Tag: CM

  • صادق سنجرانی کی کامیابی اتحادیوں کی محنت کا نتیجہ ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    صادق سنجرانی کی کامیابی اتحادیوں کی محنت کا نتیجہ ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کی کامیابی انتہائی اہم ہے، کامیابی کے لیے جمہوری اور سیاسی راستہ اپنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صادق سنجرانی کی کامیابی پر سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ رکھا، اس موقع پر اسدقیصر، قاسم سوری، چوہدری غلام سرور اور زبیدہ جلال سمیت فردوس عاشق اعوان ودیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    عشائیے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی اتحادیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے جمہوری اور سیاسی راستہ اپنایا گیا، بی اے پی حمایت پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی مشکور ہے۔ دریں اثنا شرکا کی جانب سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد دی گئی۔

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔

    اپوزیشن ناکام ہو گئی، مولانا نے مریم نواز اور بلاول کو استعمال کیا: فواد چوہدری

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی: وزیراعلیٰ محمودخان

    خیبرپختونخوا حکومت این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی: وزیراعلیٰ محمودخان

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ محمود خان نے پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی صوبے میں مون سون بارشوں کے تناظر میں ہائی الرٹ پہلے سے جاری کر چکی ہے، صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی۔

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا حتمی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا اور عوام کے جان و املاک کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ این ڈی ایم اے بلین ٹری شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، ضلع چترال میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جائیگی، شجرکاری مہم سے ضلع چترال میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ نیو بالا کوٹ سٹی کے مقررہ وقت میں قیام کو یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے خصوصی کردار ادا کرے گی۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم کے ساتھ سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی روک تھام کے لئے ہر قسم تعاون یقینی بنائے گی۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے صوبائی سطح پر حالیہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

  • دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا: وزیراعلیٰ بلوچستان

    دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہ امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور عوام کی حمایت اور تعاون سے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی جانب سے دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے اور محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

    شرپسندوں کے لیے پیغام ہے قوم متحد ہے: وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سٹی تھانے کے قریب لیاقت بازار میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 28 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہل کار بھی شامل تھے۔

  • نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے: صمصام بخاری

    نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے: صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور ان کے حواریوں نے میگا پراجیکٹس کے نام پر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سیدصمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو استعفیٰ دینے اور اسلام آباد مارچ کی دھمکیاں دینے والے پہلے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو کرپشن، بدعنوانیوں اور قومی خزانے پر ڈاکہ مارکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مینڈیٹ دیا ہے، وزیراعظم عوامی امنگوں پر ضرور پورا اتریں گے۔

    دورہ امریکا سے پرچی وزیر اعظم اور حقیقی قائد کا فرق واضح ہوگیا: صمصام بخاری

    ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے شور اور پراپیگنڈے کا واحد مقصد لوٹ مار کی رقم اور اثاثے بچانا ہے، ہماری حکومت اپوزیشن کے کسی دباﺅ میں نہیں آئے گی، لوٹ مار کر کے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہوگی۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عوام نے ملک کو کنگال کر کے دوسرے ملکوں میں بھاگ جانے والے سیاسی بھگوڑوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور کرپشن دو متضاد چیزیں ہیں، شہبازشریف اور ان کے حواریوں نے میگاپراجیکٹس کے نام پر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، شہبازشریف ڈیلی میل کے خلاف جو ڈرامہ کر رہے ہیں ایسی حرکتیں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔

  • 188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

    188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

    حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اتنی برسات میں ہم نہیں کہہ سکتے پانی نہیں ٹھہرے گا، سی ای اوحیسکو کو نظام درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 188 ملی میٹر بارش ہو تو مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔

    انہون نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن بند ہوئے، اتنی برسات میں ہم نہیں کہہ سکتے پانی نہیں ٹھہرے گا۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سی ای اوحیسکو کو نظام کو درست کرنے کی ہدایت کی ہے، انتظامیہ والوں کو ہدایت کی ہے رین ایمرجنسی میں موجود رہا جائے۔

    کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوتاہیاں ضرور ہوئی ہیں، اس کو بعد میں دیکھیں گے، کمشنر حیدرآباد کو کہا ہے حیسکو چیف کو اپنے دفتر میں بٹھائیں، نالوں سے جہاں پانی جاتا تھا وہاں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ حیدرآباد اور سندھ کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور رین ایمرجنسی میں غفلت برتنے پر 6 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی عید الفطر کے موقع پر پاکستانی قوم کومبارکباد

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی عید الفطر کے موقع پر پاکستانی قوم کومبارکباد

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے تشکر اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، آج ہم سب اپنی خوشیو ں میں غریبوں اور کم وسیلہ طبقات کو شریک کریں-

    انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا حقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور عام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہوگا، میرا ایمان ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے اور مستحق اور بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے سے خوشیوں کو چار چاند لگتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں عام آدمی ہی ہماری پالیسیوں کا محور ہے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے، ہمیں چائیے کہ اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور ان لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ آج ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے عظیم والدین اور اہل خانہ کو بھی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    پوپلزئی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں، مفتی منیب الرحمٰن

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عیدالفطر کے موقع پر ہم شہداءکے عظیم اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، تشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبات کو فروغ دیں۔

  • ہمیں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام پر اعتراض ہے: وزیراعلیٰ سندھ

    ہمیں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام پر اعتراض ہے: وزیراعلیٰ سندھ

    سیہون شریف: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں احتساب پر اعتراض نہیں بلکہ سیاسی انتقام پر اعتراض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے کیسز سندھ میں چلائے جانے کے بجائے پنڈی میں چلائے جا رہے ہیں، نیب سندھ میں بھی موجود ہے۔

    نیب راولپنڈی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ، پنگریو شوگرملز کو سبسڈی دیے جانے کے معاملے پر تفتیش کررہی ہے۔

    نیب راولپنڈی نے 20 مارچ کو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 25 مارچ کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی گئی، نیب اعلامیہ کے مطابق جوابات کی روشنی میں ان کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا تھا سوالنامے کے جوابات 2ہفتے میں نیب پنڈی میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سوالنامے اور آج دیےگئے جوابات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے۔

    نیب کے مقدمات اور جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، مراد علی شاہ

    اعلامیے کے مطابق کیس کی انکوائری براہ راست چیئرمین نیب کی نگرانی میں جاری ہے ، نیب کسی دباؤ کوخاطرمیں لائے بغیر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، نیب قانون کےمطابق ہر شخص کا احترام کیا جاتا ہے۔

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمدمہر پر حملہ

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمدمہر پر حملہ

    کراچی: شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پر سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمدمہر پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق علی محمد مہر کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، آئی جی سندھ کاڈیفنس میں سابق وزیراعلیٰ کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    اےایس پی ساؤتھ کراچی کا کہنا ہے کہ علی محمد مہر کے ڈیفنس کے گھر چھ مسلح افراد گھسے،گھریلو ملازم مراد اور اس کے ساتھی کا پوچھا، سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزاحمت کی تو ان پر تشدد کیا، بٹ لگنے سے علی محمد مہر کے سر پر دو ٹانکے لگے ہیں۔

    آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعہ پر ڈی آئی جی ساؤتھ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 6 مسلح ملزمان رکشے میں سوار ہو کر علی محمد مہر کے گھر پہنچے، ملزمان سابق وزیراعلیٰ سندھ کے گھر میں دیوار کود کر گھسے، ملزمان نے اہلخانہ سے یاسین نامی نوکر کا پوچھا اور ملزمان نے گھر میں موجود افراد کو اسلحے کے زور پر غمال بھی بنایا۔

    ملزمان علی محمد مہر کے کمرے میں بھی داخل ہوئے، وہ گھر میں پہلے سے ہی زیرعلاج تھے، ملزمان کے بٹ مارنے سے علی محمدمہر کے ماتھے پر چوٹ آئی، ملزمان کی جانب سے کوئی فائر نہیں کیا گیا، ملزمان گزشتہ روز بھی علی محمدمہر کے گھر آئے تھے۔

    جہانگیرترین مزید آزاد ارکان اڑا لائے، شبیرعلی قریشی اورعلی محمد مہر پی ٹی آئی میں شامل

    پولیس کے مطابق علی محمدمہر کے بیان کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، انہیں طبی امداد کے لیے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 6سے7 لوگ علی محمدمہر کے گھر میں داخل ہوئے، شہر میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہورہی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال پر سندھ حکومت جواب دہ ہے، سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اسپتالوں میں بھی کینسر وارڈ بنائیں گے: وزیر اعلیٰ

    کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اسپتالوں میں بھی کینسر وارڈ بنائیں گے: وزیر اعلیٰ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے اطفال صحت (این آئی سی ایچ) میں بچوں کے کینسر سینٹر کے دورے کے دوران کہا کہ سندھ کے دیگر اسپتالوں میں بھی کینسر وارڈ بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے اطفال صحت (این آئی سی ایچ) میں بچوں کے کینسر سینٹر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے سینٹر میں زیر علاج بچوں سے ملاقات کی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر کا سینٹر چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن چلا رہا ہے، سینٹر 1999 سے کام کر رہا ہے۔ این آئی سی ایچ کے کینسر سینٹر میں 7 ہزار کینسر کے بچے رجسٹرڈ ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ یہ 3 سال کا علاج ہے، اس میں نہ صرف پورے ملک بلکہ افغانستان کے بھی بچے رجسٹرڈ ہیں۔ علاج مکمل طور پر مفت کیا جاتا ہے اور ایک بچے کے علاج پر 4 سے 5 لاکھ کی لاگت آتی ہے۔

    بریفنگ کے مطابق تمام اخراجات پیشینٹ ایڈ فاؤنڈیشن برداشت کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بچوں میں کینسر کے علاج کے لیے ہر قسم کی سہولت مہیا کریں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسپتالوں سے متعلق کورٹ میں ریویو پٹیشن دائر کر چکے، اسپتالوں میں سہولیات کو مزید بہتر کریں گے۔ سندھ کے دیگر اسپتالوں میں بھی کینسر وارڈ بنائیں گے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایچ میں قائم وارڈ کا جائزہ لینے آیا تھا، دواؤں کی قیمتیں بڑھنے سے مسائل بڑھے ہیں لہٰذا بجٹ بھی بڑھائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ کچھ اسپتال ہمارے پاس ہی رہنے دیں، ہم عدالت میں بھی نظر ثانی پٹیشن فائل کر چکے ہیں۔ امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔