Tag: CNG stations Closed

  • تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

    تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

    کراچی : سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج (اتوار) صبح سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور اتوار 12 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 13 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دوران تمام کیپٹو پاورز کو بھی گیس سپلائی معطل رہے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے وسط میں ایف بی آر نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 70 پیسے سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا تھا۔

    ایف بی آر نے 200 روپے فی کلو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تھا، فی کلو پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، اس سے قبل فی کلو پر 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔

  • کراچی : سی این جی اسٹیشنز کتنے دن بند رہیں گے؟ شیڈول جاری

    کراچی : سی این جی اسٹیشنز کتنے دن بند رہیں گے؟ شیڈول جاری

    کراچی : ایس ایس جی سی کا گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس کمی کی وجہ سے شہر کراچی کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے دوبارہ 3 دن کے لیے بند کیے جائیں گے، یہ فیصلہ گیس بحران شدت اختیار کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو بھی گیس کمی کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز کی 72گھنٹے بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، کراچی میں اسٹیشنز جمعہ3فروری صبح8سےپیر6فروری صبح8بجےتک بند رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سی این جی، آر ایل این جی اسٹیشنز سے3دن تک گیس فراہمی بند رہے گی، سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے گھریلوصارفین کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔

    اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انڈسٹریز، کیپٹو پاور کو اتوار5فروری صبح8بجے سے24گھنٹے گیس ترسیل بند رہے گی

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری

    کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری کردیا، ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اور مزید دو دن کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی نے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔

    ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی، اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے۔

    ترجمان کے مطابق گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ایس ایس جی سی نے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنےکے لئے سی این جی اسٹیشن کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو5 اکتوبر7 اکتوبر اور9 اکتوبرکو صبح 8بجے سے24 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

  • کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا اعلان

    کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : سوئی سدرن گیس نے ہفتہ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، ہفتہ کی صبح8سے اتوار کی صبح8تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیہ24 گھنٹے کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح8بجے تک گاڑیوں کو گیس کی فراہم نہیں کی جائے گی، مختلف گیس فیلڈز سے گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے۔

    ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے، کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں سوئی گیس کے پریشر میں اچانک کمی آنے سے نہ صرف گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی بلکہ صنعتی علاقوں میں پراسسنگ یونٹس بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

  • گیس کا بحران : سی این جی اسٹیشنز مزید 24گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان

    گیس کا بحران : سی این جی اسٹیشنز مزید 24گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : سوئی سدرن گیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز تک بند کردیئے، اب اتوار کی صبح8بجے گاڑیوں کو گیس کی فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں سوئی گیس بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8بجے کھیلں گے۔

    اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز مزید24گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گیس بحران کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید24گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی این جی اسٹیشنز کل نہیں کھلیں گے، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اب 34کے بجائے58گھنٹے بعد اتوار کی صبح8 بجے کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں سوئی گیس کے پریشر میں اچانک کمی آنے سے نہ صرف گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی بلکہ صنعتی علاقوں میں پراسسنگ یونٹس بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

     کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کے کم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    گیس کی عدم فراہمی کے باعث شہری لکڑی اور مہنگی ترین ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہوگئے، جس کی وجہ سے لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، دوسری جانب دکانداروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

  • ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

    ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

    کراچی : سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کردی گئی، ہفتے کو بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے، صوبے میں سی این جی کی فراہمی مزید اڑتالیس گھنٹے تک بند رہے گی۔

    جس کے باعث جمعہ اور ہفتے کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رکھے جائیں گے، جمعے کو شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن پہلے ہی چوبیس گھنٹے کے لیے بند ہیں۔

    سی این جی اسٹیشن کی مسلسل اڑتالیس گھنٹے بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی گیس سسٹم میں اچانک پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

    اس کے ساتھ گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے کل08دسمبر بروز ہفتہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی۔