Tag: COAS

  • پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے: آرمی چیف

    پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر  جنرل ہین ویگیو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایل اے کے مغربی تھیٹر کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی.

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا. چینی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکی تعریف کی.

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/2371350473138400/

    چینی کمانڈرنے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار اور اقدامات کو سراہا. اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے پرعزم ہے.

    جی ایچ کیوآمد پر چینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چینی کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس، وطن کی خدمت کے عزم کا اعادہ

    یاد رہے کہ  12 جون 2019 کو   جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی، کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ، ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی، اس سے قبل وزیر اعظم بھی رمضان میں عمرے کی ادائیگی کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے موقع پر خصوصی طور پر بیت اللہ شریف کے دروازے کھول دیے گئے۔

    عمرے کی ادائیگی کے بعد بیت اللہ کی اندر سے زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی ، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بژدار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید سمیت اہم شخصیات کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے ۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے تھے ۔

    عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی تھی ، تاہم وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا تھا۔

    وزیراعظم عمران نے اس دورے میں او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے بھی خطاب کیا تھا ، جس میں انہوں نے مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا، توہین رسالت کے معاملے کی روک تھام پر مسلم امہ کی کوششیں بڑھانے پر زور دیا جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا تھا۔

  • آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو نمائندے کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف سے نیٹو نمائندے کی ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم الیور گنیف نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

    ازبک نائب وزیر اعظم الیور گنیف نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

  • آرمی چیف سے افغان مشیر برائے قومی سلامتی کی ملاقات

    آرمی چیف سے افغان مشیر برائے قومی سلامتی کی ملاقات

    راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مشیر  برائے قومی سلامتی حمد ا للہ محب نے ملاقات کی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے افغان مشیر قومی سلامتی نے ملاقات کی.

    اس میٹنگ میں باہمی دلچسپی، خطے میں امن واستحکام اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی. آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افغان مصالحتی عمل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.

    خیال رہے کہ افغان مشیر برائے قومی سلامتی 28 مئی 2019 کو دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے.

    افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ 13 رکنی وفد تھا، جس میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہیں.

    مزید پڑھیں: ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    اس دورے میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی۔

    خیال رہے کہ  27 مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • افغان مشیربرائے قومی سلامتی کل ایک روزہ دورے پراسلام آباد آئیں گے

    افغان مشیربرائے قومی سلامتی کل ایک روزہ دورے پراسلام آباد آئیں گے

    اسلام آباد: افغان مشیر  برائے قومی سلامتی، حمد اللہ محب کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے.

    سفارتی ذرائع کے مطابق حمد اللہ محب کل اسلام آباد پہنچیں‌ گے، اس دورے میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    [bs-quote quote=”افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سفارتی ذرائع”][/bs-quote]

    سفارتی ذرائع کے مطابق افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ 13 رکنی وفد بھی ہوگا۔

    وفد میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہوں گے.

    افغان مشیر قومی سلامتی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر داخلہ میجر جنرل محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہوں گے.

    سفارتی حکام کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوگی، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی.

    مزید پڑھیں: پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    توقع کی جارہی ہے کہ اس اہم دورے میں خفیہ معلومات کے تبادلے، افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر بات ہوگی.

    تجزیہ کار موجودہ صورت حال میں‌ فغان مشیر قومی سلامتی، حمد اللہ محب کے خصوصی اہمیت دے رہے ہیں.

  • پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، حالیہ دور میں مختلف چیلنجز کا بھرپور انداز میں سامنا کیا۔

    تفصلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، حالیہ دور میں مختلف چیلنجز کا بھرپور انداز میں سامنا کیا۔ امن و استحکام کی جانب سفر سست مگر مثبت انداز میں جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پرعزم رہتے ہوئے قومی مقاصد کے حصول کے لیے آگے بڑھتے رہنا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے بھی آرمی چیف نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملکی سیکیورٹی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

  • پاکستان خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف

    پاکستان خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ  پاکستان نے انتہائی کشیدہ صورتحال کا کامیابی سے سامنا کیا۔

    پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو باڑ لگانے، سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دہشت گردی سے متعلق آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی.  آرمی چیف نے علاقے میں امن و استحکام لانے پرجوانوں کے کردار  اور  عزم کو سراہا.

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا. افغان مفاہمتی عمل کے فروغ، خطے میں امن کی کوشش جاری رکھیں گے.

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بارڈر کے بہتر انتظام کے لئے باڑ لگانے، پوسٹوں کی تعمیر جاری ہے، پاک افغان بارڈر پر ایف سی کی صلاحیتوں کو مزید بہتربنایا جارہا ہے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انتہائی کشیدہ صورتحال کا کامیابی سے سامنا کیا، حتمی کامیابی کے لئے ہمیں تحمل کے ساتھ متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے.

    یاد رہے کہ اس علاقےمیں کچھ روز قبل پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 5 مئی 2019 کو افغان صدر نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا تھا. اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ افغان تنازع نے دونوں ممالک کو نقصان پہنچایا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

  • وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی. اس اہم ملاقات میں ملکی داخلی سیکیورٹی اور  سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم

    اس ضمن میں‌ وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیز کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا.

    یاد رہے کہ 10 مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے نئے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں کشیدہ فضا کو کم کرنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

    اس سے قبل جاپانی سفیر نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان جاپان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان کی متعارف کردہ نیو الیکٹرانک ویزا پالیسی میں جاپان بھی شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے۔ جاپان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔

  • وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات

    وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی یہ اہم ملاقات لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اس ملاقات میں‌ ملک میں امن و امان اور داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی، ساتھ ہی پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سی ایم اپچ اسپتال کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا

    یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی.

    اس ملاقات میں خطے کی صورت حال، ملکی حالات سیکیورٹی سے متعلق مختلف اموراور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔