Tag: Co-Star

  • ’اس نے اپنی صلاحیت کے مطابق اداکاری کی‘ شرمین سیگل کی شدید ٹرولنگ پر معروف ادکارہ کا ردعمل

    ’اس نے اپنی صلاحیت کے مطابق اداکاری کی‘ شرمین سیگل کی شدید ٹرولنگ پر معروف ادکارہ کا ردعمل

    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں شرمین سیگل کی شدید ٹرولنگ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    فریدہ جلال کو کئی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں ورسٹائل کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، تجربہ کار اداکار کو حال ہی میں ہیرامنڈی میں ایک اہم کردار میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ نے انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں، اداکارہ شرمین سیگل کی طرف سے ہونے والی تنقید پر ردعمل ظاہر کیا۔

    فریدہ جلال نے کہا کہ شرمین نے جو کردار ادا کیا ہے اس میں کوئی خرابی نہیں، شرمین پر تنقید کرنا اور اسکی ٹرولنگ بالکل غلط ہے میں اس پر خوش نہیں ہوں، اس نے اپنی صلاحیت کے مطابق اداکاری کی اور اپنے طور پر انھوں نے بہترین پرفارم کیا ہے۔

    اداکارہ فریدہ جلال نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ شرمین کا کردار کوئی شوخ و چنچل اور گرجدار تھا، ان کا کردار ایسا نہیں تھا، آپ اس سے اس کے علاوہ اور کیا توقع کررہے تھے، اس لڑکی نے تو ڈرامے میں ایک شاعرہ کا کردار ادا کیا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اصل کردار شوخ تھا، وہ ایک شاعرہ ہے، اسے میرے بچے (طحہ شاہ کے کردار) سے پیار ہو گیا ہے اور بس۔

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے  ویب سیریز ہیرا منڈی میں کردار طحہٰ شاہ کی دادی کا کردار ادا کیا ہے اور طحہٰ شاہ، عالم زیب (شرمین سیگل) سے پیار کرتا ہے۔

  • سلمان خان کا نئی فلم کی اداکارہ کے لیے خاص پیغام

    سلمان خان کا نئی فلم کی اداکارہ کے لیے خاص پیغام

    معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کی اداکارہ پلک تیواڑی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پلک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    جواب میں پلک نے ان کی پوسٹ اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان کی پوسٹ کے نیچے بے شمار افراد نے بھی پلک کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    خیال رہے کہ معروف بھارتی ڈرامہ اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    22 سالہ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم روزی سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ کی تھی۔