Tag: CM Usman Buzdar

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کی پنجاب کے نئے آئی جی سے ملاقات ،امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے نئے آئی جی سے ملاقات ،امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انعام غنی کو امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کوبہت توقعات ہیں،پولیس کومکمل غیرجانبداربناناہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،دباؤ قبول نہ کیاجائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور غلط کام کےلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے فعال انداز میں کام کرنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا، امید ہے آپ نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے اقدام اٹھائیں گے، ہر کام میرٹ،انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی سبکدوشی کے بعد وفاقی حکومت نے انعام غنی کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران پنجاب میں 5آئی جیز تبدیل کیے جاچکے ہیں، جس کے مطابق کلیم امام سال 2018ء میں تین ماہ کے لیے آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔

    امجد سلیمی 6 ماہ تک آئی جی پنجاب رہے، گزشتہ کئی روز سے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان شدید اختلافات پائے جا رہے تھے۔

  • یو اے ای کے سفیر کی عثمان بزدار کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    یو اے ای کے سفیر کی عثمان بزدار کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یواے ای کے سرمایہ کاروں کو اسپیشل اکنامک زونز اور راوی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیرنے عثمان بزدار کو دورے کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر  حمد عبید الزعابی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دو طرفہ تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ہاؤسنگ،صنعت،تجارتی وکاروباری سیکٹرزمیں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ قریبی رابطوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کورونا کیخلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے کوروناپھیلاؤ روکنے کیلئے بہتر کام کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان،متحدہ عرب امارات کےبہترین دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں پہلی بارپنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونزبنارہےہیں، 2اسپیشل اکنامک زونزپرکام شروع ہے، بہاولپورمیں تیسرےاسپیشل اکنامک زون کاجلدسنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے قریب راوی کنارے نیا شہر بسائیں گے، نئے شہر سے آلودگی اور زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح کامسئلہ حل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے یواے ای کے سرمایہ کاروں کواسپیشل اکنامک زونز اور راوی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی سازگار ماحول ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کئی گنااضافہ کیا، محرم کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ رحیم یار خان میں شیخ زیداسپتال ٹوشروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورے کی دعوت دی ، جس پر عثمان بزدار نے کہا پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔

    سفیر متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کےساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات،خطےکی صورت حال اوردیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    گورنرپنجاب نےمعاشی،اقتصادی شعبےمیں متحدہ عرب امارا ت کےتعاون کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی، ثقافتی،تاریخی نوعیت کی ہیں۔

    چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات،مزیدمستحکم،گہرےہورہےہیں، ہاؤسنگ سمیت دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں۔

    اماراتی سفیر نے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی مضبوطی چاہتےہیں، دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، پاکستان،متحدہ عرب امارات کےدوستانہ تعلقات زیادہ مضبوط ہورہے ہیں۔

  • نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب  کیخلاف ایک اور نئی  انکوائری کا آغاز کردیا

    نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ایک اور نئی انکوائری کا آغاز کردیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف  نئی انکوائری کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام میں نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت پرنئی تحقیقات کاآغازکردیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ٹھیکیداروں کو منصوبوں کا ریکارڈ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ پرگیٹ وےٹولاہورمنصوبےکی بھی تحقیقات شروع کرتے ہوئے منصوبے کی لاگت ڈھائی سے8کروڑ تک پہنچنے پرایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    یاد رہے 12 اگست کو یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40 منٹ پوچھ گچھ کی۔

    نیب نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 12صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں۔

    نیب کا کہنا تھا کہ بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن کی ہدایت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مویشیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت بند کروائے، کرونا وائرس کے باعث عید الاضحیٰ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں، ایس او پیز پر عملدر آمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہوگا اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

  • اپوزیشن نے منفی سیاست کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی، عثمان بزدار

    اپوزیشن نے منفی سیاست کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کورونا پر منفی سیاست کرکے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی، عوام کے تعاون سے کورونا روکنے میں مدد ملی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر کورونا کا پھیلاؤ  روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل ضروری ہے، حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو عید الاضحی کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کےشہری خودکواور دوسروں کوکورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا،

    عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤ ں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر  پر منفی سیاست کرکے قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کا میاب رہی، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کاروزہ رکھ لینا چاہیے۔

     مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وبا میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، اپوزیشن مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا چھوڑ کر بیان داغنے تک محدود رہی۔

  • پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، عثمان بزدار

    پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کوکرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا، اپوزیشن جماعتیں کورونا جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، پاکستان کی بنیادوں کوکرپشن کے’’کورونا‘‘نے کھوکھلا کیا۔

    عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا کے ساتھ کرپشن کاخاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، عوام کے تعاون سے کوروناپربھی قابو پائیں گےاورکرپشن پربھی، عوام بنیادی سہولتوں سےمحروم رہے، کرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کےپاس کوروناسے نمٹنے کا نہیں کرپشن بچانےکاایجنڈاہے، پنجاب حکومت نے کوروناسے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے، اپوزیشن جماعتیں کورونا جیسےقومی مسئلے پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کاہے، عوام کی زندگیوں کےمسئلےپرسیاست چمکانےکی کوشش قابل مذمت ہے، خالی بیان بازی کرنے والے عام آدمی کا دکھ درد کیا جانیں۔

  • کورونا ایمرجنسی : عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کے حوالے کردیا

    کورونا ایمرجنسی : عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کے حوالے کردیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر اپنا ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کے حوالے کردیا ہے، محکمہ صحت ہیلی کاپٹر مریضوں کی منتقلی کیلئے استعمال کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حالت کا نفاذ ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت متعدد اقدامات اٹھارہی ہے،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے احسن اقدام کرتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کے حوالے کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کے حوالے کیا، وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو مریضوں کی منتقلی کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے محکمہ صحت طبی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر  پنجاب کے عوام کی امانت ہے اور ان ہی کی سہولت کیلئے استعمال ہوگا،کورونا سے بچاؤ اور  پیشگی حفاظتی اقدامات میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کورونا سے متعلق مخصوص اسپتال قائم کر چکی ہے، محکمہ صحت کو پہلے بھی ہر طرح کے وسائل دیے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔

  • عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے، عثمان بزدار

    عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں، اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں نہ آئندہ ہونگی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو5سال کا مینڈیٹ دیا ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں نہ آئندہ ہونگی، وزیراعظم عمران خان22کروڑ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے، سابق ادوار میں کرپشن کے وائرس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

  • پنجاب میں معاشی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں، عثمان بزدار

    پنجاب میں معاشی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں معاشی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں، کاروبار میں آسانیاں لانے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    یہ بات انہوں نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کرکے ان کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی کو ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، عثمان بزدار نے کہا کہ کاروبار میں28درجے بہتری روشن معاشی مستقبل کی دلیل ہے۔

    عالمی بینک نے بزنس رپورٹ میں اصلاحات کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان2020میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

    پنجاب میں معاشی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں، کاروبار میں آسانیاں لانے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

    غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • پنجاب میں گریڈ ایک سے چار تک ملازمتوں پر پابندی ختم، سستی روٹی اتھارٹی کا خاتمہ

    پنجاب میں گریڈ ایک سے چار تک ملازمتوں پر پابندی ختم، سستی روٹی اتھارٹی کا خاتمہ

    لاہور : پنجاب میں گریڈ ایک سے چار تک کی ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی، سستی روٹی اتھارٹی کا خاتمہ اور ٹریفک لائسنس فیس میں کمی کے ساتھ جرمانے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو خوشخبری سنادی، گریڈ ایک سے چار کی ملازمتوں پر پابندی ختم کردی گئی، صوبائی فنانس کمیشن قائم، سستی روٹی اتھارٹی ختم، کابینہ نے ٹریفک لائسنس فیس میں کمی اور جرمانے بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 24 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی، کابینہ نے صوبائی فنانس کمیشن کی منظوری دی جس کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے۔

    کابینہ نے سستی روٹی اتھارٹی بند اور اسپیشل آڈٹ کی اجازت بھی دے دی۔ اس کے علاوہ بزدار سرکار نے پنجاب کے بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے بھی بڑی خوشخبری سنا دی۔

    اس سلسلے میں گریڈ ایک سے چار تک کی ملازمتوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب کابینہ نے ٹریفک لائسنس کی فیس کم جبکہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے بڑھانے کی منظوری بھی دی۔

    پنجاب کابینہ نے بارڈر ملٹری رولز میں ترامیم اور راولپنڈی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری دی، کابینہ میں ڈینگی وبا کا معاملہ بھی زیر غور رہا۔

    ڈینگی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے وزراء کو کھلی کچہریاں لگانے اور رپورٹس وزیراعلی سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایات دیں۔