Tag: coas qamar javed bajwa

  • صدر مملکت کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    صدر مملکت کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف نے صدر مملکت کا استقبال کیا، بعد ازاں صدر مملکت کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے یادگارشہدا پرحاضری دی، پھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی، صدراورآرمی چیف کے درمیان علاقائی صورتحال ،قومی سلامتی کےامورپر بات چیت بھی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کو سائبرسیکیورٹی ودیگرامور پر بریفنگ دی گئی، صدرمملکت نےداخلی وخارجی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کوسراہا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔

  • آرمی چیف  سے امریکی وزیر دفاع  کا رابطہ ، پاک امریکا تعلقات بہتر  بنانے میں دلچسپی کا اظہار

    آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ ، پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے میں دلچسپی کا اظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف سے گفتگو خطے میں سلامتی، استحکام کیلئےباہمی، مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئےتعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ، اس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی واستحکام پر بات سمیت دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی۔

    یاد رہے رواں سال ہی اپریل میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

  • آرمی چیف سے سری لنکن بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے سری لنکن بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف سے سری لنکن بحریہ کے سربراہ نے ملاقات کی، سری لنکن بحریہ کے سربراہ نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گونارتنے نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پربات چیت کی گئی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سری لنکن بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اوردہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

    سری لنکن بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔