Tag: Coach

  • ’سعودی عرب میں 2034 کا فیفا ورلڈ کپ بہت اچھا ہوگا‘

    ’سعودی عرب میں 2034 کا فیفا ورلڈ کپ بہت اچھا ہوگا‘

    نیو کاسل یونائیٹڈ فٹبال کلب کے  کوچ نے سعودی عرب میں 2034 کا فیفا ورلڈ کپ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق نیو کاسل یونائیٹڈ فٹبال کلب کے کوچ و مینجر ایڈی ہاوے نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ 2034 منعقد ہونے سے یہ ایونٹ اچھی طرح منظم ہونے کی توقع ہے۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی سے دستبرداری کے فیصلے کے  بعد فیفا سے توقع ہے کہ واحد درخواست دہندہ کے طور پر سعودی عرب کی میزبانی کا اعلان کرے گا۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ نیو کاسل فٹبال کلب کے اکثریتی حصص سعودی عرب کے ادارے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہیں اور ہماری ٹیم کو تربیتی کیمپوں کے لیے وہاں جانے کا تجربہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریاض اور جدہ کے دوروں میں ہم نے منفرد  تجربات حاصل کئے ہیں، ہم سعودی عرب کے دورے کے دوران جہاں بھی گئے ہماری بہت اچھی دیکھ بھال کی گئی یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہاں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ کیسا رہے گا اور یہ واقعی ایک اچھا ایونٹ ہو گا۔

    قبل ازیں نیو کاسل کلب نے سینٹ جیمز پارک میں ستمبر میں کوسٹاریکا اور جنوبی کوریا کے خلاف سعودی عرب کے دو بین الاقوامی دوستانہ مقابلوں کی میزبانی بھی کی ہے۔

  • لیستھ ملنگا کو سری لنکن بورڈ نے اہم عہدہ تفویض کردیا

    لیستھ ملنگا کو سری لنکن بورڈ نے اہم عہدہ تفویض کردیا

    کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نئے بولرز کی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کے لیے سابق فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو بالنگ حکمت عملی کوچ نامزد کیا ہے۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سابق فاسٹ بولر ملنگا آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں لنکن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

    بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے ملنگا کی مہارت اور تجربہ فاسٹ بولرز کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔

    آسٹریلوی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی ،دونوں ممالک کے درمیان کا سیریز کا آغاز سات جون کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملنگا نے سال دوہزار انیس میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ کھیلا تھا اور مارچ دوہزار میں آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

    اپنے کیریئر میں ملنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 338، ٹی ٹوئنٹی میں 107 جبکہ ٹیسٹ میچز میں 101 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

  • خانپور انڈس ہائی وے پر مسافرکوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 22 افراد زخمی

    خانپور انڈس ہائی وے پر مسافرکوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 22 افراد زخمی

    شکارپور: خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22  افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور میں خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جس میں سے دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکر ریفر کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کا شکار کوچ بہاولپور سے کوئٹہ جارہی تھی۔

    یاد رہے گھوٹکی کے علاقے نوری آباد کے قریب کار اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، اس دلخراش حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ابراہیم، ناصر اور انکی بیوی شامل تجی، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان گھوٹکی سے کراچی جارہا تھا۔

  • کیا عبدالرزاق بھی پی سی بی سے ناراض ہوگئے؟

    کیا عبدالرزاق بھی پی سی بی سے ناراض ہوگئے؟

    لاہور: بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم عہدے کی پیشکش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بطور بولنگ کوچ کی پیشکش کی ہے، جس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

    عبدالرزاق پاکستان اس وقت کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں۔

    بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرزاق نے 343   میچز کھیلے، اپنے 17 سال کیریئر میں انہوں نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی بدولت 7 ہزار 419 رنز اسکور کیے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو منا لیا

    عبدالرزاق کا بولنگ کیریئر بھی کافی متاثر کن رہا انہوں نے 343 میچز میں 389 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کو منا لیا ہے، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    کراچی: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا، اسی روٹ سے آنے والے ایک اور ٹینکر سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی کوچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کی سیٹیں نکال کر اس میں کپڑے، اے سی، ٹوتھ پیسٹ اور گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس رکھے گے تھے۔

    خفیہ اطلاع پر کوچ میں سے اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑے کے 75 رول، ٹوتھ پیسٹ کے 25 ڈبے، اسپیئر پارٹس کے 20 کارٹنز اور 30 نئے پرانے ایئر کنڈیشنز قبضے میں لے لیے گئے۔

    کوئٹہ سے کراچی آنے والے ایک اور ٹینکر سے 20 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، خشک دوددھ اور چھالیہ بھی قبضے میں لی جاچکی ہیں۔

  • وقار یونس سے بہتر کوئی بولنگ کوچ نہیں ہوسکتا، جنید خان

    وقار یونس سے بہتر کوئی بولنگ کوچ نہیں ہوسکتا، جنید خان

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بولر جنید خان نے کہا ہے کہ وقار یونس سے بہتر کوئی بولنگ کوچ نہیں ہوسکتا، بحیثیت کھلاڑی کسی بھی کوچ کی کوچنگ میں کھیلنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    جنید خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا کام اچھا کھیل پیش کرنا ہے چاہے کوچ مصباح الحق ہوں یا کوئی اور ہو، وقار یونس کی ٹیم کے گیند بازوں میں مقبولیت کی وجہ ان کا پچھلا کوچنگ کا دور تھا جس میں انہوں نے تمام گیند بازوں کے ساتھ خوب محنت کی اور اس کے بہت مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے۔

    جنید خان نے کہا کہ جہاں ایک طرف بولرز وقار یونس کی کوچنگ سے بہت خوش تھے وہیں قومی ٹیم کے بلے باز ان سے زیادہ مطمئن نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی انتظامیہ بہتر جانتی ہے کہ کسے قومی ٹیم کا کوچ ہونا چاہئے، پی سی بی نے کافی سوچ بچار کے بعد مکی آرتھر کو کوچ تعینات کیا تھا اور اب بھی وہ نئے کوچ کے انتخاب کےلئے ایسا ہی کریں گے۔

    قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت کھلاڑی کسی بھی کوچ کی کوچنگ میں کھیلنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، میرا کام اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔

    قومی ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویو مکمل، وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو کا عمل مکمل کرلیا گیا، سابق کوچ وقار یونس بولنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو مکمل کرلیے گئے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مصباح الحق اور محسن حسن خان کا ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو ہوا، آسٹریلیا کے ڈین جونز نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیا۔

  • مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے خاتون کوچ مقرر

    مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے خاتون کوچ مقرر

    دمشق: مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام میں مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے خواتین کوچ کا تقرر کردیا گیا جسے ترقی پسند حلقوں میں پذیرائی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

    ماہا جینڈ خود بھی شامی خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ ایک میچ میں انجری کے بعد بطور کھلاڑی ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد انہوں نے بطور کوچ کام شروع کردیا۔

    اب حال ہی میں انہیں شام کے سب سے بڑے فٹبال کلب کی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس ٹیم کے لیے وہ بطور اسسٹنٹ کوچ بھی اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    ماہا مشرق وسطیٰ کی وہ پہلی خاتون بن گئی ہیں جو مردوں کی کسی اسپورٹس ٹیم کی کوچنگ کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ شاید انہیں اس لیے بھی آسانی سے قبول کرلیا گیا کہ وہ خود بھی اسی کلب کا حصہ رہ چکی ہیں۔

    ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ شروع میں انہیں عجیب لگتا تھا کہ ایک خاتون ان کی کوچنگ کر رہی ہیں، لیکن پھر وہ اس کے عادی ہوگئے۔

    ماہا کے ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد یہ ٹیم 10 میں سے 8 لیگ میچز میں فتح حاصل کرچکی ہے، جبکہ بقیہ 2 میچز بھی برابر ہوگئے۔

    ان کا تقرر کرنے والے کلب کے ٹیکنیکل مینیجر کہتے ہیں کہ ماہا کا تقرر شام میں فٹ بال اور خواتین دونوں کی ترقی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

  • اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن حسن سردار کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز میں‌ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فرحت خان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اولمپیئن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    ہیڈ کوچ کے لیے تین اولمپیئنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، ایک جرمن کوچ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا، لیکن مینجمنٹ نے انھیں آزمانے کے بجائے حسن سردار کے نام پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحان بٹ اور محمد ثقلین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    یاد رہے کہ سال 2017 قومی کھیل ہاکی کے لیے انتہائی مایوس کن رہا، جس کے باعث ٹیم منیجمنٹ میں ردوبدل کا سلسلہ پورے سال جاری رہا تھا، مگر مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے۔

    یاد رہےکہ سابق کوچ فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں  بری طرح ناکام رہی تھی، انڈیا سے بھی پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔

    سابق ہیڈ کوچ فرحت خان نے استعفے کا سبب ذاتی وجوہات کو قرار دیا تھا۔ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ پی ایچ ایف جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • نوشہروفیروز:کوچ اورٹرالرمیں تصادم، خاتون اوردو بچے جاں بحق

    نوشہروفیروز:کوچ اورٹرالرمیں تصادم، خاتون اوردو بچے جاں بحق

    نوشہروفیروز : قومی شاہراہ پر نوشہروفیروز کے قریب کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے باعث دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کوہاٹ سے کراچی جانے والی کوچ کے ڈرائیور کو نیند کا جھٹکا آنے کے باعث کوچ کا ایک حصہ ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    جن میں سے دو معصوم بچے پانچ سالہ مریم، نو سالہ حسیب اور پینتالیس سالہ خاتون خوشرا بی بی سول اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے جب کہ باقی زخمیوں کو نوشہروفیروز، مورو اور نوابشاہ کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

    زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ کوچ اور ٹرالر کے ڈرائیور فرار ہوگئے ہیں جب کہ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔