Tag: CNN anchor

  • براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا

    براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا

    عام طور پر نیوز کاسٹر یا براڈ کاسٹر دنیا بھر کی خبریں پیش کرتی ہیں مگر سی این این کی ایک براڈ کاسٹر نے اپنی ہی بیماری کا آن ایئراعلان کرکے ناظرین کو حیران کردیا۔

    ایک دُکھی آن ایئر پیغام کے ساتھ ’سی این این‘ کی اینکر سارہ سڈنر نے اعلان کیا کہ انہیں تیسرے درجے کا چھاتی کا کینسر ہے۔ انہوں نے آن ائیر اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے خواتین سے سالانہ میموگرام کروانے پر زور دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sara Sidner (@sarasidnertv)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر براڈکاسٹر سارہ سڈنر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ اپنے وقت کا ایک سیکنڈ نکال کر صرف ان 8 خواتین کو یاد کریں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  آپ کو بس انہیں اپنی انگلیوں پر گننا ہے، اگر ان میں سے کسی کو چھاتی کا کینسر ہو جائے تو آپ کیا سوچیں گے، درحقیقت میں اپنے دوستوں کے آٹھ رکنی گروپ میں ہوں۔ میرے دوستوں اور چاہنے والوں کے لیے یہ بُری خبر ہے۔

    پر براڈکاسٹر سارہ نے کہا کہمیں کبھی بیمار نہیں رہی، میں سگریٹ نہیں پیتی اور میں شاذ و نادر ہی شراب پیتی ہوں، میرے خاندان میں بریسٹ کینسر کا کوئی واقعہ نہیں تاہم میں اس بیماری کے تیسرے اسٹیج میں ہوں۔

    آنسوؤں کے ساتھ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میری تمام بہنوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی جلد کا رنگ کچھ بھی ہو براہ کرم ہر سال ایک میموگرام کروائیں، ہم نے خود بھی معائنہ کیا، آپ بھی بیماری کا جلد پتہ لگانے کی کوشش کریں‘۔

  • اسرائیلی جارحیت ، شاہ محمود قریشی نے سی این این اینکر کو آئینہ دکھا دیا

    اسرائیلی جارحیت ، شاہ محمود قریشی نے سی این این اینکر کو آئینہ دکھا دیا

    نیویارک : امریکی ٹی وی اینکر کی شاہ محمود قریشی سے گفتگو کو یہود مخالف بیانیہ قرار دیکر مسترد کرنے کی ناکام کوشش ہوگئی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این سی اینکر کو آئینہ دکھایا اور دوٹوک جواب دیا کہ کس طرح اسرائیل عالمی میڈیا کو کنٹرول کررہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے فلسطینوں کو منصفانہ کوریج نہیں دی ، مقامی افراد کی رپورٹ نے دنیا کو جھنجھوڑا، مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی سب ہورہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل اپنےمضبوط روابط کےذریعےمیڈیاکوکنٹرول کرتاہے اور اسرائیل کو اپنے اثررسوخ کےباعث عالمی میڈیا پر بھرپورحمایت ملتی رہی ہے تاہم اسرائیل میڈیا کے محاذ پرجنگ ہارچکاہے، دنیا بھر میں اس وقت عوامی رائےاسرائیل کیخلاف ہے۔

    امریکی ٹی وی اینکر نے شاہ محمود قریشی کی گفتگو کو یہود مخالف بیانیہ قراردیکرمستردکرنے کی ناکام کوشش کی ، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا میں یہ تاثرقائم ہےجسےمتوازن کوریج کے ذریعےردکیا جانا چاہیئے، غزہ کی تباہی پرمقامی افرادکی ویڈیواورتصاویرنےعالمی ضمیر کو ہلا کررکھ دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کی ویڈیوز اورتصاویر دیکھ کرسڈنی سےبرسلز تک عوام سڑکوں پر نکل آئے ، لندن،نیویارک اورشکاگومیں لوگ فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف باہر نکلے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ظلم وستم ڈھایا جارہا ہے کیا اس پر عالمی میڈیا نےتوجہ دی، کشمیر میں ہونےوالےمظالم کو بھی دنیا کے سامنےلایا جائے۔