Tag: CM sindh

  • اےآروائی نیوز کی کاوش، موہنجوڈرو میں تالاب کو بندکرانے کے احکامات جاری

    اےآروائی نیوز کی کاوش، موہنجوڈرو میں تالاب کو بندکرانے کے احکامات جاری

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نےاےآروائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےموہنجوڈروکی زمین پرمچھلی کےتا لاب کو بندکرانے کے احکامات دے دیئے۔

    پانچ ہزار سال پرانے آثار قدیمہ موئن جورہ کی زمین پر ایک مقامی اسکول کے پی یون نے نہ صرف مچھلی کے تالاب کے لیے کھدائی کی بلکہ اس میں پانی بھی چھوڑ دیا گیا تھا۔

     اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد ٹورزم اور کلچر کی مشیر شرمیلا فاروقی نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری بشیر بروہی کوروانہ کیا اور تحیقات کا حکم دیا۔

     بشیر بروہی نے نہ صرف انکوائری کی بلکہ غیر قانونی تالاب کو مٹی سے پر کرنے کا کام کروایا جو دو سے تین دن میں مکمل ہوجائے گا اور انہوں نے اس غیر قانونی تالاب بنانے والوں کے خلاف مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا، واضح رہے کہ سیکریٹری ٹورزم اور کلچرکا عہدہ گذشتہ دو ماہ سے خالی ہے۔

  • خیرپور میں قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش

    خیرپور میں قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش

    خیر پور : وزیراعلیٰ سندھ  کے آبائی شہر خیرپور کےسیکشن تھانہ اور قبرستان سمیت اہم عمارتوں پرقبضہ مافیا نے ڈیرے جمالئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے شہرخیرپور میں لینڈ مافیانے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا اور یہ سب کچھ انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔

    جس نےکمیشن لیکر سرکاری املاک سستے داموں فروخت کا کاروبار جمالیا۔اب خیر پور میں خیر سے خیر نام کی کوئی چیز نہیں۔

    جس کی مثال اے سیکشن تھانہ ہے۔ جہاں پولیس اسٹیشن کی زمین پر کمرشل پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ریوینیو اور ایریگیشن کے پلاٹوں پر بھی شاپنگ پلازہ کھڑے کرلئے گئے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیا کر رہے ہیں؟  پر لب کسی کے آزاد ہی نہیں۔ شہرکےبےتاج بادشاہ نے زندوں کے ساتھ مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ قبرستان کو کمرشل پلازہ میں تبدیل کرنے کےلئے کرارے نوٹ پکڑ لئے گئے۔

    سول سوسائٹی اور وکلاء نےہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر  لے رکھا ہے اس باوجود  تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے اور سرکار کی نظر میں خیرپور میں سب خیر ہی خیرہے۔

    کسی نے ٹھیک ہی تو کہا ہے کہ سائیں تو سائیں… سائیں کا شہربھی سائیں۔

  • آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے

    آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادئیے

    کراچی : آئی جی سندھ نے پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی فورس بنانے کے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ  غلام حیدر جمالی کو ڈیڑھ ماہ قبل خصوصی فورس کی تشکیل کا حکم دیا تھا،جس پر راحاکل عمل در آمد نہیں کیا گیا۔

    محکمہ پولیس ملک کےمستقبل کو محفوظ بنانے کی بجائے اپاہج بنانے پر تل گیا۔ پولیو رضاکاروں کی حفاظت کیلئے وزیراعلیٰ کے احکامات کو آئی جی سندھ خاطر میں نہ لائے۔

    وزیراعلی نے ڈیڑھ ماہ پہلے آئی جی کو پولیو رضا کاروں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کا حکم دیا تھا۔ جس کیلئے ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی ہدایت کی گئی تھی۔

    لیکن شاید سندھ کے اعلیٰ پولیس افسر نے پولیو رضاکاروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری نہیں سمجھا اور فورس تشکیل دینے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

    جب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں پولیو رضا کاروں پرحملہ ہوا تووزیراعلیٰ سندھ کو بھی یاد آگیا اور آج امن و امان کے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ قبل دئیے گئے حکم کو یاد کرنے لگے۔

    اگر یہ کام پولیو مہم شروع ہونے سے پہلے ہوتا تو شاید صورت حال کچھ اور ہوتی۔

  • وزیرِاعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات

    وزیرِاعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرزکی ملاقات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آج ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران صوبے بھر بالخصوص کراچی میں امن امان کی صورتحال اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سندھ پولیس اور سندھ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اہلکارآئندہ بھی اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور امن امان کو برقرار رکھنے میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

  • ٹمبر مارکیٹ کی بحالی تک متاثرین کےساتھ ہیں ، ڈاکٹرعشرت العباد

    ٹمبر مارکیٹ کی بحالی تک متاثرین کےساتھ ہیں ، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کی بحالی تک حکومت متاثرین کےساتھ کھڑی رہے گی ۔

    کراچی میں آتشزدگی کا شکار ہونےو الی ٹمبر مارکیٹ کے دورے میں متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن ، چیمبر آف کامرس او ر متعلقہ حکام نے گورنر سندھ کو واقعہ کی تفصیلات اور کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ آتشزدگی سے متاثرہ عماروں کی تعمیر و مرمت جلد شروع کر دی جائے گی جبکہ نقصان کے ازالے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جاچکی ہے جو بہت جلد تخمینہ لگا کر اس کی رپورٹ حکومت کو ارسال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی نقصانات کا تخمینہ آج ہی معلوم کرلیا جائے گا۔

  • سندھ اسمبلی وزیرِاعلیٰ کے لئے نیا ہیلی کاپٹرخریدے گی

    سندھ اسمبلی وزیرِاعلیٰ کے لئے نیا ہیلی کاپٹرخریدے گی

    کراچی: سندھ اسمبلی نے آج ہونے والے اجلاس میں وزیرِاعلیٰ سندھ کے لئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہیلی کاپٹر کی خریداری میں 1ارب سترکروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی وزیرِ اعلیٰ کے استعمال کے لئے نیا ہیلی کاپٹر خریدے گی جس میں بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اس نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری میں 15.95 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کے پاس پہلے ہی ایک طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر موجود ہیں جنہیں وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ گاہے بگاہے استعمال کرتے رہتے ہیں۔

    دوسری جانب تھر میں چھ ہزار نئے گھروں کی تعمیر کے لئے سروے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • کارکنان کا قتل: ایم کیوایم کا وزیرِاعلیٰ سے’جاگنے‘کا مطالبہ

    کارکنان کا قتل: ایم کیوایم کا وزیرِاعلیٰ سے’جاگنے‘کا مطالبہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے چنیسر گوٹھ میں اپنے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سندھ حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبر غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ اگر کاروائی نہ کی گئی تو چنیسرگوٹھ دوسرا لیاری بن جائے گا۔

    رابطہ کمیٹی کے ایک اورممبر نے اس موقع پرکہا کہ آخر چیف منٹر کب جاگیں گے کب انہیں شہر کا خیال آئیگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک آپریشن کی نگرانی کرنے والی مانیٹرنگ کمیٹی نہیں بن سکی۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء نے سوال کیا کہ بے شمار مجرمانہ کاروائیوں کے باوجود اب تک رینجرز نے چنیسر گوٹھ میں آپریشن کیوں نہیں کیا؟۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں بیشتر ملزمان کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔

  • وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ  ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات

    کراچی: وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین کی فراہمی اوراس کا چارٹر جلد مکمل کرنے پر گفتگو ہوئی۔

    بحریہ ٹائون کے تعاون سے الطاف حسین کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے آصف علی زرداری نے اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سے سندھ حکومت لطیف آباد حیدر آباد میں پچاس ایکڑ اراضی فراہم کرے گی،سابق صدر نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی کو چارٹر آئندہ ہفتے تک مکمل کیا جائے،رگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت کراچی اور حیدر آباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ الطاف حسین کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کے لیے قانون تیار کررہے ہیں،صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ خالد سومرو کے قاتل کو پکڑ لیا ہے، تاہم پولیس کے پاس دہشت گردوں کے مقابلے میں وسائل کی کمی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام پر آصف زرداری اور ملک ریاض کے شکر گزار ہیں، دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے سیاسی اور ایڈمنسٹریشن بنیاد پر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • جے یو آئی فے کے رہنما کا قتل، وزیر اعلٰی سندھ نے انکوائری کمیٹی بنا دی

    جے یو آئی فے کے رہنما کا قتل، وزیر اعلٰی سندھ نے انکوائری کمیٹی بنا دی

    کراچی: سکھرمیں سابق سینیٹراورجمعیت علمائےاسلام فضل الرحمان گروپ سندھ کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹرخالدمحمودسومرو قاتلانہ حملےمیں جاں بحق ہو گئے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی سکھر کی سربراہی میں واقعے کی تفتیش کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود سومرو سکھر میں نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    خالد سومرو کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر خالد سومرو جمعے کو پیغامِ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے سکھر پہنچے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھارت نفری مدرسے اور ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

    جے یو آئی سیکرٹری جنرل سندھ ڈاکٹر خالد سومرو کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے اپنے پسماندہگان میں بیگم، تین بیٹیاں اور چھ بیٹے چھوڑے ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمودکی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے مدرسے اسلامیہ اشاعت القرآن میں ادا کی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر خالدمحمودسومرو کےقتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کی سربراہی میں تین ایس ایس پیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

  • گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    کراچی: گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب نے کراچی میں باجوڑایجنسی کی چھبیس کم سن بچیوں کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے۔

    گورنرخیبرپختونخواہ نے کم سن بچیوں کی کراچی میں موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کی ہے اورکہاہے کہ یہ کم سن بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں ان بچیوں کو کسی ادارے یافردکے حوالے نہیں کیاجائے.

    گورنرخیبرپختونخواہ نے مذیدبتایاکہ ضرورت پڑنے پرتحقیقاتی ٹیم بھی کراچی بھجوائی جائیگی تاکہ اس بات کاپتہ چلاسکیں کہ یہ بچیاں یہاں پرکس طرح پہنچی ہیں۔