Tag: CM Usman Buzdar

  • غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

    غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں چین کے نائب صدر  وانگ کشان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا، دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاک چین تعلقات، سی پیک پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگرشعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق اور اس کے علاوہ پنجاب اور چین کے شہروں کے مابین اشترا ک کار کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلقات دو ملکوں کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے، چین نے بہتر حکمت عملی سے70کروڑ لوگوں کو20برس میں غربت سے نکالا۔

    مزید پڑھیں : چین کے نائب صدر کی پاکستان آمد باعث فخروانبساط ہے، عثمان بزدار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کرینگے، علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی پر چین کا تعاون قابل قدر ہے۔

  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، عثمان بزدار

    پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی لوٹ مارکا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شفافیت کا اعتراف ہرسطح پر کیا جارہا ہے۔

    تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں، ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئےگا،70سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کےدرست اقدامات ملک کی تقدیربدل دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چینی اور گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف12اضلاع میں کارروائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ گندم اورچینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں

  • سانحہ ساہیوال : وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم سے رابطہ: پولیس افسران کی برطرفی کا فیصلہ

    سانحہ ساہیوال : وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم سے رابطہ: پولیس افسران کی برطرفی کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے میں ایڈیشنل آئی جی اور سی ٹی ڈی سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا، آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے، عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو فون کرکے جے آئی ٹی رپورٹ پر اقدامات سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر میں موجود وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حساس اداروں، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ اور دیگر اقدامات سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد سردار عثمان بزدار نے آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی کو معطل کردیا۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی جی باقرالقا، ایڈیشنل آئی جی اظہرحمید کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا اور واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہارعدم اطمینان

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سربراہ رائے طاہر نے وقوعہ تبدیل کرنے کی کوشش کی دیگر پولیس افسران بھی واقعے کو توڑ مروڑ کرپیش کررہے تھے، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کرائم سین کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    اس کے علاوہ حقائق کو مسخ کرنے کیلئے واقعے کے بعد گاڑی میں خودکش جیکٹس اور اسلحہ بعد میں ڈالا گیا۔

  • پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری دے دی، انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقت ور مافیا سے شروع ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں زمینوں پر قبضہ کرنے والی طاقت ور مافیا کے خلاف آپریشن کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کی نشان دہی کر کے کارروائی کریں گے۔

    عثمان بزدار نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے اجلاس میں کہا کہ آپریشن کام یاب بنانے کے لیے تمام ادارے آپس میں رابطہ رکھیں، سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔


    مزید پڑھیں:  پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ‘ عثمان بزدار


    پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا سے واگزار ہونے والی اراضی کو زیرِ استعمال لانے کے لیے بھی منصوبہ مرتب کیا جائے۔

    اجلاس میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن کرنا ہوگا۔

  • آج وفاق مکمل ہو گیا: پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا تبصرہ

    آج وفاق مکمل ہو گیا: پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا تبصرہ

    اسلام آباد: عارف علوی کے تیرہویں صدرِ مملکت کی حیثیت حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاق مکمل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج وفاق مکمل ہوگیا۔

    وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب وزیرِ اعظم عمران خان کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، عارف علوی بہ طورِ صدر پورے پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

    وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا بھی کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب صدر صوبوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار بہ خوبی ادا کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈاکٹرعارف علوی نےصدرپاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا


    واضح رہے کہ آج صدرِ مملکت کی تقریبِ حلف برداری میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ، پنجاب کے عثمان بزدار اور بلوچستان کے جام کمال بھی شریک تھے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن اور مسلم لیگ ن سمیت مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو صدارتی انتخاب میں ہرا کر صدر منتخب ہوئے ہیں۔