Tag: CNG Association

  • پیٹرول بحران: سی این جی ایسوسی ایشن کی پمپس کھلے رکھنے کی اپیل

    پیٹرول بحران: سی این جی ایسوسی ایشن کی پمپس کھلے رکھنے کی اپیل

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے سبب سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم سے پمپس کھلے رکھنے کی اپیل کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی انجم وہاب کے مطابق آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پیٹرول کی شدید قلت ہوگئی ہے جس کے سبب لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ انہیں کل پمپس کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کی پریشانی میں کچھ کمی آسکے۔

    واضح رہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے شیڈو ل کے تحت کراچی کے سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے 24 گھنٹوں کے لیے بند ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں: ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم


    خیال رہے کہ شہر میں پیٹرول پہلے ہی نہیں ہے اور آج بروز بدھ  سی این جی کا ناغہ بھی ہے جس سے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی دھچکا لگے گا کیوں کہ پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر منتقل ہوچکا ہے اور کل سی این جی نہ ملنے پر وہ بھی ڈیزل کے حصول کی کوشش کرے گا جو کہ اسے نہیں ملے گا۔

  • سی این جی مالکان نے قیمتوں میں پانچ روپے کااضافہ کا اعلان کردیا

    سی این جی مالکان نے قیمتوں میں پانچ روپے کااضافہ کا اعلان کردیا

    کراچی : سی این جی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا نے دس دسمبرتک سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہ کیا تو سی این جی مالکان از خود قیمتوں میں پانچ روپے کااضافہ کرلیں گے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کا کہنا تھا کہ دس دن بعد سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافے کردیا جائے گا ۔

    شبیر سلیمان جی کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے لگائے جانے والے چار ارب کے ٹیکسوں میں سے ایک ارب روپے کی فوری ادائیگی کرنی ہے۔

    سی این جی مالکان کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگر قیمتوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔