Tag: CM Usman Buzdar

  • عدم اعتماد کی باتیں صرف دل بہلانے کیلئے ہیں، شیخ رشید

    عدم اعتماد کی باتیں صرف دل بہلانے کیلئے ہیں، شیخ رشید

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اپوزیشن اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن کوعلم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کررہے ہیں، اپوزیشن کے ناعاقبت اندیش عناصر نےعدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں منفی سیاست والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کیلئے100ملین فنڈ اجراء کا لیٹر دیا، شیخ رشید احمد نے فنڈز کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

  • مری سانحہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، عثمان بزدار

    مری سانحہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں مری میں پیش آنے والےافسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں جو افسر بھی قصور وار نکلا اس کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا، ذمہ دار کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی جارہی ہے، اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

    قبل ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان میں کہا ہے کہ مری واقعہ کی انکوائری کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مری واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

    کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ، بارشوں اور دیگر واقعات کے باعث عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔

  • پنجاب کو پولیو فری بنانے کا مشن ، انسداد پولیو مہم کا آغاز

    پنجاب کو پولیو فری بنانے کا مشن ، انسداد پولیو مہم کا آغاز

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، مہم کے دوران 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسدادپولیو کی 5روزہ مہم کاآغاز کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نےبچوں کوپولیو ویکسین پلاکرمہم کاآغازکیا ، 5روزہ انسدادپولیو مہم24ستمبرتک جاری رہے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 5سال سے کم عمر کے 1کروڑ68لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک لاکھ 56ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہم کے دوران 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا، پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    بچوں کو قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو ورکرز کیلئےحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسی نیشن میں اپنا کردار ادا کریں۔

    دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے، پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے، کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے۔

  • عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، عثمان بزدار

    عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈیلیور کرنے کا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس آج انتظامیہ اور محکمہ پولیس اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، انتظامیہ اور پولیس کوخود مختاری دینے کی مثال اس سے پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسرآن اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر جانبداری اور قواعدوضوابط کے مطابق فرائض انجام دینااچھے افسر کی پہچان ہے، انتظامیہ او رپولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے۔

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے کیونکہ یہ وقت محنت کرکےعوام کو ڈیلیور کرنے کا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئےعزم اور جذبے سے کام کرنا ہوگا، بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خراب کارکردگی پر افسران سے باز پرس ہوگی، عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آٹھ دسمبر کے بعد تیرہ دسمبر بھی گزر گیا، آر ہوا نا پار مگر لاہور کے عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آرپار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندہ دلان لاہور پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہے، عوام خصوصا ًزندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مینار پاکستان پر حسرتوں کا جنازہ دھوم سےنکلا اورپوری قوم نےدیکھا، گذشتہ روز سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا، اور ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کر دیا، ناکام جلسی پرافراتفری پھیلانے والہ ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے، ان لوگوں نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، خود بیرون ملک بیٹھے ہیں، پی ڈی ایم ملکی ترقی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد آ رہے ہیں: بلاول بھٹو

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن پر اپنےگرد گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستےپر گامزن ہے، کرپشن سےتجوریاں بھرنےوالوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے، جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی، احتساب سےگھبرا کرتماشہ لگانے والی پی ڈی ایم کا احتساب ہو کر رہے گا۔

  • لاہور کی ترقی کیلیے اربوں روپے کے میگا منصوبوں کا اعلان

    لاہور کی ترقی کیلیے اربوں روپے کے میگا منصوبوں کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی کیلئے میگا منصوبوں کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے ان منصوبوں سے شہر کو اس کا حق دیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر9ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزاربیڈ کاجنرل اسپتال بنائیں گے،400بیڈز جنرل،400کارڈ یالوجی،200بیڈز پر بلڈ ڈیزیز کا اسپتال بنے گا، نیا اسپتال ارفع کریم ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی اراضی پر بنایا جائیگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ گنگا رام میں مدر اینڈ چائلڈ کیئراسپتال 4ارب لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے، چلڈرن اسپتال کو یونی ورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا درجہ دیا گیا ہے، چلڈرن یونیورسٹی کیلئے 4ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سروسز اسپتال میں 2ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ہے، اس ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں225بیڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں، لاہور میں جناح اسپتال کے بعد ایک بھی نیا جنرل اسپتال نہیں بنایا گیا،

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، شاہ کام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر فلائی اوور بنائے جائیں گے، دونوں منصوبوں پر تقریباً6ارب روپے لاگت آئے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فیروزپور روڈ پر ایک ارب روپے کی لاگت سے انڈرپاس بنایا جائیگا، ریلوے اسٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک ساڑھے4ارب سے اوورہیڈبرج بنایا جائیگا۔

  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب  کا بڑا فیصلہ

    کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث افسران کو ویڈیولنک پر میٹنگ کا حکم دے دیا اور کہا کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور ایس او پیز اختیار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے متعدد افسران کوویڈیولنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ انتہائی ضروری افسران میٹنگ میں آئیں گے اور نجی اور سرکاری محکموں میں 50فیصد حاضری کویقینی بنایا جائے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے افسران اور عوام ساتھ دیں ، کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور ایس او پیز اختیار کریں۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا وائرس کے630 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پندرہ ہزار 138 ہو گئی۔

    ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور 241، راولپنڈی 100، لیہ 18، منڈی بہاؤ الدین 2، جہلم 4، چنیوٹ 3 اور ملتان میں 42 کیسز ، سیالکوٹ9، پاکپتن 10، سرگودھا 9 ، اٹک 1،جھنگ 3، چکوال 15،لودھراں 1، خانیوال 4 اور فیصل آباد میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنےوالوں کی کل تعداد دوہزار8سو 79 ہو چکی ہے جبکہ اب تک اٹھارہ لاکھ 77ہزار 938 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد98ہزار 34 ہو چکی ہے۔

  • عثمان بزدار کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی  سے ملاقات،  چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق

    عثمان بزدار کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ملاقات، چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں لاہور میں چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا اور سیڈ ڈویلپمنٹ،زرعی شعبے سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں لاہور میں چائنا سینٹر سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا اور سیڈڈویلپمنٹ،زرعی شعبےسےمتعلقہ ریسرچ کوفروغ دینےکافیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ،زرعی تحقیقاتی مقاصدکیلئے 13 ہزار ایکڑ زمین استعمال ہوگی، سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں کیلئے انفارمیشن  ڈیسک بنیں گے اور چینی انڈسٹریزسےمتعلق معلومات ایک ہی چھت تلےمیسرہوں گی۔

    عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ چین کےسرمایہ کاروں کوانڈسٹری لگانےمیں معاونت کریں گے ، صنعتی ترقی کیلئےرہنمااصولوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ صنعت کاروں کےمسائل کےحل کیلئےقابل عمل تجاویزپیش کی جائیں، صنعتی ترقی کیلئےریگولیشن کوجلدحتمی شکل دی جائے، سی پیک سےپاک چین تعلقات کونئی جہت ملی ہے۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کےاستحکام کےلئےاہمیت رکھتاہے، سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتارکو مزید تیز کیا گیاہے، زرعی شعبےمیں گروتھ کےبےپناہ مواقع ہیں، اس شعبے میں چین کےتجربے سےاستفادہ کریں گے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔

  • قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، عثمان بزدار

    قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی، گلگت بلتستان کے عوام نے چوروں اور لیٹروں کا صفایا کردیا۔

     وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جی بی کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    نتائج آنے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، واضح ہوگیا تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے اور شفاف پاکستان کی جیت ہے۔ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے، جی بی کے عوام نے بےمقصد احتجاج کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا، جی بی نے لوٹی دولت بچانے کے لئے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو مسترد کردیا۔

  • آسان شرائط پر  30 ارب روپے کا قرضہ : درخواست گزاروں کیلئے بڑی خبر

    آسان شرائط پر 30 ارب روپے کا قرضہ : درخواست گزاروں کیلئے بڑی خبر

    لاہور : بینک آف پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 30ارب روپے کامیاب درخواست گزاروں کو آسان شرائط پر فراہم کرے گا، جس سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین،خصوصی افراد اورخواجہ سراء مستفید ہوسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 30 ارب روپے کی پنجاب روزگار اسکیم کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا، وزیراعلیٰ آفس میں معاہدے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی جمیل احمد جمیل اوربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔

    تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب کےمہمان خصوصی تھے ، معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب 30ارب روپے کامیاب درخواست گزاروں کوآسان شرائط پر فراہم کرے گا۔

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کی یہ سب سےبڑی روزگاراسکیم ہے، اس سکیم کے تحت قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے ، جس سے کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ روزگاراسکیم کے ذریعے 16لاکھ سےزائد لوگوں کو روزگارملےگا اور لاکھوں نوجوان معاشی طور پر خود مختارہوں گے ، قرضہ واپسی کی شرائط بھی آسان اورقابل قبول ہوں گی جبکہ 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین،خصوصی افراد اورخواجہ سراء مستفید ہوسکیں گے –

    وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا۔