوبارہ زندہ ہو جائے۔

    مزید پڑھیں : صفائی مہم، میئر کراچی کو 100 نمبر دیتے ہیں، رابطہ کمیٹی

    ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی نے 100 دن کی صفائی مہم میں صرف ایک دن صفائی کا کام فوٹو سیشن کے لیے کیا اور بقیہ ننانوے دن اختیارات کا رونا روتے رہے۔

  • انجینئرز کام کریں ورنہ گھر بھیج دیے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ کی وارننگ

    انجینئرز کام کریں ورنہ گھر بھیج دیے جائیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ کی وارننگ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی سندھ کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت، مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےکام سےمطمئن نہیں ہوں، آپ لوگ اپنے اندرخدمت کا جذبہ پیدا کریں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سےمتعلق اجلاس وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے63 منصوبے مکمل نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ بہت برداشت کیا ہے اب افسران کے خلاف ایکشن لوں گا، آپ لوگ اپنے اندرخدمت کا جذبہ پیدا کریں.

    انہوں نے اظہارِ خفگی کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی کےمختلف محلوں کی نکاسی آب کے منصوبے بھی تاحال نامکمل ہیں،مجھے ایک مہینے میں مٹھی کے منصوبے مکمل چاہئیں ،2007میں شروع ہونے والا تھرمیں پانی کا منصوبہ بھی تاحال مکمل نہیں ہوا ہے،انجینئرزکام کریں ورنہ نئے انجینئرزبھرتی کرکے ان سےکام لوں گا.

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دی گئی کہ بجلی نہ ہونےسے تھر کا پانی کی فراہمی کامنصوبہ فنکشنل نہیں ہوسکا ہے،لاڑکانہ میں1460 ملین سے 6 نئے پمپنگ اسٹیشن لگا نے ہیں، لاڑکانہ شہرمیں نکاسی آب کا پانی سڑکوں پرنہیں بہہ رہا ہے، بدین کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال مکمل ہے، جبکہ 75 ملین سے بدین اور گولارچی سڑک ایک ماہ میں مکمل ہوگی.

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ، آپ اپنے کام کو مزید بہترکریں،میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےکام سےمطمئن نہیں ہوں، آپ لوگ اجلاس میں مکمل تیاری کرکے آیا کریں.

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر فیاض بٹ کو بذات خود ہرمنصوبے کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدرات ایک اور اجلاس میگا پراجیکٹس کے حوالے سے منعقد ہوا، اجلاس میں مراد علی شاہ کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرجاری کام کے حوالے سے بریفنگ بتایا گیا کہ سب میرین چورنگی انڈرپاس پرکام جلد شروع ہوجائے گا.

    یہ اسکیم 770.411ملین روپے کی ہے،اس انڈرپاس پرکام کے لئے موبلائزیشن شروع ہوگئی ہے، سب میرین پرڈائیورژن روڈ بنانا شروع کردیا ہے،جیسے ہی ڈائیورژن مکمل ہوگی کام شروع ہو جائے گا.

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو پروجیکٹس جلدی مکمل کریں گا اس کو میں انعام دوں گا

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے گولی مارانڈر پاس کاافتتاح کردیا

    انہوں نے ہدایت کی کہ اگلے مالی سال کے لیےبھی اس اسکیمیں بناکے دیں، اگلےسال میں 10 بلین روپےکے مزید پروجیکٹس کرنا چاہتا ہوں جبکہ ڈرگ روڈ انڈرپاس پورشن کا اس سال جون میں افتتاح کروں گا۔

    مزید پڑھیں:کورنگی پل کاافتتاح،وزیراعلیٰ سندھ نےتحقیقاتی کمیٹی بنادی

    یاد رہے کہ کورنگی پُل کےافتتاح کے حوالے سے دلچسپ صورت حال سامنے آئی تھی، کورنگی پُل کےافتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے توعوام نے ازخود پُل کا فیتہ کاٹ کر پُل پرگاڑیاں چلانی شروع کردی تھیں.

  • سیکیورٹی لیپس تھا‘ ممکن  نہیں کہ دھمال کے دوران بجلی بند کی جائے‘ وزیرا علیٰ سندھ

    سیکیورٹی لیپس تھا‘ ممکن نہیں کہ دھمال کے دوران بجلی بند کی جائے‘ وزیرا علیٰ سندھ

    کراچی: وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ سہون میں سیکیورٹی لیپس تھے، خود کش حملہ آوروں کا تعلق سندھ سے نہیں تھا، ایسا کیسے سوچا جاسکتا ہے، دھمال کےدوران بجلی بند کی جائے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سانحہ سیہون پرپالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں خودکش حملہ آور نے سب کو نشانہ بنایا تھا، انہوں نے تسلیلم کیا کہ سیہون سانحہ میں سیکیورٹی لیپس تھے.

    مزید پڑھیں:سیہون دھماکہ: وزیراعلیٰ سندھ کامناسب سیکورٹی نہ ہونے کااعتراف

    انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے سوچا جاسکتا ہے، دھمال کےدوران بجلی بند کی جائے، درگاہ کے داخلی دروازے پر کیمرے کام کررہے تھے، ان ہی ، کیمروں کی مدد سے حملہ آوراور سہولت کاروں کو شناخت کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں کا تعلق سندھ سے نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں:اہم ترین سانحہ سیہون، خودکش حملہ آورکی شناخت کرلی، آئی جی سندھ

    دھماکا 7بجے ہوا جبکہ میرے پاس 7 بجکر4 منٹ پراطلاع آگئی تھی، دھماکے کے آدھے گھنٹے بعد ہی وزیرصحت سیہون روانہ ہوگئے تھے، میں نے خود 3 سے 4 گھنٹےمیں متعدد بارایم ایس سیہون اسپتال سے رابطے میں رہا تھا.

    وزیراعلیٰ ہاوس سے ہی ابتدائی مراحل کوکنٹرول کیا نیوی حکام سےبات کی توانہوں ہیلی کاپٹرفراہم کیا،آرمی چیف نے سیہون کے لیےسی 130طیارے کا انتظام کرایا تھا، بعد ازاں سیہون رات ساڑھے 12 بجے پہنچا تو سیدھااسپتال گیا تھا.

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیہون ایک تعلقہ ہیڈ کوارٹرہے، وہاں50بسترکااسپتال ہے، جبکہ حقیقت کے برعکس یہ کہا گیا 50 کلومیٹرتک کوئی اسپتال نہیں ہے.

    مزید پڑھیں:اہم ترین درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی

    سیہون میں تمام سہولتیں میسرتھیں ، 500 لوگ زخمی ہوئے،500 ایمبولینس تو وہاں نہیں تھیں،اتنا بڑا واقعہ کراچی میں ہوتا تو یہاں بھی مشکلات ہوجاتیں۔

    انہوں نے سیہون اسپتال کےایم ایس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کام انہوں نے کیا ہے،وہ انعام کا مستحق ہے.

  • وزیراعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس میں گیس تقسیم کا معاملہ اٹھائیں گے

    وزیراعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس میں گیس تقسیم کا معاملہ اٹھائیں گے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آئین کے تحت گیس جہاں سے مل رہی ہے، اس پر پہلا حق اس صوبے کا ہے، البتہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد دوسرے صوبوں کو دے سکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ، مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں گیس کی تقسیم کا معاملہ اٹھائیں گے.

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گیس کی تقسیم، قیمت اور ٹیرف کا تعین ای سی سی کا اختیار نہیں ہے، آئین کے تحت گیس جہاں سے مل رہی ہے، اس پر پہلا حق اس صوبے کا ہے، البتہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد دوسرے صوبوں کو دے سکتے ہیں، سندھ کا کیس میں خود لڑوں گا، انہوں نے کہا میں انجینئر کے ساتھ قانون دان کا بیٹا بھی ہوں.

    مزید پڑھیں:گھوٹکی سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئینی تشریح کے لیے سی سی آئی نے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جس کے قانون اور انصاف کے وفاقی وزیر چیئرمین ہیں، وزیراعلیٰ سندھ قانونی وزیر کی حیثیت سےشرکت کریں گے،صوبوں کے وزرا قانون،اےجی اور اٹارنی جنرل شرکت کریں گے.

  • سی پیک کو ہر ممکن سیکیورٹی دیں گے‘ مراد علی شاہ

    سی پیک کو ہر ممکن سیکیورٹی دیں گے‘ مراد علی شاہ

    کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ "سی پیک” بہت اہمیت کا حامل ہے، منصوبوں کی تعمیر کے دوران جو گھر درمیان میں آئیں گے  ان کومتبادل گھر بنا کردیں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پراجلاس معنقد ہوا، مراد علی شاہ نے کہا کہ سی پیک کوسیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.

    سی پیک منصوبے کے لئے قائم کردہ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجرجنرل عابد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس الرٹ رہے توبہترین فرائض انجام دےسکتی ہے جبکہ ہماری فورس بھی سی پیک پرسیکیورٹی فراہم کرے گی.

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر2ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات ہوں گے،سیکیورٹی کے لئے 1023 پولیس اہلکار تعینات ہو چکے ہیں اےڈی خواجہ نے کہا کہ محکمہ پولیس نے 977پولیس اہلکاروں کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

    مزید پڑھیں:کراچی سرکلرریلوے سمیت دیگرمنصوبے سی پیک میں شامل

    یاد رہے کہ گذشتہ سال چینی حکام نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سندھ کے تین ترقیاتی منصوبوں کراچی سرکلر ریلوے، کیٹی بندر اور خصوصی اقتصادی زونز کے پروجیکٹ کو سی پیک میں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دی تھی۔

  • افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

    افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

    نوابشاہ : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں شہید بینظیر بھٹو یونی ورسٹی کے سالانہ کانوکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیہون دھماکے کی تحقیقات کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملی۔

    دھماکے کےالزام میں متعدد افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد بتانا ابھی مناسب نہیں ہوگا۔

    گرفتار افراد سے تحقیقات کرکے ہی اصل ملزمان تک پہنچا جائے گا،واقعے میں ملوث جو بھی ہوگا اسے کڑی سزا ملے گي انسانیت کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑےگا، سرحد پار سے آنیوالے لوگوں کیلئے سیکیورٹی نہایت سخت کردی گئی ہے، غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا۔

  • اسپیشل بچوں کےبہترمستقبل کےلیےہرممکن تعاون کریں گے‘وزیراعلیٰ سندھ

    اسپیشل بچوں کےبہترمستقبل کےلیےہرممکن تعاون کریں گے‘وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ حکومت سندھ اسپیشل بچوں کی ہرطرح سپورٹ کےلیےتیار ہے،امید ہےکہ سول سوسائٹی بھی اس حوالے سےاپنا کردار ادا کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےخصوصی افراد سےمتعلق نمائش کا افتتاح کیا،اس موقع پرانہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمائش اسپیشل بچوں کےٹیلنٹ کو سامنے کےلیےاچھا پلیٹ فارم ہے۔

    مرادعلی شاہ نےکہاکہ اسپیشل بچوں کےبہترمستقبل کے لیےہر ممکن تعاون کریں گے،انہوں نےکہاکہ امید ہےسول سوسائٹی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    مزید پڑھیں:شاہد آفریدی اسپیشل بچوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنے پہنچ گی

    خیال رہےکہ معروف کرکٹرشاہد خان آفریدی بھی اسپیشل بچوں کے حوالے سے معقند کردہ سرگرمیوں میں‌ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں‌۔

    واضح رہےکہ گذشتہ سال ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہدخان آفریدی نےذہنی معذور بچوں کےادارے آغوش چلڈرن ہائیر اسکول کا دورہ کر کے مخصوص بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور باسکٹ بال کھیلی تھی۔