Tag: CMPunjab

  • تحریک عدم اعتماد، متحدہ اپوزیشن نے ‘تُرپ کا پتہ’ پھینک دیا

    تحریک عدم اعتماد، متحدہ اپوزیشن نے ‘تُرپ کا پتہ’ پھینک دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن نے ‘تُرپ کا پتہ’ پھینک دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ حاصل کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے مسلم لیگ قاف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا۔

    متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اہم ترین فیصلہ کئے جانے کے بعد اتحادی جماعتوں کےحوالے سےحکومت کے لئےآئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دئیے جارہے ہیں۔

    اسے بھی لازمی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا

    اس سے قبل گذشتہ روز ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر لیگی رکن قومی اسمبلی عابد رضا سمیت 7 ارکان اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    ن لیگی ارکان کا استفسار تھا کہ ق لیگ کو کس حیثیت سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی؟ پنجاب میں ن لیگ بڑی جماعت ہے اور ق لیگ چھوٹی جماعت ہے،عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ہمارا ہونا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد،ایم کیوایم نےاپوزیشن کےسامنےکیامطالبات رکھے؟

    تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن قیادت نے ایم کیو ایم سے ملاقاتیں کی، ان ملاقاتوں میں ایم کیو ایم نے اپوزیشن کے سامنے کیا مطالبات رکھے اے آر وائی نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔

    ایم کیو ایم نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے بلدیاتی اختیارات پر فیصلےکو من وعن عملدرآمد کیا جائے، اس کے علاوہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے معاملات پر مشاورت پر بھی ایم کیو ایم کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی اور شہری علاقوں میں جہاں ایم کیو ایم کی نمائندگی ہے وہاں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ پڑھے لکھے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جائیں اور این ایف سی کی طرح پی ایف سی پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنا آسان نہیں، وزیر اعظم کے  بیان نے افواہوں کا گلا گھونٹ دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنا آسان نہیں، وزیر اعظم کے بیان نے افواہوں کا گلا گھونٹ دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کر دی ہے، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو ان کے منصب سے نہ ہٹانے کا اشارہ دے دیا، انھوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ جتنا کام کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا۔

    عمران خان نے اس حوالے سے واضح کیا کہ عثمان بزدار میڈیا فرینڈلی نہیں ہیں، جس کا انھیں نقصان ہوتا ہے، لیکن وزیراعلی ٰ پنجاب کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی ایک پورا تھاٹ پراسس ہے۔

    وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار

    انھوں نے کہا عثمان بزدار رابطوں کی وجہ سے ایم پی ایز میں بھی مقبول ہیں، عثمان بزدار سے مسئلہ ان لوگوں کو ہے جو خود وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

    وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کو جتنا جانتا ہوں وہ کبھی غداروں کا ساتھ نہیں دے سکتا، ڈاکوؤں کا گلدستہ صرف میری وجہ سے اکٹھا ہے، فلور کراسنگ کا قانون موجود ہے جس پر اراکین ہمیشہ کے لیے سیاست سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، انھیں اہم ٹاسک بھی دیے گئے ہیں، اور ہدایت کی کہ ناراض ارکان سے ملاقات کر کے تحفظات دور کریں، وزیر اعظم نے اعتماد بھی دلایا کہ اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی، ان کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات کا احوال بھی سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ترین گروپ کا مطالبہ وزیر اعظم کو پہنچایا، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ترین گروپ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی چاہتا ہے، تاہم وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ کسی بھی صورت عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کروں گا۔

  • ‘قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی’

    ‘قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے، سیاسی عدم استحکام کی کوشش کرنے والوں کو قوم کھبی معاف نہیں کرے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف مفادات کےلیے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کےدرپےہے، اپوزیشن رہنما یاد رکھیں! انسانیت کی خدمت صرف تقریروں سےنہیں ہوتی، عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے باغی نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا راز کھول دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

    گذشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے رکن خرم خان لغاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یکساں ترقی صوبے کے ہر شہر کے لوگوں کا حق ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں عوام کی خوشحالی کیلئے تین سو ساٹھ ارب روپے مالیت کا ضلعی ترقیاتی پیکج دیا ہے۔

    انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ حزب اختلاف کو صوبے کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔