Tag: COAS

  • خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے: امام کعبہ

    خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے: امام کعبہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی.

    پاکستان فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی.

    اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے.

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    یاد رہے کہ آج آرمی چیف سے  جارڈن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.

    اس ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.

  • آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جارڈن کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.

    مزید پڑھیں: ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

    یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 10 اپریل 2019 کو شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔

  • آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انہوں نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

    تاجک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

    وزیر خارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے ملاقات کے بعد تاجکستان کے وزیر دفاع وزارت خارجہ پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیر دفاع کا خیر مقدم کیا۔

    تاجک وزیر دفاع اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، سیاسی و عسکری تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیر دفاع کے دورے سے تعلقات اور عسکری تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

    تاجک وزیر دفاع نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سفارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

    ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے تاجکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • آرمی چیف سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، کمانڈر برونائی نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    کمانڈر برونائی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔

    خیال رہے کہ آرمی چیف سے اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے بھی ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

    بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

  • آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی وفد نے بھی ملاقات کی تھی جس کی قیادت سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کی تھی۔

    ملاقات میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • آرمی چیف سے عمان کے فضائی کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے عمان کے فضائی کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کے فضائی کمانڈر ایئر وائس مارشل ماطر علی ماطر العبیدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے فضائی کمانڈر ایئر وائس مارشل ماطر علی ماطر العبیدی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمان کے کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

    چند روز قبل آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل ذاکر حسنوف نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔ آذر بائیجان کے وزیر دفاع نے خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی تھی۔

  • پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

    پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    آرمی چیف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان اور خطے میں مستقل استحکام کے وژن کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے جیو پولیٹیکل صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے اقتصادی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے ایک موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو کیس سے خوفزدہ ہیں اور نہ ہی مجبور ہیں۔

  • آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔

    آرمی چیف نے علاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

  • پاکستان نے خطے میں امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جرمن چیف آف ڈیفنس اسٹاف

    پاکستان نے خطے میں امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جرمن چیف آف ڈیفنس اسٹاف

    راولپنڈی: جرمنی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے  ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جرمنی کےچیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    جرمنی کے چیف آف ڈیفنس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی سیکیورٹی کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ ملاقات پاک بھارت کشیدہ صورتحال،علاقائی سیکیورٹی پربھی بات چیت ہوئی۔

    جرمن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے میں امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن و امان کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔ بعد ازاں جرمن چیف آف ڈیفنس اسٹاف  نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے ساتھ ہی انہوں نے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    امن مشن میں خدمات کا اعتراف، پاکستانی شہدا کے لیے اقوامِ متحدہ کا اعزاز

    یاد رہے کہ گزشتہ برس یکم جون کو اقوام متحدہ نے امن مشن میں 7 پاکستانی فوجی جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میڈلز سے نوازا تھا۔

    اقوام متحدہ میں بین الاقوامی پیس کیپرزڈے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عالمی امن کے مشن پر امور سرانجام دینے والے پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں امن کے لیے قربانیاں دینےوالے7پاکستانی فوجیوں کو ڈیگ ہیمرشولڈمیڈل دیئے جو  پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیے تھے۔

  • بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: عسکری قیادت

    بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: عسکری قیادت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور پاک فضائیہ  کے سربراہ مجاہد انور خان میں ہونے والی ملاقات میں‌ آپریشنل امورپر بات چیت ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پر آر کے مطابق اس ملاقات میں ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کی صورت میں بھرپورجواب دیا جائے گا، دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ تیاریوں اور باہمی کوآرڈینیشن پر اظہار اطمینان کیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف نے سیالکوٹ بارڈر کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے۔