Tag: COAS Raheel Sharif

  • جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا دورے کے دورن آرمی چیف کو دفاعی اور کمرشل مقاصد کیلئے تیار کی جانے والی پیدوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    آئی ایس پی آرترجمان کے مطابق چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااستقبال کیااورہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے آلات اورسازوسامان سے متلعق آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے لیے تیار ہونے والی گاڑیوں ڈریگن،محافظ اور پروٹیکٹرز متعلق بھی آگاہ کیا۔جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں تیار ہونے والے الخالد ٹینک،اے پی سیز سے متعلق بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب سمیت فیلڈ فارمیشن کی مددپرایچ آئی ٹی کی تعریف کی اوردفاعی ضروریات کیلئے عالمی معیارکے مطابق سامان کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کوسراہا۔

  • جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان کا دورہ کیا

    مردان : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا اور وہاں پر ایک تقریب کے دوران پاک فوج کے ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو پبنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹَ میں خدمات سر انجام دینے والے سابق فوجی افسران اور جوانوں سمیت موجودہ کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی جبکہ آرمی چیف نے وطن عزیز کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق دورہ مردان کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے صاحبزادے تیمور خان سے ملاقات کی۔

    انہوں نے پرویز خان شہید کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے اہلخانہ کی بھرپور مد کی جائے گی۔ جس میں 29 دسمبرکو مردان میں نادرا دفتر پر خود کش حملہ آور کو للکارا اورسینٹر میں داخل ہونے سے روکا اور اپنی جان قربان کر کے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی فوج کے کمانڈر جان کیمبل سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی فوج کے کمانڈر جان کیمبل سے ملاقات

    روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے کمانڈر جان کیمبل نے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو روالپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک افغان سرحد میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے اورمفاہمت کے عمل پر بات چیت ہوئی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات ہوئی ہے۔

    ملاقات میں امریکہ کے قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیرٹ بلینک بھی موجود تھے۔

    دوسری جانب آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی بارڈرفورس نے نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔

    اس سے قبل ڈی جی رینجرزپنجاب کی سربراہی میں ایک وفد نے بھارت کا دورہ کرکے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اٹھایا تھا۔

    دونوں ممالک میں اتفاق ہوا تھا کہ سرحدوں پر فائر بندی کی جائے گی اور بھارتی فورسز پہلی گولی نہیں چلائیں گی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے فائر بندی کے معاہدے خلاف ورزی کی ہے ۔