Tag: coas-bajwa

  • پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مصر کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی ،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور ہرشعبےمیں باہمی تعلقات کومزیدفروغ دیناچاہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصری سفیر نے علاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلااگلر نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان میں جاری امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا تھا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

  • شدیدی برفباری اور برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتیں، آرمی چیف کا جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار

    شدیدی برفباری اور برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتیں، آرمی چیف کا جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو  بھرپور مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جائے۔

    ترجمان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شاردہ، سرگان، بکوال اور تربت میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ آرمی کےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں، متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل اور راشن و ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر میں شدید برفباری، 62 افراد جاں بحق

    خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے62 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 56مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیاگیا ہے۔

  • آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

    آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔

    کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب میں کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں شہدا کے اہلخانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف نے روایتی اور غیرروایتی جنگ میں آمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی تھی۔

    اس سے قبل 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

  • آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا   2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، جویریہ اور روبا نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2بچیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے آرمی چیف سے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملکر ان کی خواہش پوری کی ، جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہنا کر یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ جویریہ عالم اور پندرہ سالہ روبا رفیق کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے۔

    یاد رہے دسمبر 2017 میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو گھنٹے میں ہی پنجاب کے دارالحکومت میں واقع چلڈرن اسپتال میں داخل بچے کی خواہش پوری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف نے بیمار بچےکی خواہش پوری کردی

    لاہور کے چلڈرن اسپتال میں داخل نویں جماعت کے طالب علم احسن حسین نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کی تھی، مذکورہ بچے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُس کا کہنا تھا کہ ’میں چلڈرن اسپتال میں داخل ہوں اور ڈاکٹرز کے مطابق میرا دل صرف 20 فیصد کام کررہا ہے‘۔

    مریض بچے نے اپیل کی تھی کہ ’میں وینٹی لیٹر پر ہوں اور ڈاکٹر نے دل کا ٹرانسپلانٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے اخراجات ہم برداشت نہیں کرسکتے، میں آپ سب کا انتظار کررہا ہوں‘۔

    بچے کا ویڈیو پیغام جاری ہوئے ابھی دو گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ کورکمانڈر لاہور آرمی چیف کی ہدایت پر احسن سے ملنے اسپتال پہنچ گئے اور مریض کو فوری طور پر سی ایم ایچ لاہور منتقل کر کے بہترین علاج کی ہدایات دیں۔

    آرمی چیف کی ہدایت پر کور کمانڈر کی آمد کا سُن کر بچے اور اُس کے اہل خانہ کی آنکھیں خوشی سے بھر آئیں اور انہوں نے سپہ سالار کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔