Tag: Coal Mine

  • خیبرایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ‘8 مزدور جاں بحق

    خیبرایجنسی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ‘8 مزدور جاں بحق

    پشاور: خیبرایجنسی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مزدور جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کالا خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا، دھماکے سے کان میں موجود 8 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

    حادثے کے وقت کان میں مزدور کام کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔


    ہرنائی میں کان میں پھنسے7 کان کن جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 21 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کان میں پھنسے سات کان کنوں کی لاشیں اور ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ باقی سوات اور اپردیر کے رہائشی تھی۔


    اورکزئی ایجنسی: کوئلے کی کان میں دھماکہ‘3مزدور جاں بحق

    یاد رہے کہ 2 اپریل 2016 کو اورکزئی ایجنسی کےعلاقے ڈولی میں کوئلےکی کان میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 مزدورجان کی بازی ہار گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئلے کی کان سے چھ مزدوروں کی نعشیں  تین روز بعد برآمد

    کوئلے کی کان سے چھ مزدوروں کی نعشیں تین روز بعد برآمد

    کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے دکی کی میں کوئلہ کان میں دب کر جاں بحق چھ مزدورں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ بلوچستان میں کوئلے کی کان سات زندگیوں کے چراغ گل کر گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں دبے مزدوروں کی لاشیں تین روز کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد نکا لی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ جمعرات کو پیش آیا جب سات کان کن کو ئلہ نکالنے کے لیے زیر زمین دو ہزار فٹ تک گئے جہاں کھدائی کے دوران شعلہ بھڑکنے سے دھماکا ہو گیا۔

    دھماکے سے کوئلے کی کان اندر دھنس گئی جس سے کان کنوں جاں بحق ہوگئے۔۔۔ ذرائع کے مطابق لاشیں نکالنے میں تاخیر ریسکیو ٹیموں کے پاس مناسب اوزار نہ ہونے کے باعث ہوئی۔