Tag: CM Usman Buzdar

  • بلوچستان کی ترقی بھی پنجاب کی طرح عزیز ہے، سردار عثمان بزدار

    بلوچستان کی ترقی بھی پنجاب کی طرح عزیز ہے، سردار عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی بھی پنجاب کے عوام کی طرح عزیز ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہارٹیکلچر، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے بلوچ بہن بھائیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کا ہسپتال قائم کرے گی اور اس ضمن میں دو ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

    اس موقع پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آکر بہت پیار ملا ہے، ترقی کے سفر میں ہم مل کر آگے بڑھیں گے۔

    بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے سیاحت جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا، مقامی سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔

  • سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری : وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فون پر مبارکباد

    سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری : وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فون پر مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ چونیاں کا ملزم پکڑے جانے پر مبارکباد دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھا جس میں اللہ نے سرخرو کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں گزشتہ دنوں ملنے والی چار بچوں کی لاشوں کے کیس کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کی اس کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا، وزیر اعظم نے سانحہ چونیاں کا ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو مبارکباد پیش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس تھا جس میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک پریس کانفرنس میں سانحہ چونیاں کے سفاک ملزم سہیل شہزاد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

    سفاک ملزم سہیل شہزاد کو لاہور منتقل کردیا گیا، ملزم سہیل شہزاد کو سی ٹی ڈی نے تحویل میں لے لیا، سفاک ملزم کو صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • پاک افغان سرحد پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سردارعثمان بزدار

    پاک افغان سرحد پر شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سردارعثمان بزدار

    لاہور : ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اک افغان سرحد پر شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

    شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فوج کے بہادرسپوتوں نے قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں۔

    شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے فائرنگ سے زخمی جوان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    واضح رہے کہ دیر میں ہونے والے واقعے میں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

    پہلا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا۔ سپاہی اختر حسین کا تعلق بلتستان سے تھا۔ واقعے میں جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

    دوسرا واقعہ دیر میں ہوا جہاں سرحد پر باڑھ لگانے والوں پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، افغانستان کی جانب سے فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوئے۔

  • مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ  پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، عثمان بزدار

    مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھ برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس لاہور میں سکھ برادری کے وفد نے سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

    وفد کی سربراہی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کررہے تھے، وفد نے ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

    وفد کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل میں آپ کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔

    سکھ برادری کو پاکستان میں مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ہے، ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ،مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہےہیں،۔

  • عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے، وہ سادہ انسان ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سادہ انسان ہیں۔

    پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    صرف عوام کا دوست ہی پی ٹی آئی حکومت کا دوست ہوگا، ویڈیو اسکینڈل ہر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ویڈیو پیش نہیں کرسکی ‘ عدالتی فیصلہ آئیں و قانون کے مطابق ہے، پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی۔

    ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں مفت علاج ہوگا ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ہسپتالوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جارہی ہے تاکہ انتظامیہ اپنی کارکردگی پر جوابدہ ہوں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت صحت عامہ پر سالانہ 275ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو ہورہے، ایم ٹی ائی عام آدمی کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔

  • پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان کو دو ٹوک اعلان

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان کو دو ٹوک اعلان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارہی رہیں گے، ان پر عائد کیے جانے والے الزامات میں ذرا بھی سچائی نہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے تجزیہ کار چوہدری غلام حسین سے ملاقات میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    اس حوالے سے تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میری وزیر اعظم عمران خان بات ہوئی تو میں نے ان سے کہا کہ آج کل پنجاب میں افواہوں کا بازار گرم ہے کہ کون وزیر اعلیٰ بنے گا اور کون نہ بنے۔

    ان لوگوں کے مختلف نام سامنے آرہے ہیں جو اس دوڑ میں شامل ہیں، کیا مستقبل قریب میں پنجاب میں وزیر اعلی کی تبدیلی ممکن ہے؟

    جس کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان پر عائد کیلئے جانے والے الزامات کی میں نے تحقیقات کروائی ہیں ان میں ذرا بھی صداقت نہیں۔ اس کے علاوہ بھی اگر کرپشن کے حوالے کسی بھی قسم کی خبر ملی تو اس کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی اس موقع پر صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کی حراست ملزمان کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔

  • سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے۔

    اس سلسلے میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کا انتظام کردیا گیا ہے۔

    ریلیف کیمپس کی نگرانی انتظامی افسران کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مویشیوں کیلئے چارے اور ونڈے کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یاتکلیف کاسامنا نہیں ہونا چاہیے۔

    کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پردنیا کی خاموشی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔

    بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کےلئے جہنم بنا دیا ہے، مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ،کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

  • کشمیری عوام کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردارعثمان بزدار

    کشمیری عوام کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردارعثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عالمی برادری کو سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازچوہدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے۔

    کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو ہر سطح پر رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں۔؎

    آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم سیاہ کی ریلیوں میں شرکت پر پنجاب کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے انمٹ رشتہ ہے، کڑے وقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار اور اعجاز چودھری نے ایل او سی ہر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید فوجی جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

    انہوں نے کہا شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں، وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے، پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

  • کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، سردار عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام

    کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، سردار عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج پوری قوم متحد ہوکر یوم آزادی منا رہی ہے، کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، پاکستانی کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ دنیا کا ہر صاحب ضمیر شخص بھارت کے متنازعہ اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کر چکا ہے۔

    کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں، بھارت نہیں جانتا کہ اس کا سامنا کس قوم سے ہے، ہم سینے میں گولی کھاتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے اور کل بھارت کا ہوم آزادی ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس سلسلے میں کل بروز جمعرات کی شام یوم سیاہ پر ریلی منعقد کی جارہی ہے۔

    تمام پاکستانی کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ قوم ہے شہادت جس کا مطلوب و مقصود ہے، آزادی کی نعمت کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو اس سے محروم ہیں، کل پوری قوم بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔

    آزادی کے لیے ہمارے بزر گوں نے لازوال قربانیاں دیں، قیام پاکستان کے بعد یہ قوم پھر ایک انقلاب آفرین دور سے گز رہی ہے، آج سب سے بڑی ضرورت اتحاد کی ہے۔

  • عبدالستارایدھی مرحوم انسانیت کا فخراور پاکستان کی پہچان ہیں، عثمان بزدار

    عبدالستارایدھی مرحوم انسانیت کا فخراور پاکستان کی پہچان ہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی مرحوم انسانیت کا فخر اور پاکستان کی پہچان ہیں، اس عظیم انسان کی زندگی سماجی خدمت گاروں کے لئے مشعل راہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالستارایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے عمر بھر لوگوں کا دکھ بانٹا اور دکھی انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کی، عبدالستار ایدھی کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے اگر جذبہ صادق ہو تو فرد بھی انسانی خدمت کر سکتا ہے۔

    عبدالستار ایدھی کی روشن شمع سے آج لاکھوں لوگوں کی زندگیاں منور ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کا احساس پروگرام ایدھی کے طرز فکر کا عکاس ہے۔

    پنجاب احساس پروگرام کا مقصد غریب طبقات کی معاونت ہے، احساس پروگرام ایدھی کی خدمت کی روایت کو زندہ رکھے گا۔