Tag: CNG station open

  • کراچی : پابندی کے باوجود سی این جی اسٹیشن سے گیس کی فروخت جاری

    کراچی : پابندی کے باوجود سی این جی اسٹیشن سے گیس کی فروخت جاری

    کراچی : شہر قائد میں گیس کے بد ترین بحران کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوگئے لیکن سی این جی اسٹیشنز پر پابندی کے باوجود فروخت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے جبکہ سی این جی اسٹیشن مالکان پابندی کے نوٹیفکیشن کے باوجود گیس فروخت کررہے ہیں۔

    مختلف علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی بڑھا دی، مہنگائی کے مارے شہری صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا ہوٹل سے خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

    صارفین کو گیس فراہمی کیلئے3دن سی این جی اسٹیشن بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، ایس ایس جی سی شہر میں سی این جی اسٹیشن کو مکمل بند کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک بار پھر گیس کا شدید بحران، چولہے ٹھنڈے ہوگئے

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر کے پاس پابندی کے باوجود سی این جی اسٹیشن کھلا ہوا ہے جہاں پر گاڑیوں میں سی این جی کی فلنگ دھڑلے سے کی جارہی ہے۔

  • سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 6 دن بعد کل کھلیں گے

    سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 6 دن بعد کل کھلیں گے

    کراچی : شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز کل بروز اتوار کو کھلیں گے، گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز گزشتہ 6روز سے بند تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل6دن کی لوڈشیڈنگ کے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کھلیں گے، کل صبح 8بجے سے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے کیلئے کھل جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیر سے جمعرات تک سی این جی اسٹیشنز3دن کیلئے بند رہیں گے۔ پیرصبح8سے جمعرات صبح8بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    شہر کی سڑکوں پر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کم دکھائی دی وہیں رکشہ اور ٹیکسی والوں نے بھی شہریوں سے سی این جی بند ہونے پر من مانے کرائے وصول کیے۔

    6دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنے کی خبر پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔