Tag: CNS squash

  • سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن 9 اپریل سے کراچی میں ہوگی

    سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن 9 اپریل سے کراچی میں ہوگی

    کراچی : گیارہویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ نو اپریل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر پی این ایس جوہر کموڈور زاہد اقبال نے چیمپیئن شپ کی تفصیلات  سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ نو اپریل سے شروع ہونگے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت امریکا اور دیگر ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگے۔

    کموڈور زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینے کیساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کو یقینی بنانا ہے۔