Tag: COAS Rahil Sharif

  • پاکستان اورترکی کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

    پاکستان اورترکی کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

    استنبول: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی کو ایک ہی قسم کے چیلنجز کا سامنا درپیش ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات تین روزہ دورے پر ترکی آمد کے موقع پر کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کے برادرانہ تعلقات ہمیشہ اورہرآزمائش میں پورے اترے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بلندی پر لے جایا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک ہی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

    جنرل راحیل شریف نے جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک پاشا کی قبر پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    آرمی چیف راحیل شریف نے انقرہ میں امن ریلی پر ہونے والے بم حملوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

    جنرل راحیل شریف نے ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اوراس موقع پرآرمی چیف نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔

    دونوں عسکری سربراہوں کی ملاقات میں دہشت گردی اوربارودی سرنگوں کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اس موقع پر ترک افواج کی جانب سے سلامی دی گئی اور خطے میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پرانہیں ’’ لیجنڈ آف میرٹ‘‘ نامی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

  • کورکمانڈرکانفرنس میں ملکی اورخارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    کورکمانڈرکانفرنس میں ملکی اورخارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اہم ملکی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اوراندرونی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اورمستقبل کے آپریشنز سے متعلق تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا ۔

    واضح رہے کہ 6 ستمبر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں آرمی چیف نے واضح پیغام دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاشی معاونت کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • آرمی چیف اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے پشاورپہنچ گئے

    آرمی چیف اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے پشاورپہنچ گئے

    پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلیٰ سطحی صوبائی ایپیکس (APEX)کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کے لئے پشاورپہنچ گئے ہیں۔

    ملٹری کے اعلیٰ کمانڈرزاورڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ہفتے کے روز وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں میں قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کروانے کے لئے خصوصی پینل تشکیل دیے ہیں۔

    ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی اس میٹنگ کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔

    خصوصی طورپرتشکیل دیے گئے پینلزمیں سول قیادت اورصوبوں کے کور کمانڈر شامل ہوں گے۔ پینلز کو صوبائی ایپیکس کمیٹی کا نام دیا گیا ہے اوران کا مقصد قومی ایکشن پلان پرصوبائی سطح پرعمل درآمد کرانا ہے۔