Tag: CNG prices

  • سی این جی قیمتوں میں اضافہ : سندھ اور وفاق آمنے سامنے

    سی این جی قیمتوں میں اضافہ : سندھ اور وفاق آمنے سامنے

    کراچی : سندھ میں سی این جی مہنگی کرنے پر سندھ حکومت نے وفاق سے احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی قیمتوں میں اضافے پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے آگئی ، سندھ حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    صوبائی وزیر اویس شاہ نے مطالبہ کیا کہ دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے، پہلے گیس کی فراہمی معطل کی پھر سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کردی ، نااہل ‏حکومتی فیصلوں سے اس سیکٹر میں بھی بندش اور ہزاروں ملازمین کے بےروزگار ہونے کا خدشہ سر اٹھارہا ہے-

    اویس قادرشاہ کاکہنا تھا کہ گیس بندش کا ڈرامہ قیمتیں بڑھانے کے لئے تھا، سی این جی کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایل این جی مہنگی امپورٹ اور انکی کمیشن مافیا کی ہٹ دہرمی کے باعث یہ کیا گیا ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا؟ کیوں چپ ہیں ان کے سارے ارسطو خان اور معیشت دان جنہیں سب اچھا نظر آتا ہے، پیٹرول، بجلی ،گیس اور اب سی این جی سب میں اضافہ پھر کہتے ہیں غریب کے لئے خان سوچتا ہے!

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کے ریکارڈ بنا دیئے ہیں، وفاق سندھ کی عوام سے ہر روز اربوں روپےلوٹ رہاہے اور دیتا صرف بڑے بڑے بیان ہے، پنجاب میں سی این جی سستی ہے، صرف سندھ میں مہنگی کردی گئی کیا ریاست مدینہ کی حکومت ایسی ہوتی ہے؟

  • صارفین کیلئے اہم خبر ، پٹرول کے بعد  سی این جی کی  قیمتوں میں اضافے کا امکان

    صارفین کیلئے اہم خبر ، پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    کراچی: یکم جولائی سے سی این جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے ، جس کے بعد سندھ میں سی این جی 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا ، کوآرڈینیٹر سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسن نے کہا ہے کہ سی این جی قیمت 10روپے فی کلو تک بڑھ جائے گی اور یکم جولائی سے سی این جی سندھ میں 135روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔

    سمیر نجم الحسن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی ایس ٹی کو بڑھا دیا، آر ایل این جی پر جی ایس ٹی پہلے 5 فیصد تھی اب 17فیصد کردی گئی جبکہ سندھ بھرمیں 90 فیصد اسٹیشنز آر ایل این جی پر منتقل ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے بجٹ میں حکومت کی جانب سے بجٹ سے ایل این جی پر اضافی ٹیکس لگانے سے سینکٹروں سی این جی اسٹیشنز بند ہوجائیں گے اور لاکھوں افراد بے روز گار ہوجائیں گے۔

    غیاث عبداللہ پراچہ نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر دیگر شعبوں کی طرح مقامی گیس سستے داموں دی جائے۔

  • سندھ میں سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائے گا،  ایسوسی ایشن

    سندھ میں سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائے گا، ایسوسی ایشن

    کراچی : سندھ میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی کلوتک ہونےکاامکان ہے ، سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائےگا، غیاث پراچہ نے کہا حکومت سی این جی پرٹیکس سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشنز مالکان ایسوسی ایشن نے سی این جی پر ٹیکس کے ردعمل میں کہا سی این جی کی قیمتوں میں اضافی ٹیکس کے باعث اضافہ ہوا، اضافے کے بعد کے پی میں سی این جی کی قیمت 138روپے 90 پیسے فی کلو ہوگئی۔

    ایسوسی ایشن کا کہناتھا سندھ میں سی این جی کی قیمت125روپےفی کلوتک ہونےکاامکان ہے ، سی این جی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک ہوجائے گا۔

    این جی اسٹیشنز مالکان ایسوسی ایشن نے کہا پنجاب میں سی این جی سیکٹردرآمدی آرایل این جی استعمال کرتا ہے، پنجاب میں ٹیکس میں ہونے والے حالیہ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، درآمدی ایل ا ین جی پربھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پنجاب میں سی این جی قیمت میں اضافے کا تعین ڈیوٹی کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔

    دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین غیاث پراچہ نے کہا سندھ میں قیمت سی این جی کی قیمت 120 سے 125 روپے تک ہوجائےگی، گیس کے فی کلو نرخ میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔

    غیاث پراچہ کا کہنا تھا حکومت سے کہاگیا اور لوگوں کا بوجھ ہم پر نہ ڈالا جائے، سی این جی کی قیمت بڑھنے سے سب کا بجٹ خراب ہو جائے گا، حکومت سی این جی پر ٹیکس سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    انھوں نے کہا پیٹرول کے استعمال سے گاڑی کی دیکھ بھال میں اضافہ ہوتاہے، پیٹرول تو ابھی بھی مہنگا ہے، وقت کے ساتھ اور مہنگا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی نرخ کا نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، جس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوگا۔

    سی این جی سیکٹر کیلیےگیس کی قیمت بارہ سو تیراسی روپےفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ، سیلزٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ بائیس روپے فی کلوگرام تک ہوجائےگا۔

    ریجن ون کے سی این جی صارفین کو گیس سپلائی پر 69 روپے 57 پیسے فی کلو ٹیکس دینا ہوگا، ریجن ٹو کے صارفین پر سی این جی سپلائی 74 روپے 4 پیسے کلو ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔