Tag: COAS Gen Bajwa

  • آرمی چیف مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کے شانہ بشانہ

    آرمی چیف مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کے شانہ بشانہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے علاقہ اوستہ محمد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اوستہ محمد میں متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات کریں گے۔

    اس سے قبل آرمی چیف سیلاب متاثرہین کے ملاقات کیلئے لسبیلہ ، راجن پور ، سوات اور ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں کے بھی دورے کر چکے ہیں۔

    جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات کم کرنے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

    آرمی چیف کی طرف سے ان دوروں کے دوران متعلقہ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔

  • پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب سےبرادرانہ اورتاریخی تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے۔

    دوران ملاقات آرمی چیف نے کہا پاکستان سعودی عرب سےبرادرانہ اورتاریخی تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں نمایاں اہمیت ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیے سےبچنےکےلیےمنظم کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن اور مصالحتی کوششوں کی خصوصی اہمیت ہے۔

    ترجمان کے مطابق سعودی ملٹری ایڈوائزر میجرجنرل طلال عبداللہ نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    دوران ملاقات سعودی ملٹری ایڈوائزر نے افغان صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پرپاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے افغانستان امن عمل اور خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کےقریب فوجی مشقوں کا دورہ کیا، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نےاستقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ساتھ تھے جب کہ کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاک فوج اور پاک فضائیہ کےسربراہان نےجاری مشقوں کامعائنہ کیا، مشقوں میں انٹیگریٹڈایئرڈیفنس اوردیگرہتھیاروں کاعملی مظاہرہ کیا گیا۔ زمینی اورفضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

  • آرمی چیف کی وزیر اعظم  سے ملاقات کا امکان، ذرائع

    آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان، ذرائع

    اسلام آباد : جنرل قمرجاوید باجوہ وزیر اعظم ہاﺅس پہنچ گئے، آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کا امکان ہے، جنرل باجوہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم جلاس جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے اعتراضات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے پیش نظر ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

     اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سمری میں ترمیم پر مشاورت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف وزیراعظم سے موجودہ حالات کے تناظر میں اہم ملاقات کریں گے اور ان کی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی شریک ہیں، اجلاس میں سینئر وزراءاور پی ٹی آئی رہنما اور حکومت کی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کیے جانے کے بعد آج پھر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے سماعت کے دوران حکومت کو مہلت دی کہ کل تک اس مسئلہ کا حل نکالے ورنہ آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپر بات چیت گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

    ئی ایس پی آر کے مطابق قطری امیری گارڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف سے باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل ھضا بن خلیل بن منصور الشاہوانی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قطر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اُجاگر کرنے کیلئے پاکستانی کوششوں میں اس کی مدد کرے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اوران کی شہری آزادیوں کو معطل کرکے کشمیریوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

     

  • آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل میکینزی سے ملاقات میں افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکینزی سے ملاقات ہوئی۔

    جی ایچ کیو میں ہونے والی اس  ملاقات میں جیواسٹریٹجک ماحول اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

    خیال رہے جمعے کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی 17 رکنی دفاعی وفدکے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

    یاد رہے دو روز قبل  امریکی نائب وزیر دفاع رینڈل شریور نے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکی افواج کے مابین بہترین تعلقات کار ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، علاقے میں امن کے لیے پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر کردار ادا کیا، امریکا کا اعتراف

    اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغانستان  کی موجودہ صورتحال سے متعلق امورپر بات چیت کی گئی۔

    دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاک امریکہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون اور اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے گا، فروغ امن کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کرے گا۔ زلمےخلیل زاد نے قیام امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی۔

  • آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واشنگٹن : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹا گون میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وہ قائم مقام امریکی وزیردفاع اور امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے ، یہ ملاقاتیں وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ہوں گی۔

    یاد رہے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے اور آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔

    امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے۔

  • آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    آرمی چیف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات

    ابوظہبی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یادرہے کہ  رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون کے تیسرے مرحلے میں  دونوں ممالک نے 2 ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے کیے  گئے تھے۔


    مزید  پڑھیں : پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط


    متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ابوظہبی کے ترقیاتی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے تیسرے مرحلے کے لیے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ ال غافی اور ملٹری کالج برائے انجینئرنگ کے کمانڈنٹ میجر جنرل انور الحق چوہدری نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حمّاد عبید الزابی بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کر دیا

    آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کر دیا

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی، جس کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف سے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین کی ملاقات سدرن کمانڈ میں ہوئی، ملاقات میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور آئی جی بلوچستان بھی موجود رہے۔

    ملاقات میں وزیرقانون بلوچستان آغارضا،علامہ ہاشم موسوی، سماجی رہنما طاہرعلی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کےعلی احمد کوہ زاد بھی شامل تھے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف کوصوبے میں سیکورٹی صورت حال پربریفنگ بھی دی گئی۔

    کامیاب مذاکرات کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے کوئی چیز اس کا نعم البدل نہیں ہوسکتی، ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت ناک سزائیں دیں گے، تمام ریاستی ادارے شہریوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز امن وامان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 2018 میں صرف کوئٹہ میں 37 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، متحد قومی کوشش سے دہشت گردی کی لہر کا خاتمہ یقینی بنائیں گے، ملک دشمن خفیہ ادارے دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانی متحدہوکر تقسیم کی کوششیں ناکام بنا دیں، قومی اتحاد سے دشمنوں کی کوششوں کو شکست دیں گے، پاکستان کے عوام کی سیکیورٹی کی بہتری کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا، نوجوان اپنی اور قومی تعمیر کے لیے مثبت کوششوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر دھرنے پر بیٹھے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے ہزارہ برادری کو تحفظ کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حالیہ حملوں میں ملوث مجرموں کو پکڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے افراد نے ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے خلاف غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ ہمیں تحفظ کی ضمانت دیں گے تو احتجاج ختم ہوگا۔

    گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    دو روز قبل کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں جاکر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ برادری کے عمائدین سے مذاکرات کیے تھے جو ناکام ہوگئے تھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کنفلیکٹ زون ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، کچھ لوگ ہزارہ برادری کے افراد کو ورغلا کر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

  • قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

    قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت بڑی کامیابی ہوگی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے اقدامات کے اثرات ہر سطح پر پہنچنے چاہئیں،قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے210ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں،امن کے ثمرات فاٹا کوعوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنے سے جڑے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، آپریشن ردالفساد اور خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کاجائزہ بھی لیا گیا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی رد کرتا ہے، ملک میں سیکیورٹی استحکام کے لئےکاوشیں جاری ہیں، کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فریقین کے تعاون اور قربانیوں کا اعتراف کیا گیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیرپا امن کیلئے ریاستی اداروں میں بہتر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کےاقدامات کےاثرات ہرسطح پر پہنچنے چاہئیں، شدت پسندی سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے سپرد کیے جارہے ہیں، قبائلی علاقوں کی قومی دھارےمیں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔