Tag: CNG station strike

  • سندھ میں سی این جی کی لیٹر میں فروخت کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

    سندھ میں سی این جی کی لیٹر میں فروخت کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

    کراچی: سندھ میں سی این جی کی فی کلو کے بجائے فی لیٹر فروخت کرنے کے معاملے پر اوگرا اور سی این جی مالکان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

    آل پاکستان سی این جی اسیوسئیشن کی جانب سے سندھ میں فی لیٹر گیس فروخت کرنے کے فیصلے کو اوگرا نے غیر قانونی قرار دیا ہے، اوگرا کے مطابق سندھ میں پنجاب کے برعکس ملکی ذخائر سے گیس فراہم کی جارہی ہے اس لیے اس کی فروخت فی کلو کے حساب سے ہی ہوگی۔

    وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق سندھ کے سی این جی مالکان کی کچھ روز قبل وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر پیٹرولیم نے سی این جی مالکان کی گیس فی لیٹر فروخت کرنے کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسئیشن کے سرپرست اعلی غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اوگرا آرڈیننس 2009 زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے اب اوگرا سی این جی کی قیمت مقرر کرنے کا مجاز نہیں رہا۔

    لیکن دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمت میں تبدیلی خلاف قانون ہے۔ اوگرا حکام کا یہ بھی کہنا لیٹر کے فارمولے کے تحت سی این جی قیمت 42 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے جبکہ سی این جی مالکان 48 روپے فی لیٹر فروخت کرنے پر بضد ہیں۔

    غیاث پراچہ کا کہا سوئی سدرن گیس کمپنی پبلک ہیرنگ 15 اگست کو ہوگی جس میں یہ سی این جی کی فروخت کا طریقہ کار اور قیمت کا تعین ہو جائے گا۔

  • سیلزٹیکس میں اضافہ ،سی این جی اسٹیشنز کا ہڑتال کا اعلان

    سیلزٹیکس میں اضافہ ،سی این جی اسٹیشنز کا ہڑتال کا اعلان

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے زائد ٹیکس کے خلاف تیس نومبرسے ملک بھر میں سی این جی اسٹیٹشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے.

    ایف بی آر کی جانب سے چار ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کے نوٹس پر سی این جی سیکٹر سراپا احتجاج ہے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح سترہ سے بڑھا کر چونتیس فیصد کرنا ناقابل برداشت ہے، ظالمانہ اقدام کے خلاف تیس نومبر سے صوبے بھر میں ہڑتال کی جائے گی.

    ایف بی آر کے مطابق یہ ٹیکس گزشتہ ایک سال سے ادا نہیں کیا گیا ہے، ٹیکس گیس کی ریٹیل قیمت پر وصول کیا جارہا، جس کے باعث اس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ صدر، وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ سے ایف بی آر کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست ہے.