Tag: CNG stations

  • سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

    سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے تمام سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوئی گیس پریشر میں کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جارہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • نیا شیڈول : سی این جی صارفین کیلئے بڑی خبر

    نیا شیڈول : سی این جی صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں رواں ہفتے دوبارہ سی این جی اسٹیشن بندہوں گے، سی این جی اسٹیشن رواں ہفتے3دن کیلئے بند کر دیے جائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ سے پیر تک72گھنٹوں کے لیے بند کیا جائے گا اور 4مارچ صبح 8 سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

    ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پریشرمیں کم کےباعث سی این جی اسٹیشن بندکیےجا رہےہیں۔

    یاد رہے 14 فروری کو کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن ڈھائی ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیئے گئے تھے اور تمام سی این جی اسٹیشن پر گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد کھول دیے گئے

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد کھول دیے گئے

    کراچی: سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزڈھائی ماہ بعدکھول دیے گئے،سی این جی اسٹیشنز کو یکم دسمبر سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن ڈھائی ماہ کی طویل بندش کے بعد کھول دیئے گئے اور تمام سی این جی اسٹیشن پر گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

    شہر بھر کے سی این جی اسٹیشن پر گیس کے حصول کے لئے صارفین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے 2 روز قبل آر ایل این جی والے سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کردی جائے گی۔

    خیال رہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکم دسمبر سے سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل تھی ، ترجمان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیےگیس فراہمی بند کی گئی۔

  • سندھ میں رواں ہفتے 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

    سندھ میں رواں ہفتے 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

    کراچی: صوبہ سندھ میں رواں ہفتے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا، رواں ہفتے 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ لوکل گیس پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے 3 دن بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔

    دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر منتقل اسٹیشنز بدستور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کردی ہے، دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں کی مہنگی ترین بولیاں وصول کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے دسمبر کے لیے بولیاں طلب کر رکھی تھیں، پی ایل ایل نے ایل این جی کے 6 جہازوں کی بولیاں طلب کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق ایل این جی سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت خریدی جارہی ہے، ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62 سے 13.37 فیصد تک خریدی جا رہی ہے۔

  • سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

    سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

    کراچی : پنجاب اور سندھ میں 1700 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے ، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز زبردستی بند کرائے گئے ، لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔

    غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں 1700 سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے، کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

    چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا حکومت نجی کمپنی کے الیکٹرک کا بوجھ اٹھاکر اور با اثر پاور سیکٹر کو نوازنے کے لئے سی این جی سیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہ مقامی گیس ملتی ہے اور نہ ہی درامد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ، سی این جی سکیٹر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، موسم گرما میں سی این جی کی بندش ناقابل فہم ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں630سی این جی اسٹیشن ہیں، ایس ایس جی سی نے کل سندھ میں سی این جی اسٹیشن 48گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور 35سی این جی اسٹیشن خاموشی سے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشن کوآر ایل این جی پر منتقل ہونے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، کراچی میں 80فیصد منی بسیں ،رکشے ،ٹیکسیاں اور بسیں سی این جی پر چلتی ہیں، سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔

  • سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

    سی این جی صارفین تیار ہوجائیں

    کراچی : سی این جی صارفین آج رات قطاروں میں کھڑے ہونے کے لیے تیار ہو جائیں، آج رات سی این جی اسٹیشنز صرف8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج رات کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سی این جی اسٹیشنزآج رات10بجےسےصبح6بجے تک کھلے رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے. جس سبب لائین پیک سخت متاثر ہے اور انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے منگل رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک 8 گھنٹے کیلئے سندھ بھر میں تمام سی  این  جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جائے گی اور آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی دفتر کے باہر دھرنا  دیا تھا اور سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعددھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔

    سینئر جی ایم ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے 3 سیشنز ہوئے، اسٹیک ہولڈرز کو سسٹم سے آگاہ کیا ہے، ایس ایس جی سی پہلی بار بدترین بحران میں ہے،  اگلے ہفتے سی این جی سیکٹر کے پرانے شیڈول کی بحالی پر بات کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سی این جی سیکٹر ایس ایس جی سی کے ویکیو ایبل کسٹمرز ہیں، سپلائی بہتر ہوتے ہی سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بڑھا دی جائے گی،  سردی کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سی این جی سیکٹر بری طرح متاثر ہے، ایس ایس جی بحران کے دوران ہر اتوار کو سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں آکر احتجاج ختم نہیں کررہے ہیں، ایس ایس جی سی کے ساتھ تعاون کے طور پر احتجاج ختم کیا ہے۔

  • کراچی کے سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

    کراچی کے سی این جی صارفین کے لیے خوشخبری

    کراچی : کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج رات 10سے صبح 6 بجےتک کھلےرہیں گے ، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے آئندہ اسٹیشنز کھولنے  کا فیصلہ گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شدیدسردی میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیا، جبکہ خواتین کے لئے کھانا پکانا امتحان بن چکا ہے تاہم کراچی سمیت سندھ کےسی این جی صارفین کے لیے خوشخبری آگئی ، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات دس بجے سے آٹھ گھنٹے کیلئے کھلیں رہیں گے۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئندہ اسٹیشنزکھولنےکافیصلہ گیس پریشردیکھ کرکیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں گیس بحران پر صنعتکاروں کااحتجاج رنگ لے آیا،ایم ڈی ایس ایس جی سی نے مطالبات منظورکرتے ہوئے گیس کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    پنجاب میں گیس بحران کی وجہ سے صرف برآمدی صنعتوں کو گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ چمڑاانڈسٹری، کیمیکل، نان ایکسپورٹ ٹیکسٹائل، سی این جی انڈسٹری سمیت تمام صنعتوں کوگیس کی فراہمی بند ہے۔

    مزید پڑھیں: سی این جی ڈیلرز کی حکومت کو ایک ہفتے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا کی دھمکی

    یاد رہے 4 جنوری کو سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

    سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے کہا تھا کہ سی این جی کی عدم فراہمی کو بیس دن ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے متعدد ٹرانسپوٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے ٹرانسپوٹروں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔

    خیال رہے سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پیر کی دوپہر تک سی این جی اسٹیشنز بند پڑے تھے جبکہ گاڑیوں کی طویل قطار بھی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لگی رہی۔

    واضح رہے کہ جمعےاور ہفتے کے روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کی جانی تھی، لیکن اتوارکو بارہ گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن کھولے گئے اور صبح سات بجے سے شام سات بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہی، سوئی سدرن کے مطابق گیس پریشر میں بہتری کے بعدآئندہ فراہمی کی جائے گی۔

  • سندھ  میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

    سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

    کراچی :موسم سرما قریب آتے ہی ملک میں گیس کی طلب بڑھ جانے سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید ایک دن بند رہیں گے، سی این جی کی فراہمی اڑتالیس گھنٹے تک بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کااضافہ کردیاگیا، صوبے میں سی این جی کی فراہمی اڑتالیس گھنٹے تک بند رہےگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے اور ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے سندھ میں سی این جی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ میرپور میں کنڈا والی گیس فیلڈ کی سالانہ بندش سے فراہمی معطل رہے گی ۔

    ایس ایس جی سی کے سسٹم میں چار سوایم ایم سی ایف گیس سپلائی کی کمی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ میں سردی بڑھنے پر گھریلو صارفین کی گیس طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے سی این جی صارفین کے لیے بھی گیس 40 فیصد مہنگی کی گئی تھی ، کے پی، بلوچستان میں سی این جی 20 روپے فی کلو جبکہ کمرشل اور تندور کنکشن پر گیس 40 فیصد تک مہنگی دی جائے گی۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سی این جی ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا تھا، غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سی این جی کے لیے گیس کی قیمت بڑھا کر غریب عوام سے زیادتی کی گئی ہے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرکے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، سی این جی بھی تو عوام استعمال کرتے ہیں، نئے نرخ سے سی این جی میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ متوقع ہے، اضافہ 27 ستمبر سے کیا گیا، یہ پیسے عوام سے کیسے وصول کیے جائیں گے

  • سندھ میں سی این جی کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

    سندھ میں سی این جی کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی

    کراچی: سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی درخواست پر سندھ میں سی این جی بندش کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق اب بدھ اور جمعہ کو سی این جی بند نہیں کی جائے گی، اس کی جگہ جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی بند رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گمبٹ گیس فیلڈ میں مرمتی کام کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی تھی جس کے بعد 2 دن کے لیے لگاتار سی این جی اسٹیشنز بند رکھے گئے جس سے شہریوں کو نہایت اذیت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی سپلائی4 روز کیلئے بند

    پنجاب سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی سپلائی4 روز کیلئے بند

    لاہور : پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی چار روز کیلئے بند کر دی گئی، سی این جی کی بندش پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی چار روز کیلئے بند کردی گئی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آج صبح سات بجے سے آٹھ اپریل صبح سات بجے تک اسٹیشنزکوسی این جی کی سپلائی بند رہے گی۔

    سوئی ناردرن نے فیصلے سے سی این جی ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا ہے۔ سوئی ناردرن نے سی این جی ایسوسی ایشن کو بتایا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی مینٹی نینس کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو گیس معطل رہے گی۔


    مزید پڑھیں : پنجاب: سی این جی اسٹیشنز مزید 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ


    سی این جی اسیٹنشنز مالکان کا کہنا ہے کہ اپریل میں سی این جی بندش کا کوئی جواز نہیں۔

    دوسری جانب سی این جی کی بندش پر عوام نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا، ذرائع کے مطابق نیا پاور پلانٹ آزمائشی بنیادوں پر چلانے کیلئے گیس بندکی گئی ہے۔