Tag: CNG stations

  • نیب کل ڈاکٹرعاصم کا ریمانڈ حاصل کرے گی

    نیب کل ڈاکٹرعاصم کا ریمانڈ حاصل کرے گی

    کراچی: نیشنل احتساب بیورو نے ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کارروائی مکمل کرلی، درج کئےگئےمقدمے میں باقاعدہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزاورپولیس کے بعد نیب نے بھی ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی اورنیب ڈاکٹرعاصم سےتفتیش کرنےکےلئےان کاریمانڈ بھی حاصل کرے گا۔

    نیب نے ڈاکٹرعاصم کےخلاف کیس نمبر231097/15 درج کیا ہے، مقدمہ میں ڈاکٹر عاصم پراربوں روپےکی کرپشن کا الزام عائد کیاگیاہے

    نیب نے یہ کاروائی گزشتہ روزڈاکٹرعاصم کے دو قریبی ساتھیوں کی نیب عدالت میں پیشی کے بعد کی، دونوں ساتھی شعیب وارثی اورزوہیرصدیقی چودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کئے گئے۔

    دونوں ملزمان پرغیرقانونی سی این جی اسٹیشنزکوگیس کنکشن دینےاورکرپشن کا الزام ہے۔

    جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرتے تھے۔

    ڈاکٹرعاصم نوے روز تک رینجرزکے ریمانڈ میں رہے جس کے بعد پولیس نےان کےخلاف دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرنےپرمقدمہ درج کرکےان کاچارروزہ ریمانڈحاصل کرلیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے گشتہ روزڈاکٹرعاصم کے نجی اسپتال پر چھاپہ مارکرعملے سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کو ڈاکٹرعاصم حسین کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

  • جلسے میں شرکت کیلئے جیالوں کا قافلہ لاڑکانہ سے روانگی کیلئے تیار

    جلسے میں شرکت کیلئے جیالوں کا قافلہ لاڑکانہ سے روانگی کیلئے تیار

    لاڑکانہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان نے تیاریاں مکمل کرلیں ، جیالوں کے قافلے رات کو کراچی کیلئےروانہ ہونگے۔

    سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کل کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    کارکنان کو کراچی لے جانے کے لئے سینکڑوں کوچز، وینیں اور کاریں شہر کے مختلف چوراہوں اور خارجی راستوں پر کھڑی کردی گئی ہیں۔جبکہ مختلف چوراہوں پرقائم کئے گئے کیمپوں سے لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے شہریوں کوکراچی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی جانے والی گاڑیوں کی شہر بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر قطاریں لگ گئی ہیں اور ان کے لئے رش کے باعث سی این جیکا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

    گاڑیاں کئی گھنٹوں سے سی این جی اسٹیشنز پر کھڑی ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی جانے والا قافلہ آج رات سینیئر صوبائی وزیر نثار احمدکھوڑو اور رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کی قیادت میں کراچی روانہ ہوگا۔